Tag: ملیر کالا بورڈ

  • کراچی : رینجرز چوکی کے قریب کریکر حملے کے واقعے میں اہم پیش رفت

    کراچی : رینجرز چوکی کے قریب کریکر حملے کے واقعے میں اہم پیش رفت

    کراچی : ملیر میں گزشتہ روز رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، سی ٹی ڈی میں درج کیے جانے والی ایف آئی آر میں متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ پر گزشتہ روز رینجرز چوکی کے قریب دستی بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ مقدمہ ایکسپلوزو ایکٹ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،
    دھماکا کسی کالعدم تنظیم نے خوف پھیلانے اور جانی نقصان پہنچانے کیلئے کیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر حملہ 

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے کریکر حملے میں روسی ساختہ کریکر آر جی ڈی ون استعمال کیا، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • کراچی: رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر حملہ

    کراچی: رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر حملہ

    ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر حملہ ہوا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ ملیر کالا بورڈ ریلوے پھاٹک کے قریب کریکر حملہ کیا گیا ہے، کریکرحملہ رینجرز کی چوکی کے قریب کیا گیا، کریکر دھماکے میں کوئی جانے نقصان نہیں ہوا ہے۔

    پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پرموجود ہے، بی ڈی ایس ٹیم کو بھی حملے کی جگہ پر طلب کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا مزید کہنا تھا کہ کریکر حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/crackers-attack-eid-security-camp-3-policemen-injured-karachi/

  • کراچی پولیس کے ہاتھوں ایک اور شہری کے اغوا کی واردات

    کراچی پولیس کے ہاتھوں ایک اور شہری کے اغوا کی واردات

    کراچی : پولیس کے ہاتھوں ایک اور شہری کے اغوا کی واردات سامنے آگئی، ملیرکالابورڈ سےشہری ایازشیخ کے اغوا میں پولیس اہلکار ملوث نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ سے ایاز شیخ نامی شہری کے اغوا کا واقعہ سامنے آیا، اغوا کار کراچی پولیس آفس میں تعینات پولیس اہلکار نکلے۔

    ایاز شیخ نامی شہری کے اغوا کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس کے بعد مغوی کی رہائی کے لیے پولیس کاشاہ لطیف کےعلاقےمیں چھاپہ مارا اور اس دوران 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سےاسلحہ اوراغوامیں استعمال کاربھی برآمد کرلی گئی ، ملزمان میں ہیڈکانسٹیبل عاطف،کانسٹیبل امان شاہ اورکُک عظمت اللہ ، پرائیویٹ افرادغفران اورنوید شامل ہیں۔

    حکام نے کہا کہ ملزمان نے نیلے رنگ کی گاڑی میں ایاز شیخ نامی شہری کو اغوا کیا تھا اور لین دین کے تنازع پر اغوا کے بعد شہری کو شاہ لطیف لے جایا گیا۔