Tag: ملیر ہالٹ

  • ملیر ہالٹ ٹینکر حادثہ، ڈرائیور کے خلاف عدالتی فیصلہ آ گیا

    ملیر ہالٹ ٹینکر حادثہ، ڈرائیور کے خلاف عدالتی فیصلہ آ گیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر ہالٹ میں تیز رفتار ٹینکر کے میاں، بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس میں ملزم ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تفتیشی پولیس نے ملیر ہالٹ ٹینکر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور رحیم بادشاہ اور اس کے ہیلپر عمر وقاص کو مجسٹریٹ شرقی کے جج کے روبرو پیش کیا، تفتیشی افسر منصور علی کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ ماڈل کالونی میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ میں دفعہ 322 بھی شامل کر دی گئی ہے، اب ملزم سے تفتیش کرنی ہے کہ کہیں یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تو نہیں، جس کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ چاہیے، ہم نے ٹینکر مالک کا بھی معلوم کرنا ہے۔


    ملیر ٹینکر حادثے کو روکا جا سکتا تھا، مگر کیسے؟ کے راٹ کی رپورٹ میں انکشاف


    عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہیوی ٹریفک کا تو ان اوقات میں داخلہ بھی ممنوع ہے، تاہم ملزم کے وکیل نے بتایا کہ واٹر ٹینکرز کو سڑکوں پر آنے کی اجازت ہے، جس پر عدالت نے نکتہ اٹھایا کہ یہ بھی معلوم کرنا ہوگا کہ جس روٹ سے ٹینکر آ رہا تھا وہاں اجازت تھی یا نہیں۔

    جج اشفاق پنہور نے ملزم ڈرائیور رحیم بادشہ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

  • کراچی : ملیر ہالٹ میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی اور نومولود کی نمازجنازہ ادا،  رقت آمیز مناظر

    کراچی : ملیر ہالٹ میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی اور نومولود کی نمازجنازہ ادا، رقت آمیز مناظر

    کراچی : ملیر ہالٹ میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی اور نومولود بچے کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی اور نومولود بچے کی میتیں ناتھا میتیں گھر سے اٹھیں تو پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

    تینوں کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی کے علاقے ناتھا گوٹھ کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، کئی افراد زار و قطار روتے رہے، ہر طرف سوگ کا سماں تھا۔

    نماز جنازہ میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، رہنماوٴں کا کہنا تھا حکومت بھاری گاڑیوں کو قوانین کا پابند کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، کراچی کی سڑکوں پہ دندناتے ٹینکر خوف کی علامت بن چکے ہیں ، جو معصوم شہریوں سے انکی زندگیاں چھین رہے ہیں۔

    گذشتہ روز کراچی کی سڑکوں پردندناتی ہیوی ٹریفک نےایک اورخاندان اجاڑ دیا تھا ، ہائی وے کی جانب سے تیز رفتاری سے آنے والا واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور سڑک سے گزرنے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کوکچل دیا تھا۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ڈیلیوری کے لیے جانے والی خاتون اور مرد جاں بحق


    خوفناک حادثے میں میاں ، بیوی اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے تھے ، جس کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ ڈالے، ڈرائیور کوبھی تشدد کانشانہ بناکرپولیس کے حوالے کردیا۔

    جاں بحق میاں بیوی کی شناخت عبد القیوم اور زینب کے نام سے ہوئی تھی ، جاں بحق نوجوان سرکاری ملازم تھا اور کوہی گوٹھ لانڈھی کےاسپتال سے اہلیہ کامعائنہ کروا کر واپس آرہا تھا۔

  • کراچی : ملیر ہالٹ پر واٹر ٹینکر سے  حاملہ خاتون اور شوہر کی موت کا مقدمہ درج

    کراچی : ملیر ہالٹ پر واٹر ٹینکر سے حاملہ خاتون اور شوہر کی موت کا مقدمہ درج

    کراچی: ملیرہالٹ پر واٹر ٹینکر سے حاملہ خاتون اور شوہر کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون اور شوہر کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ تھانہ ماڈل کالونی میں رات گئے درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ میں دوران ڈرائیونگ لاپروائی اوردیگر دفعات لگائی گئی ہیں تایم حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور اور کلینر پولیس کی حراست میں جبکہ پانی کا ٹینکر تحویل میں ہے۔

    گذشتہ روز کراچی کی سڑکوں پردندناتی ہیوی ٹریفک نےایک اورخاندان اجاڑ دیا تھا ، ہائی وے کی جانب سے تیز رفتاری سے آنے والا واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور سڑک سے گزرنے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کوکچل دیا تھا۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ڈیلیوری کے لیے جانے والی خاتون اور مرد جاں بحق


    خوفناک حادثے میں میاں ، بیوی اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے تھے ، جس کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ ڈالے، ڈرائیور کوبھی تشدد کانشانہ بناکرپولیس کے حوالے کردیا۔

    جاں بحق میاں بیوی کی شناخت عبد القیوم اور زینب کے نام سے ہوئی تھی ، جاں بحق نوجوان سرکاری ملازم تھا اور کوہی گوٹھ لانڈھی کےاسپتال سے اہلیہ کامعائنہ کروا کر واپس آرہا تھا۔

  • کراچی: ملیر ہالٹ پرمال گاڑی کا انجن پٹری سے اتر گیا

    کراچی: ملیر ہالٹ پرمال گاڑی کا انجن پٹری سے اتر گیا

    کراچی: ملیر ہالٹ پھاٹک پر مال گاڑی کا انجن پٹری سے اتر گیا ہے، مال گاڑی سے متاثرہ انجن کو ہٹا کر الگ کرلیا گیا ہے، ملیر ہالٹ پر ریلوے جنکشن شارع فیصل پرمال گاڑی کا انجن پٹری سے اتر گیا ہے۔

    انجن کے پٹری سے اترنے کے بعد ٹرین کی متعدد بوگیاں بھی سڑک کے بیچوں بیچ آگئیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی کینٹ اسٹیشن سے ریلیف کرین روانہ کردی گئی ہے۔

    حادثے کے سبب مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت معطل ہوگئی ہے، ریلو ے زرائع کے مطابق مال گاڑی کو ہٹانے کیلئے متبادل انجن لگایا گیا ہے، جس کے بعد نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریکس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

    ڈی ایس کے کہنا ہے کہ متاثرہ انجن کومرمت کے بعد روانہ کیا جائے گا۔