Tag: ملیر ہالٹ حادثہ

  • ملیر ہالٹ حادثہ کیسے پیش آیا؟ فوٹیج سامنے آگئی

    ملیر ہالٹ حادثہ کیسے پیش آیا؟ فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں واٹر ٹینکر حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    24 مارچ کو کراچی کی سڑکوں پردندناتی ہیوی ٹریفک نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا تھا، ہائی وے کی جانب سے تیز رفتاری سے آنے والا واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور سڑک سے گزرنے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا تھا۔

    ملیر ہالٹ حادثے میں میاں، بیوی اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ ڈالے، ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ڈیلیوری کے لیے جانے والی خاتون اور مرد جاں بحق

    جاں بحق میاں بیوی کی شناخت عبد القیوم اور زینب کے نام سے ہوئی تھی، جاں بحق نوجوان سرکاری ملازم تھا اور کوہی گوٹھ لانڈھی کے اسپتال سے اہلیہ کا معائنہ کروا کر واپس آرہا تھا۔

    تاہم اب اس افسوسناک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں واٹرٹینکر کو تیزی سے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واٹر ٹینکر تیزی سے فٹ پاتھ پر چڑھا اور سڑک کی دوسری جانب نکل گیا، حادثہ ہوتے ہی سڑک پر ٹریفک رک گئی اور لوگ اتر کر دیکھنے لگے۔

  • ملیر ہالٹ  حادثہ:  آفاق احمد کا  12 اپریل کو تمام مافیاز کے خلاف احتجاج کا اعلان

    ملیر ہالٹ حادثہ: آفاق احمد کا 12 اپریل کو تمام مافیاز کے خلاف احتجاج کا اعلان

    کراچی : چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے بارہ اپریل کو تمام مافیاز کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر ہالٹ ٹریفک حادثے پر چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد ہوئے سیخ پا ہوگئے۔

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہر کو تعصب کی نظر اور مافیاز کے حوالے کردیا ہے ، یہاں تھانوں سمیت ہر چیز بکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک کو قتل کا لائسنس سندھ حکومت نے دیا ہے اور ، ٹریفک پولیس چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئی ہیں۔

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے مزید کہا شہر کا انفراسٹرکچر پیپلز پارٹی حکومت نے تباہ کیا ، 241 لوگ جاں بحق ہوگئے ، پیپلز پارٹی قیادت ٹینس کھیل رہی ہے۔

    انھوں نے بے حس رویے پر بارہ اپریل کو تمام مافیاز کے خلاف گرینڈ احتجاج کا اعلان کردیا اور سیکیورٹی اداروں سے ہیوی ٹریفک روکنے کی اپیل کردی۔