Tag: ملیر

  • ملیر، مسجد کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق، 5 زخمی

    ملیر، مسجد کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق، 5 زخمی

    کراچی: ملیر کے علاقےسعود آباد میں مسجد کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق اور 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے سعود آباد میں مسجد کی چھت گرنے سے 1 بچہ  عباس سمیت دو بچے اور 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ زخمی ہونے والے بچوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    roof-post-1

    مسجد کی چھت منہدم ہونے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ملبے میں پھنسے افراد کو اپنی مدد آپ کےتحت ریسکیو کیا بعد ازاں ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔

    roof-post-2

    علاقہ مکینوں کے مطابق مسجد میں مدرسہ موجود ہےجہاں بچے بعد نمازِ ظہر تا عصر معمول کے مطابق قرآن مجید کی تعلیم حاصل کررہے تھے حادثہ پیش آیا۔

    رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کیا تاہم جوانوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا تاہم دیگرریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پہنچ چکی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق مسجد کی چھت گرنے کے واقعے میں جاں بحق محمد عباس کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، متوفی عباس اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

  • قائد ایم کیو ایم کی متنازعہ تقریر، مختلف تھانوں میں 3 مقدمات درج

    قائد ایم کیو ایم کی متنازعہ تقریر، مختلف تھانوں میں 3 مقدمات درج

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد کی پاکستان کے حوالے سے متنازعہ تقریر کے بعد شہری کی جانب سے کراچی کے علاقے ملیر سٹی تھانے کی حدود میں دوسرا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کی حدود میں شہری وحید مراد کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، شہری کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی ملک دشمنی پر مبنی تقریر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

    جس کے بعد ایس ایس پی ملیر راؤ انور نے مقدمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’شہری کی درخواست پر  قائد ایم کیو ایم اور متحدہ کی قیادت کے خلاف تھانہ ملیر سٹی میں منگل کے روز مقدمہ درج کیا گیاہے۔ مقدمہ میں انسداد دہشت گردی، ٹیلی گرافک ایکٹ اور غداری کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

    پڑھیں:    وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر بند

    علاوہ ازیں گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان سے متعلق متنازعہ تقریر کے بعد متحدہ قائد اور قیادت کے خلاف پہلا مقدمہ سائٹ تھانے میں شہری کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی پریس کلب کے باہرہنگامہ آرائی اور اے آر وائی نیوز سمیت میڈیا پر حملے، ایم کیو ایم رہنماؤں سمیت ڈیڑھ ہزار نامعلوم افراد پر آرٹلری میدان تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں:   متحدہ کے خلاف کریک ڈائون، کراچی اور حیدر آباد میں دفاتر سیل،گرفتاریاں

    ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات سمیت ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں اور  ملزمان میں ڈاکٹر فاروق ستار، کنور نوید جمیل، شاہد پاشا، قمر منصور ، عامر خان، گلفراز خٹک، عبدالقادر خانزادہ، محمد جاوید کاظم، عاطف خان کے نام شامل ہیں جبکہ خواتین سمیت 1500 کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    کراچی پریس کلب پر ہنگامہ آرائی اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کا مقدمہ دہشت گردی دفعات کےتحت درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آرز میں فاروق ستار ودیگر رہنماؤں سمیت ڈیڑھ ہزارنامعلوم افرادکو نامزدکیا گیا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز کراچی پریس کلب پر ایم کیوایم قائد کی اشتعال انگیز تقریرکے بعد مسلح کارکنان نے اے آر وائی کے بیورو آفس پر حملہ کیا اور دفتری املاک کو بھی نقصان پہنچایا تاہم ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد نے فوارہ چوک پر کھڑی دو موٹر سائیکلوں اور پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی تھی۔

     

     

  • لیاری میں پولیس کی کارروائی، خاتون بھتہ خورگرفتار

    لیاری میں پولیس کی کارروائی، خاتون بھتہ خورگرفتار

    کراچی : پولیس نے لیاری کے علاقے بغدادی میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے لیے بھتہ طلب کرنے والی خاتون کو گرفتار کر کے بھتے کی رقم برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے مختلف علاقوں کھارادر، زمان ٹاؤن، ناظم آباد کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک زخمی ملزم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

    female-new

    دوسری جانب رینجرز نے ملیر کے علاقے رفاع عام سوسائٹی میں ٹارگٹڈ کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بغدادی سے گرفتار ہونے والے ملزمہ لیاری گینگ وار کے استاد تاجو گروپ کے لیے بھتے کی رقم جمع کررہی تھی اور اولڈ سٹی ایریا میں واقع تاجروں میں بھتے کی پرچیاں تقسیم کررہی تھی۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے بھتے کی پرچیاں اور رقم برآمد بھی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب انچولی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتول شخص کی شناخت 45 سال کے محمود احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام نے واقعے کو ڈکیتی میں مزاحمت قرار دے دیا۔

     

  • کراچی: ملیرمیں 2 سگے بھائی فائرنگ سےجاں بحق

    کراچی: ملیرمیں 2 سگے بھائی فائرنگ سےجاں بحق

    کراچی: ملیر میں فائرنگ سے دو سگے بھائیوں قتل کردیا گیا فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق صبح سویرے ملیر کے علاقے کھوکھراپار ایک نمبر میں نامعلوم افراد نے دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بتیس سالہ توصیف اور پینتیس سالہ تنویرجاں بحق ہوگئے،

    فائرنگ کے اس واقعے میں تیرہ سالہ اذان اور پینتالیس سالہ منور زخمی بھی ہوئے، جاں بحق ہونے والے مقتولین سگے بھائی تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

  • کراچی: بلدیہ ٹاون میں سیکیورٹی اہلکاروں پر بم حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: بلدیہ ٹاون میں سیکیورٹی اہلکاروں پر بم حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: کراچی کے علا قے بلدیہ ٹاون میں گزشتہ روز سیکیورٹی اداروں کی گاڑی پر ہو نے والے بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی صبح بلدیہ ٹاون میں حساس ادارے کے ٹرک پر حملہ ہوا تھا جس میں متعدد شہری زخمی ہو گئے تھے تاہم سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے واقع کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں بلوچستان لبریشن آرمی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ جس کے بعد مواچھ گوٹھ اور اطراف کے علاقوں سے متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر اس حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مواچھ گوٹھ، لیاری اور ملیر میں بی ایل اے کا نیٹ ورک موجود ہے اور فورسز پر حالیہ حملوں کی تحقیقات میں بی ایل اے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

  • فارم ہاؤس پرپکنک مناتے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق

    فارم ہاؤس پرپکنک مناتے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق

    کراچی: ملیر میں فارم ہاؤس پکنک منانے کے لیے جانے والے دو دوست تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیرمیں فارم ہاؤس کےتالاب میں ڈوب کر2افرادجاں بحق ہو گئے۔

    ان دونوں افراد کی موت پندرہ فٹ گہرے تالاب میں بوٹ کے اُلٹنے سے ہوئی ، دونوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔

    مرنے والوں کا تعلق گلشن اقبال سے تھا اور دونوں دوست بھی تھے جبکہ جاں بحق ہونےوالوں کا نا م کونین اوراحمد ہے۔