Tag: ملیکہ بخاری

  • عدالت کا علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کو فوری رہا کرنے کا حکم

    عدالت کا علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کو فوری رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیدیا۔

    پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور اعجاز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

    یاد رہے اسلام آباد کیپٹل پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، فلک ناز، ملکیہ بخاری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • وزارت عظمیٰ‌: شاہ محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

    وزارت عظمیٰ‌: شاہ محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان اسمبلی ملیکہ بخاری اور عامر ڈوگر نے بھی وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، تاہم شاہ محمود نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں، شاہ محمود قریشی کے تحویز کنندہ عامر ڈوگر اور تائید کنندہ ملائیکہ بخاری ہیں۔

    قومی اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل کرے گی، کاغذات نامزدگی آج دن 2 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ،گورنر پنجاب، خیبر پختون خوا، اور پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہے، پی ٹی آئی کا وزیر اعظم کے لیے امیدوار کون ہوگا، یہ فیصلہ کور کمیٹی اجلاس میں ہوگا۔

    متحدہ اپوزیشن نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

    اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، ملک بھر میں پر امن احتجاج سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    دوسری طرف نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن نے ایک سے زیادہ کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں، تاہم شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے قائد ایوان کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

  • الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے خلاف  پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ موخر کردیا

    الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے خلاف پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ موخر کردیا

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیرسماعت مریم نوازپارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا، عوامی عہدہ رکھنے پر ان کے خلاف تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے دائر کی تھی۔

    تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ مریم نواز کے عہدے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62،63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے مریم نواز کے مسلم لیگ ن کا عہدہ رکھنے سے متعلق کیس میں وکلاء کو مزید معاونت کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک مؤخر کردی ہے۔

    یاد رہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ مریم کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے، وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9 اگست کو احتساب عدالت نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازاور بھتیجے یوسف عباس کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔ بعد ازاں 21 اگست کو ان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ نواز شریف کے بیٹے حسن اورحسین نواز بھی چوہدری شوگر ملز میں شیئر ہولڈر ہیں لیکن مریم نواز چوہدری شوگر ملز میں سب سے بڑی شیئر ہولدڑ ہیں، مریم نواز سے سوالنامے میں پوچھا گیا تھا کہ چوہدری شوگر ملزکی سرمایہ کاری کہاں سے آئی، غیرملکی شہریوں کی سرمایہ کاری اور لین دین کی تفصیل بھی بتائیں اور مختلف علاقوں میں خریدی گئی اراضی کی تفصیل بھی فراہم کریں۔

    شریف خاندان پر چوہدری شوگرملز میں غیر ملکیوں کے نام پر اربوں کی سرمایہ کاری اور لاکھوں کےحصص دینے کا الزام ہے، غیر ملکیوں کے نام پر حصص متعدد مرتبہ مریم نواز، حسین نواز اور نواز شریف کو بغیر کسی ادائیگی واپس کیے گئے جبکہ نیب نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نوازاورچوہدری شوگر ملز کےدوسرے مالکوں کی لاکھوں روپے کی ٹی ٹیزکا سراغ لگایا گیا ہے۔