Tag: مماثلت

  • چیمپئنز ٹرافی: 2017 کی فاتح ٹیم اور 2025 کے پاکستانی اسکواڈ میں کیا مماثلت؟

    چیمپئنز ٹرافی: 2017 کی فاتح ٹیم اور 2025 کے پاکستانی اسکواڈ میں کیا مماثلت؟

    پاکستان نے پہلی بار 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی فاتح اسکواڈ اور 2025 کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کا ایک جائزہ پیش نظر ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کا میلہ دفاعی چیمپئن پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ کچھ پرانے کھلاڑیوں کے ساتھ بیشتر نئے کرکٹرز اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی 2017 میں گرین شرٹس نے کمال دکھایا تھا اور بڑی بڑی ٹیموں کو ہرانے کے بعد فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کی عبرت ناک شکست دے کر چیمپئنز کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا۔

    اس چیمپئنز اسکواڈ کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کر رہے تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ 2025 کے ایونٹ کے لیے بھی پاکستانی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے حوالے ہے۔

    گزشتہ ٹورنامنٹ کے 3 کھلاڑی بابر اعظم، فخر زمان اور فہیم اشرف 2025 کے اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔ فخر زمان 2017 کے ہیرو تھے اور قوم کو ان سے دوبارہ وہی توقعات وابستہ ہیں۔

    انگلینڈ میں محمد عامر، جنید خان اور حسن علی نے بولنگ اٹیک کو لیڈ کیا تھا۔ اس بار یہ ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور حسنین اٹھائیں گے اور حریفوں کی وکٹیں اڑائیں گے۔

    سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کا متبادل موجودہ نائب کپتان سلمان علی آغا ہوں گے جو مڈل آرڈر میں ٹیم کو اپنی بیٹنگ اور بولنگ دونوں سے سہارا دیں گے۔

    2017 میں شاداب خان ٹرم کارڈ ثابت ہوئے تھے۔ اس بار سب کی نظریں بی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے خوشدل شاہ پر ہوں گی۔

    پاکستان کو 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جتوانے میں بولرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس بار بھی فینز نے بولرز سے زیادہ امیدیں لگا رکھی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/tri-nation-series-ticket-sale-start-today/

  • اڑنے والے کیڑے کی نئی قسم کا نام ڈونلڈ ٹرمپ پر رکھ دیا گیا

    اڑنے والے کیڑے کی نئی قسم کا نام ڈونلڈ ٹرمپ پر رکھ دیا گیا

    کیلیفورنیا میں ماہرینِ حیوانیات نے حیواناتی خاندان کی کلاس انسیکٹا کے ایک گروپ ’’ماؤتھ‘‘ کی نئی جنس دریافت کی ہے جس کے سر اور بالوں کی ساخت اور رنگ نئے امریکی صدر کے بالوں کے اسٹائل اور سر کی ساخت سے مماثلت رکھتی ہے جس کی وجہ سے دریافت ہونے والے کیڑے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر سائنسی نام ”نیو پالبا ڈونلڈ ٹرمپی‘‘ رکھاگیا۔

     

    ماہرین حیوانیات کا کہنا ہے کہ اڑنے والے ایسے کیڑے بہ ظاہر تتلیوں یا پروانوں کی سی مشابہت رکھتے ہیں تاہم کچھ دیگر خصوصیات کے باعث انہیں اڑنے والے کیڑوں کے گروپ ’’ماؤتھ‘‘ میں رکھا جاتا ہے جس کی ایک نوع ’’نیوپالپا‘‘ ہے

    donald-trumpi

    حال ہی میں نیو پالپا کی نئی قسم سامنے آئی ہے جسے دیکھتے ہی پہلی شباہت ڈونلڈ ٹرمپ کی سامنے آتی ہے جس کے باعث اس کا سائنسی نام بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔

    donald-trump-post-2

    ”نیوپالپا ڈونلڈ ٹرمپی‘‘ کی دریافت اور شناخت کا سہرا امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک آزاد محقق ڈاکٹر وزرک نذاری کے سر جاتا ہے جو اپنی ذاتی لیبارٹری میں آزاد تحقیق کرتے ہیں ان کا تعلق کسی تحقیقی ادارے سے براہ راست تو نہیں تاہم وہ مختلف اداروں کو تحقیق میں مدد دیتے ہیں۔

    donald-trump-post-1

    ڈاکٹر وزرک نذاری نے اپنی دریافت سے متعلق مکمل سائنسی تحقیق آن لائن ریسرچ جرنل ’’زوکیز‘‘ میں شائع کروائی جس کے مطابق پروانے کے مشابہ اڑنے والا یہ کیڑا جنوبی کیلیفورنیا اور میکسیکو میں پایا جاتا ہے جب کہ اب تک اسے پروانوں کی ہی ایک اور متعلقہ نوع کا فرد سمجھا جاتا تھا۔

    تاہم سائنس دانوں کی ازسر نو تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایک جداگانہ نوع ہے جس کے سر کی رنگت سفیدی مائل پیلی ہے جو دیکھنے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بالوں جیسی لگتی ہے۔