Tag: ممبئ

  • نوزائیدہ بچی کو علاج کے لیے 16 کروڑ کا انجیکشن لگایا گیا

    نوزائیدہ بچی کو علاج کے لیے 16 کروڑ کا انجیکشن لگایا گیا

    ممبئی: بھارت میں ایک نوزائیدہ بچی کو عجیب و غریب بیماری کے علاج کے لیے 16 کروڑ روپے کا انجیکشن لگایا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ’تیرا کامت‘ نامی ایک 6 ماہ کی بچی کو سولہ کروڑ روپے کا انجیکشن لگایا گیا ہے۔

    یہ بچی ’ایس ایم اے ٹائپ ون‘ نامی بیماری میں مبتلا ہے، یہ ایک جان لیوا بیماری ہے اور اس سے نکلنے کے لیے زولجینزما انجیکشن دیا جاتا ہے۔

    بچی کے والدین

    یہ دنیا کا سب سے مہنگا انجیکشن ہے، تیراکامت نامی اس بچی کے لیے یہ انجیکشن امریکا سے منگوایا گیا، جس پر سولہ کروڑ روپے کا خرچ آیا۔

    تیراکامت کے والدین پریانکا اور میہر کامت کے لیے یہ انجیکشن خریدنا ممکن نہیں تھا، اس لیے انھوں نے عوام سے مدد مانگی اور لوگوں نے کھلے دل سے ان کے لیے عطیات دے دیے۔

    نہ صرف عوام نے بلکہ ریاستی و مرکزی حکومت نے بھی اپنی ذمہ داری ادا کی، یہ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ اس انجیکشن پر صرف امپورٹ ڈیوٹی 6 کروڑ روپے کی تھی، جو حکومت نے معاف کر دی۔

    بتایا جا رہا ہے کہ انجیکشن لگائے جانے کے بعد اب بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور چند ہی دنوں میں اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایس ایم اے ٹائپ ون دراصل اعصاب اور پٹھوں کی ایک بیماری ہے، انسانی جسم میں ایک جین ہوتا ہے، جو ایک پروٹین بناتا ہے جو اعصاب اور پٹھوں کو زندہ رکھتا ہے۔

    تاہم تیراکامت کے جسم میں ایسا کوئی جین نہیں ہے، اس لیے اس کے جسم میں پروٹین نہیں بنتا، جس کی وجہ سے اس کے اعصاب آہستہ آہستہ مرنے لگتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک بھارت میں 11 افراد کو زولجینزما کا انجیکشن دیا گیا ہے، جب کہ تیراکامت ممبئی کی دوسری لڑکی ہے جسے یہ انجیکشن دیا گیا۔

  • کپل شرما کو نریندرمودی کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

    کپل شرما کو نریندرمودی کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

    ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کوبھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف بیان دینے پر وضاحتیں دینا پڑ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق 2 روزقبل کپل شرما نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ گزشتہ 5 برسوں سے ہرسال 15 کروڑ روپے ٹیکس دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے دفترکی تعمیر کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے حکام کو 5 لاکھ روپے رشوت دینی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف کامیڈین نے اپنی ٹوئٹ میں نریندرمودی کوکہا تھا کہ کیا یہ ہیں وہ اچھے دن جن کی بات کرکے وہ اقتدار میں آئے تھے۔

    کپل شرما کے ٹوئٹرپر62 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں،رشوت طلب کیے جانے پرکپل شرما نے ٹوئٹ توکردی لیکن اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پرایک نئی جنگ چھڑگئی،کوئی انہیں نریندر مودی کو آئینہ دکھانے پرتنقید کا نشانہ بنارہا تھا تو کوئی انہیں خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔

    صورت حال یہاں تک آ پہنچی کہ خود کپل شرما کووضاحت دینا پڑگئی کہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں،وہ بھارتی وزیراعظم کا احترام کرتے ہیں۔

    اپنی وضاحتی ٹوئٹ میں کپل شرما نے کہا کہ ٹوئٹ میں انہوں نے صرف اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھا،جس نے غیر ضروری مسئلے کی شکل اختیارکرلی،وہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں اوریہی ان کا اصل میدان ہے،وہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے۔

    مزید پڑھیں:کروڑوں روپے ٹیکس ادائیگی کے باوجود رشوت مانگی جارہی ہے، کپل

    واضح رہے کہ دوروز قبل معروف بھارتی کامیڈین اور بالی ووڈ اداکار کپل شرما نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت کی کارکردگی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سخت ناراضی کا اظہار کیاتھا۔

  • شعیب اختر بھارتی کامیڈی شو میں جج بنیں گے

    شعیب اختر بھارتی کامیڈی شو میں جج بنیں گے

    ممبئی : کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی سے اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی کھلاڑی شعیب اختر ہربھجن سنگھ کے ساتھ کامیڈی شو کے جج بنیں گے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر میدان میں اپنے غصے اور تیز رفتار باؤلنگ کے باعث شہرت رکھتے ہیں،اب بھارتی ٹی وی کے کامیڈی شو ’’انڈین مذاق لیگ‘‘میں جج کے فرائض سرانجام دیں گے.

    شعیب اختر کامیڈی شو کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ اب مجھے مذاق کرنے کے پیسے ملیں گے جس سے بڑھ کر اچھی نوکری کوئی نہیں ہے.

    کامیڈی کے حوالے سے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے اکشے کمار،جاوید جعفری اور پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف پسند ہیں.

    شعیب اختر کا حریف کھلاڑی ہربھجن کے ہمراہ شو کے جج بننے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب وہ دونوں ایک ہی ٹیم میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنے کام کے ساتھ انصاف کرسکیں.

    Shoaib-Akhter

    واضح رہےکہ ’انڈین مذاق لیگ‘ کے نام سے آنے والا یہ کامیڈی شو ہندوستانی چینل لائف اوکے پر نشر کیا جائے گا.