Tag: ممبئی

  • تیز بارش کے بعد پانی نکالنے اسپائیڈر مین سڑک پر آ گیا

    تیز بارش کے بعد پانی نکالنے اسپائیڈر مین سڑک پر آ گیا

    ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں موسلادھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال میں پانی نکالنے کے لیے ’اسپائیڈر مین‘ کو سڑک پر آنا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں تیز بارش اور سیلاب کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس کی نکاسی کے لیے ایک اسپائیڈر مین سڑک پر نکل آیا۔

    اسپائیڈر مین ممبئی بارش اسپائیڈر مین ممبئی بارش

    اسپائیڈر مین کے کاسٹیوم میں ایک شخص کی سڑک پر جھاڑو اور وائپر کے ذریعے نکاسئ آب کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، لوگوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ تبصرے کیے۔

    کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کا بیان جاری

    اس ویڈیو کو 20 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کو ’ممبئی کا اسپائیڈر مین‘ قرار دیا، اور بہت سے لوگوں نے متاثرہ علاقے میں نکاسی آب کو بہتر بنانے کی کوششوں پر ہلکے پھلکے تبصرے شیئر کیے۔

  • چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، خط میں کسے ذمے دار ٹھہرایا؟

    چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، خط میں کسے ذمے دار ٹھہرایا؟

    نوجوان چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران فراڈ اور شدید بلیک میلنگ سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    ممبئی میں 32 سالہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے منگل کے روز خودکشی کرلی، مبینہ طور پر گزشتہ چند مہینوں میں اسے 3کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کی ادائیگی کے لیے بلیک میل کیا گیا تھا، سی اے نوجوان نے اپنی خودکشی نوٹ میں اپنی موت کے لیے دو لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرایا –

    راج لیلا مورے نامی نوجوان نے خودکشی سے قبل لکھے جانے والے خط میں دو لوگوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اس کی فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکی دی تھی۔

    راج لیلا مورے نے زہر کھا کر انتہائی قدم اٹھایا اور تین صفحات پر مشتمل ایک خودکشی کا نوٹ چھوڑا جس میں راہول پروانی اور صبا قریشی پر گزشتہ 18 ماہ کے دوران کروڑوں روپے اینٹھنے کا الزام لگایا گیا۔

    ملزمان مورے کی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور اس کی زیادہ تنخواہ والی نوکری سے واقف تھے، انھوں نے مورے کو دھمکیاں دے کر کمپنی کے اکاؤنٹ سے ان کے ذاتی اکاؤنٹس میں بڑی رقم منتقل کرنے پر مجبور کیا۔

    دونوں نے راج لیلا مورے سے زبردستی ایک لگژری کار بھی چھین لی، حکام کو نوجوان کے کمرے سے تین صفحات پر مشتمل ایک خودکشی نوٹ ملا، جس میں ایک صفحہ اس کی والدہ کے نام تھا۔ نوٹ میں، اس نے معافی مانگی اور اپنے اہل خانہ سے اپنا خیال رکھنے کی تاکید کی۔

    دوسرے صفحے پر، مور نے اپنے ساتھیوں کو لکھا، "دیپا لاکھانی، آج میرے پاس معافی مانگنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، کیونکہ میں نے آپ کا اعتماد توڑا ہے لیکن یقین کیجیے، یہ آخری بار تھا۔”

    میرا آپ کے اعتماد کو توڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا میں نے جو بھی دھوکہ دہی کی ہے، وہ میں نے خود کی ہے، کسی اور کو کچھ معلوم نہیں تھا۔ میں نے اکاؤنٹ کے اسٹیٹمنٹ میں ہیرا پھیری نہیں کی۔

    شیوتھا اور جئے پرکاش قطعی طور پر پتا نہیں تھا کہ کیا ہورہا ہے، برائے مہربانی ان کے خلاف کارروائی نہ کریں۔

    پولیس نے خط میں نامزش کیے گئے دونوں افراد کے خلاف بھتہ خوری اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    https://urdu.arynews.tv/an-indian-chartered-accountant-quit-his-20-lakh-job/

  • ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی لگادی گئی

    ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی لگادی گئی

    مودی کی انتہا پسند حکومت کی جانب سے ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی کے پولیس کمشنر دیون بھارتی کا میڈیا کو کہنا تھا کہ ممبئی میں مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹا دیے گئے ہیں جس کے بعد اب یہ شہر لاؤڈ اسپیکرز سے آزاد ہوگیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ممبئی کے پولیس کمشنر دیون بھارتی کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں مذہبی مقامات سے لگ بھگ 1 ہزار 500 لاؤڈ اسپیکرز کو ہٹا دیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لاؤڈ اسپیکر دوبارہ نہ لگنے پائیں۔

    پولیس کمشنر کے مطابق لاؤڈ اسپکرز پر پابندی عائد ہونے کے بعد اب صرف مذہبی تہواروں کے دوران لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کی عارضی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ نہیں۔

    واضح رہے کہ یہ کارروائی رواں سال جنوری میں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر کی گئی ہے۔

    بمبئی ہائی کورٹ کی جانب سے اپنے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو کسی بھی مذہب کا لازمی حصہ نہیں سمجھا جاتا۔ عدالت نے یہ حکم نامہ 2 ہاؤسنگ ایسوسی ایشنز کی درخواست پر جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے بھی جنین کے فلسطینیوں پر مساجد میں اذان دینے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    اذان پر پابندی کا اسرائیلی حکم مسلمانوں کے جذبات پر حملہ ہے، حماس

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنین کی مساجد میں اذان دینے سے روک دیا ہے، جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ حادثے سے بچ گئی، ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

    ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ حادثے سے بچ گئی، ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

    بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ حادثے سے بچ گئی، طیارے کو ممبئی ایئرپورٹ پر واپس ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    ایئرانڈیا میں سفر کرنے والے مسافروں کو ایک اور پریشان کن تجربے کا سامنا کرنا پڑا، فلائٹ اے آئی 639 نے 27 جون کی صبح ممبئی سے اڑان بھری تھی، تاہم چنئی جانے والی پرواز کو ہفتے کے روز کیبن میں جلنے کی بدبو کے بعد ممبئی واپس لینڈنگ کرنا پڑی۔

    ٹیک آف کے فوراً بعد ہی احتیاطی طور پر ہوائی جہاز کا رخ واپس موڑتے ہوئے اسے ممبئی ایئرپورٹ واپس موڑ لیا گیا جس کی ایئر لائن نے بھی تصدیق کردی ہے۔

    ایئرانڈیا کے تین عہدیداروں کو فوری نکالا جائے، بھارتی ڈائریکٹوریٹ کا تحقیقات کے بعد حکم

    ایئرانڈیا کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایئربس کا طیارہ "بحفاظت” ممبئی ہوائی اڈے پر واپس آگیا ہے جبکہ مسافروں کے لیے ایک متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا ہے۔

    اگرچہ ایئر انڈیا نے جلنے والی بدبو کے حوالے سے یہ نہیں بتایا کہ آیا کہ تکنیکی خرابی تھی یا اس کی کوئی اور وجہ تھی، تاہم انتظامیہ نے کا کہنا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور انہیں ضروری تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

    کچھ دنوں پہلے للندن کے لیے اڑان بھرنے والا ائیرانڈیا کا بوئنگ787 ڈریم لائنر احمدآباد سے اڑان کے چند منٹ بعد ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر گیا تھا۔

    طیارے میں سوار تمام 242 مسافروں میں سے 241 ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ہاسٹل میں رہائش پذیر متعدد افراد بھی طیارے کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلے گئے، صرف ایک مسافر زندہ بچا جو ایمرجنسی گیٹ کےساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/air-indias-misfortunes-could-not-end-another-setback-struck/

  • ممبئی میں ’کے ای ایس کالج‘ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

    ممبئی میں ’کے ای ایس کالج‘ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

    بھارت کے شہر ممبئی میں موجود کے ای ایس کالج کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کے باعث سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج کے ای ایس کالج کو دھمکی کا ای میل موصول ہوا۔ جس کے فوری طور پر پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، یہ دھمکی کالج کے سرکاری ای میل ایڈریس پر بھیجی گئی تھی۔

    اس سے قبل بھی بھارت میں واقع قدیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی تھی۔

    علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی جس میں دو لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

    اس دھمکی آمیز ای میل کے ساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی اور فوری طور پر پولیس اور دیگر حکام کو اطلاع دی گئی۔ پولیس، انسداد دہشتگردی کی ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جامعہ پہنچ کر یونیورسٹی کی مکمل تلاشی لی لیکن کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

    تاہم اس دھمکی کے بعد یونیورسٹی کیمپس میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے ڈی ایس پی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں رقم کا تقاضہ کیا گیا اور رقم نہ دینے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ ای میل میں رقم کی ادائیگی کے لیے ایک مخصوص یو پی آئی آئی ڈی بھی دی گئی تھی جس پر ادائیگی کی ہدایت کی گئی تھیں۔ اس آئی آئی ڈی کو سائبر کرائم ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ای میل بھیجنے والے کا پتہ لگایا جا سکے۔

    تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    یونیورسٹی کے پروکٹر پروفیسر وسیم علی نے بتایا کہ یہ ای میل یونیورسٹی کے تمام انتظامی حکام کو موصول ہوا تھا۔

  • ’ہاں میں نے یہ حملہ کیا‘ سیف علی خان کے حملہ آور کا اعتراف جرم

    ’ہاں میں نے یہ حملہ کیا‘ سیف علی خان کے حملہ آور کا اعتراف جرم

    ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے الزام میں گرفتار بنگلا دیشی ملزم شریف الاسلام شہزاد نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کر لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ بنگلہ دیشی شہری کو اتوار کے روز اداکار سیف علی خان کے گھر میں گھس کر انہیں چاقو مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس نے اب مبینہ طور پر اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاں، میں نے کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم کے وکیل کا بڑا دعویٰ

    سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم 70 گھنٹے بعد گرفتار

    ممبئی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہاں، میں نے ہی یہ حملہ کیا ہے‘۔

    پولیس ذرائع کے مطابق محمد شریف الاسلام شہزاد کو گزشتہ روز ممبئی کے باندرہ علاقے میں سیف علی خان کے گھر سے تقریباً 35 کلومیٹر دور علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    ممبئی پولیس نے لیبر کنٹریکٹر کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر 7 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد شہزاد کو جنگلاتی علاقے میں لیبر کیمپ سے گرفتار کیا۔

    ممبئی کے سینئر پولیس افسر کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اعترافِ جرم کیا ہے اور کہا کہ ہاں میں نے ہی حملہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم کی گرفتاری کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے مؤکل کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا، انہیں اس کیس میں پھنسایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی شہر میں سیف علی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔

    مزاحمت کے دوران اداکار پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔

  • ممبئی میں سری دیوی چوک کا افتتاح کردیا گیا

    ممبئی میں سری دیوی چوک کا افتتاح کردیا گیا

    بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ سری دیوی کے نام سے منسوب ایک چوک کا ممبئی میں افتتاح کردیا گیا، اس موقع پر ان کے شوہر اور بیٹی بھی موجود تھی۔

    ممبئی کے علاقے لوکھنڈوالا میں آنجہانی اداکارہ کے نام پر ایک چوک کا نام رکھا گیا ہے جس کی نقاب کشائی ان کے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کپور ہفتے کی شام دسہرہ کے موقع پر کی جبکہ چوک کا افتتاح کرتے ہوئے دونوں جذباتی دکھائی دیے۔

    افتتاحی تقریب میں اداکارہ شبانہ اعظمی بھی موجود تھیں، بونی اور خوشی نے آنجہانی سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے نام سے روڈ جنکشن کا افتتاح کیا۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر پاپرازی فوٹو گرافر کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، بونی کپور کو سری دیوی کی تصویر سے پردہ ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس موقع پر بونی کپور اپنی بیوی کی تصویر کو بھی چھوتے ہیں جبکہ خوشی ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جذباتی نظر آرپہ ہیں جبکہ تختی پر سری دیوی کپور چوک لکھا ہے۔

    یاد رہے کہ 2018 میں سری دیوی کی لاش متحدہ عرب امارات کے ایک ہوٹل کے واش روم سے مل تھی جہاں وہ فیملی کے ہمراہ ٹھہری ہوئی تھیں۔

  • ممبئی میں پہلی زیرزمین میٹرو ٹرین کا آغاز

    ممبئی میں پہلی زیرزمین میٹرو ٹرین کا آغاز

    بھارتی فلمی صنعت کی آماجگاہ ممبئی میں پہلی زیرزمین میٹرو ٹرین کا آغاز کردیا گیا،اس موقع پر شہری ٹرین میں سفر کرنے کے لیے پُرجوش نظر آئے۔

    عوام کے لیے زیر زمین میٹرو 3 ایکوا لائن کا آغاز پیر کی صبح 11 بجے کیا گیا، کئی افراد وقت سے کافی پہلے ہی ٹکٹ خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے، تاہم ممبئی کی پہلی زیرزمین میٹرو کا پہلا ٹکٹ 2 سالہ بچی نے لیا۔

    میٹرو کے لانچ ہونے پر عوا کی کافی بڑی تعداد اس میں سفر کرنے کے لیے امڈ آئی، کئی لوگوں نے صرف تجرباتی طور پر زیرزمین ٹرین کا سفر کیا۔

    میٹرو ٹرین کی ہر بوگی میں کم از کم 2500 افراد سفر کرسکتے ہیں، ممبئی میٹرو ٹرین کارپوریشن کے مطابق پیر کو شام 6 بجے تک تقریب 8 ہزار 532 لوگوں نے میٹرو سے استفادہ حاصل کیا۔

    میٹرو میں سفر کرنے والی ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے بس کے ذریعے جاب سے آنے میں تقریباً 2 گ گھنٹے لگتے تھے لیکن میٹرو کے ذریعہ وہ صرف آدھے گھنٹے میں گھر پہنچ گئی۔

    مودی حکومت نے اس منصوبے کو الیکشن کے پیش نظر شروع تو کردیا ہے لیکن 10 میں سے زیادہ تر اسٹیشنوں پر کچھ نہ کچھ کام باقی ہے جس کے باعث کئی ایسکیلیٹر بند پڑے تھے اور لوگوں کو کافی چلنا پڑا۔

    مسافر درشن کرکیرا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ مرول اسٹیشن پر اگر مسافروں کو پیدل جانا ہو تو تقریباً 100 سڑھیاں اترنا ہوں گی، اسی طرح چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئر پورٹ جانے کیلئے میٹرو استعمال کرنے والوں کو کافی پیدل چلنا پڑے گا۔

    ممبئی میں ایکوا لائن میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ بھی دستیاب ہے جبکہ معذور افراد کیلئے اسٹیشنوں پر وہیل چیئر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    میٹرو کی تمام ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ پہلی مرتبہ خواتین اور مردوں کے بیت الخلا میں بچوں کے ڈائپر بدلنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو میٹرو 3 کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا تھا لیکن عوام کیلئے اسے پیر کو صبح 11 بجے شروع کیا گیا۔

  • ٹھیلے پر برگر بیچنے والے نے کمائی میں بڑی کمپنیوں کے منیجرز کو پیچھے چھوڑدیا

    ٹھیلے پر برگر بیچنے والے نے کمائی میں بڑی کمپنیوں کے منیجرز کو پیچھے چھوڑدیا

    سڑک کنارے ٹھیلے پر برگر فروخت کرنے والے شخص کی کمائی بڑی جاب کرنے والے حضرات سے بھی کہیں زیادہ ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔

    بھارت اور پاکستان سمیت پسماندہ ممالک میں زیادہ تر لوگ نوکری کرکے زیادہ سے زیادہ تنخواہ پانے کی خواہش رکھتے ہیں، مقصد زندگی کو خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہوتا ہے مگر وہ چھوٹے سے بھی کاروبار کی افادیت جانے بغیر اپنے آپ کو حتیٰ لاامکان اس سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ممبئی میں برگر بیچنے والے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی جس کی سالانہ کمائی 24 لاکھ بھارتی روپے کے قریب ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sarthak Sachdeva (@sarthaksachdevva)

    یعنی اس اسٹریٹ وینڈر کی ماہانہ کمائی تقریباً 2.80 لاکھ روپے ہے جبہ وہ 80 ہزار روپے ماہانہ خرچ کرتا ہے اور 2 لاکھ روپے کی بچت کرتا ہے، اس شخص کی ویڈیو پر ایک کروڑ کے قریب ویوز آچکے ہیں۔

    لاکھوں روپے کی کمائی کرنے والے ٹھیلے والے کو دیکھ کر لوگوں کو سمجھ میں آ رہا ہے کہ پیسہ کمانے کے لیے کسی ملٹی نیشنل کمپنی کے مہنگے ترین دفتر میں بیٹھنا ضروری نہیں بلکہ اس کے لے لگن اور کاروبار کی ضرورت ہے۔

    ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں برگر (وڑا پاؤ) کو کافی پسند کیا جاتا ہے، ویڈیو میں ٹھلے والا کہتا ہے کہ صبح سے ہی ہم قریب 200 وڑا پاؤ بیچ چکے تھے جبہ شام ہوتے ہوتے یہ تعداد 622 پر پہنچ گئی ہے۔

    اس کے ٹھیلے پر ایک برگر (وڑا پاؤ) کی قیمت 15 روپے ہے۔ اس طرح اس کی روزانہ کی کمائی قریب 9300 روپے ہو جاتی ہے۔ اگر آپ اسے پورے مہینہ میں دیکھیں تو کمائی 2.80 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

    اس ویڈیو پر ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ میں اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہا ہوں‘، ایک شخص نے لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں بھی فوڈ کارٹ شروع کر دوں۔

  • باردک کی جیسمین سے ڈیٹنگ کی افواہیں: نتاشا ممبئی پہنچ گئیں

    باردک کی جیسمین سے ڈیٹنگ کی افواہیں: نتاشا ممبئی پہنچ گئیں

    بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی برطانوی گلوکارہ اور ٹیلی ویژن کی شخصیت جیسمین والیہ سے رومانی ملاقاتوں کی افواہوں کے بعد نتاشا اسٹینکووچ ممبئی پہنچ گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی بھارتی نژاد برطانوی گلوکارہ اور ٹیلی وژن پرسنالٹی جیسمین والیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان انکی سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سربیا سے اتوار کو ممبئی واپس پہنچ گئیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری نتاشانے بھارت پہنچنے کے حوالے سے اپنے ٹرپ کی جھلکیاں شیئر کی ہیں، جبکہ انہوں نے اپنے طیارے کے سفر کی سیلفی بھی شیئر کی ہیں۔

    انسٹاگرام اسٹوری پر ممبئ میں اترنے کے چند گھنٹے بعد نتاشا اسٹینکووچ نے اپنی ڈرائیونگ کی کلپ شیئر کی، ساتھ لکھا ’ممبئی بارش‘، تاہم یہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان کا بیٹا بھی بھارت کے دورے پر ان کے ساتھ تھا، یا وہ اکیلے ممبئی پہنچی ہیں۔

    واضح رہے کہ جولائی میں ہاردیک پانڈیا اور سربیا سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ اداکارہ و ماڈل نتاسا اسٹینکووچ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد نتاشا اپنے بیٹے آگستیا کے ساتھ اپنے آبائی وطن سربیا روانہ ہوگئیں تھیں۔

    دریں اثنا پانڈیا اور 29 سالہ پرکشش برطانوی گلوکارہ جیسمین والیا کی ڈیٹنگ کی افواہیں پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں۔