Tag: ممبئی انڈینز

  • ہاردک پانڈیا، انکے بھائی نے پیسے نہ ہونیکی وجہ سے 3 سال تک صرف نوڈلز کھائے

    ہاردک پانڈیا، انکے بھائی نے پیسے نہ ہونیکی وجہ سے 3 سال تک صرف نوڈلز کھائے

    بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور انکے بھائی کرنال پر ایک وقت ایسا بھی تھا جب انھوں نے 3 سال تک صرف میگی کھاکر گزارا کیا۔

    ممبئی انڈینز کی مالک نیتا امبانی کی پہلی بار ہاردک اور ان کے بھائی کرنال پانڈیا سے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ پہلے ٹرینگ کیمپ کے دوران ملاقات ہوئی تھی، اس وقت دونوں بھائی بہت کمزور ہوتے تھے اور انھوں نے انیتا کو اپنے کھانے کی روٹین بھی بتائی تھی۔

    مکیش امبانی کی اہلیہ انیتا امبانی نے بتایا کہ آئی پی ایل میں، ہم سب کے پاس ایک مقررہ بجٹ ہوتا ہے، لہٰذا ہمیں ٹیلنٹ حاصل کرنے کےلیے نئے طریقوں کے بارے میں سوچنا پڑتا ہے، ہم اس وقت نئے ٹیلنٹ کے لیے اسکاؤٹنگ کررہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ میں رانجی ٹرافی کا ہر میچ دیکھنے جایا کرتی تھی، ایک دن، ہمارے اسکاؤٹس دو کمزور سے نوجوانوں کو ہمارے کیمپ میں لے کرآئے۔

    نیتا امبانی نے بتایا کہ میں نے اس وقت ہارک اور کرنال سے بات کی انھوں نے کہا کہ 3 سالوں سے انھوں نے میگی نوڈلز کے سوا کچھ نہیں کھایا کیونکہ ان کے پاس پیسے نہیں تھے لیکن میں نے ان میں وہ جذبہ اور بھوک دیکھی کہ وہ بڑا بنانا چاہتے تھے۔

    وہ دو بھائی ہاردک پانڈیا اور کرنال پانڈیا تھے ، 2015 میں میں نے ہاردک پانڈیا کو 10 ہزار امریکی ڈالرز میں خریدا، اور آج وہ ممبئی انڈینز کے قابل فخر کپتان ہیں۔

    خیال رہے کہ ہاردک نے 2015 میں پہلے ممبئی انڈینز اور اس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم سے اپنے کیریئرکی شروعات کی تھی اس کے بعد وہ بھارت کے بہترین کرکٹرز کی صف میں آگئے اور آج بھارتی ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔

  • ’’شاہ رخ، سلمان، عامر بھی کسی ایک فلم میں ہوں تو گارنٹی نہیں وہ کامیاب ہوگی!‘‘

    ’’شاہ رخ، سلمان، عامر بھی کسی ایک فلم میں ہوں تو گارنٹی نہیں وہ کامیاب ہوگی!‘‘

    سابق بھارتی کرکٹر نے کہا ہے کہ اگر شاہ رخ، عامر اور سلمان خان تینوں بھی کسی ایک فلم میں موجود ہوں تو گارنٹی نہیں کہ وہ فلم کامیاب ہوگی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی خراب کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق بھارتی اوپنر ویریندر سہواگ نے کہا کہ سب سے اہم پرفارمنس ہوتی ہے۔ آپ کا بڑا ہونا بھی کام نہیں آتا اگر بالی وڈ کے تینو خانز بھی کس ایک فلم میں ہوں تو ضروری نہیں کہ وہ فلم کامیاب ہو۔

    انھوں نے کہا کہ بڑے سپراسٹارز کے ہونے کے باوجود بھی فلم کے لیے اچھی اسکرپٹ ہونی چاہیے اور سب کو اس کے لیے پرفارم کرنا ہوگا۔

    سہواگ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح ممبئی انڈینز کی ٹیم کو بھی بڑے نام ہونے کے باوجود گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہوگا۔ روہت شرما نے اس سیزن میں صرف ایک سنچری اسکور کی اور وہ میچ بھی ان کی ٹیم ہار گئی تو ان کی باقی میچز میں کارکردگی کہاں گئی؟

    انھوں نے اس بات کا بھی عندہ دیا کہ آئندہ سیزن میں ہوسکتا ہے کہ ممبئی کی ٹیم فلاپ شو کی وجہ سے اپنے نئے کپتان ہارک پانڈیا اور روہت شرما کو ریلیز کردے۔

    سابق اوپنر نے کہا کہ ایشان کشن نے بھی ممبئی انڈینز کے لیے پورا سیزن کھیلا مگر وہ پاور پلے کے اندر ہی آؤٹ ہوتے رہے۔ ٹیم کے لیے سوریا کمار یادیو اور جسپریت بمراہ کے علاوہ کسی نے بھی کارکردگی نہیں دکھائی۔

    واضح رہے کہ یہ سیزن بالخصوص ہاردک پانڈیا اور سابق کپتان روت شرما کے لیے بہت خراب رہا اور دونوں اپنی خراب فارم سے نہیں نکل پائے۔ بھارتی ٹیم کے دونوں اہم پلیئرز کی اس آئی پی ایل سیزن میں کارکردگی نہایت واجبی رہی جبکہ پانڈیا کو ان کی کپتانی پر شدید تنقید کا سامنا رہا۔

  • ہاردک پانڈیا ڈگ آؤٹ میں تنہا بیٹھے رہے، کوئی پلیئر انکی طرف نہیں آیا!

    ہاردک پانڈیا ڈگ آؤٹ میں تنہا بیٹھے رہے، کوئی پلیئر انکی طرف نہیں آیا!

    آئی پی ایل میں پے درپے شکستوں نے ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو تنہا کردیا، وہ ڈگ آؤٹ میں اکیلے بیٹھے نظر آئے۔

    وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پیر کی رات ہاردک پانڈیا کافی مشکل میں نظر آئے، گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران احمد آباد اور حیدرآباد میں شائقین کے غصے کا سامنا کرنے کے بعد ویسے بھی انھیں ممبئی انڈینز کے ہوم گراؤنڈ میں کراؤڈ سے کسی بھی قسم کے استقبال کی توقع نہیں تھی۔

    ممبئی کو آئی پی ایل 2024 میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، راجھستان رائلز کے خلاف میچ میں ناکامی کے بعد پریشان پانڈیا ممبئی کے ڈگ آؤٹ کی طرف چل پڑے اور وہاں جا کر اکیلے بیٹھ گئے۔

    جس چیز نے لوگوں کی توجہ مبذول کروائی وہ یہ تھی کہ ممبئی انڈینز کے باقی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ سے باہر جانے کا انتخاب کیا اور کوئی بھی پلیئر ہاردک کے ساتھ نہیں آیا۔

    میچ کے دوران بھی ہاردک پر آوازیں کسی جاتی رہیں کیوں کہ ممبئی نے رائلز کے خلاف بہت ہی بُری بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا جس کی وجہ سے شائقین ناراض تھے۔

    https://youtu.be/hKVlxnIqvY8?si=Q4Q5wlHvRK77iTkT

    ہاردک اور تلک ورما نے اس میچ میں نصف سنچری شراکت قائم کی تھی تاہم یہ کوشش کافی نہیں تھی کیونکہ ممبئی کی پوری ٹیم 20 اوور میں نو وکٹوں پر صرف 125 رنز بنا سکی تھی۔

    ہاردک نے ہوم گراؤنڈ پر راجستھان کے خلاف ممبئی کی شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرایا تھا کیونکہ کپتان کا خیال تھا کہ ان کے آؤٹ ہونے سے مہمانوں کو میچ میں واپسی کا موقع ملا۔

  • کردار پھر سے بدل گئے! پانڈیا کی جگہ روہت نے میدان میں ذمہ داری سنبھال لی

    کردار پھر سے بدل گئے! پانڈیا کی جگہ روہت نے میدان میں ذمہ داری سنبھال لی

    کرکٹ کے میدان میں ہاردک پانڈیا کی جگہ ممبئی انڈین کے پرانے کپتان روہت شرما نے پھر سے ذمہ داری سنبھال لی۔

    وقت کتنی تیزی سے بدلتا ہے یہ بات ہاردک پانڈیا پر صادق آتی ہے، دو دن قبل آئی پی ایل کے ایک میچ سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ روہت شرما کو بتاتے نظر آئے تھے کہ کہاں فیلڈنگ کرنی ہے، اور پھر انھیں باؤنڈری پر بھیج دیا تھا۔

    تاہم بدھ کی شام قسمت نے پلٹہ کھایا اور روہت شرما کو میدان میں ذمہ داری سنبھالنے کا موقع مل گیا، سن رائزرز حیدرآباد کی زبردست بیٹنگ کی وجہ سے ممبئی انڈینز اور کپتان ہاردک ہکا بکا نظر آئے۔

    اسی دوران ممبئی کے سابق کپتان روہت شرما نے کچھ لمحات کے لیے میدان میں ذمہ داری سنبھال لی جبکہ ہاردک بطور قائد وہاں موجود تھے، روہت گراؤنڈ میں فیلڈ سیٹ کرتے نظر آئے اور بولرز کو ہدایات دیتے رہے جیسے کو وہ پہلے بطور قائد کیا کرتے تھے۔

    اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ شاید ہاردک کے پاس خیالات ختم ہو گئے تھے اور وہ کوئی بھی صحیح فیصلہ کرنے سے آری نظر آرہے تھے۔

    ایک مرحلے پر سن رائزرز نے پاور پلے میں 81 رنز بنالیے تھے، ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما نے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں چھکوں کی برسات کردی تھی، اسی دوران روہت نے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔

    واضح رہے کہ ممبئی انڈینز اور حیدرآباد سن رائزرز کے میچ میں 500 سے زائر رنز بنے تھے جبکہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ 38 چھکے بھی لگے تھے لگائے۔

    حیدرآباد نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے تھے جبکہ ہدف کے تعاقب میں ممبئی کی ٹیم 5وکٹوں پر 246 رنز بناسکی تھی۔

  • ’بہت ساری چیزیں غلط تھیں!‘ روہت شرما کی بیوی نے ایسا کیوں کہا؟

    ’بہت ساری چیزیں غلط تھیں!‘ روہت شرما کی بیوی نے ایسا کیوں کہا؟

    بھارتی کپتان روہت شرما کی بیوی نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر مارک باؤچر کے کمنٹس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز نے اس سال روہت شرما کو کپتانی سے ہٹا دیا تھا، ان کی جگہ ٹیم میں کئی سالوں بعد واپس آنے والے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو کپتان نامزد کیا گیا تھا۔ یہ خبریں بھارتی میڈیا میں شہ سرخیوں میں چلی تھیں اور اس پر کافی دنوں تک گفتگو ہوتی رہی تھی۔

    اس حوالے ایک پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق جنوبی افریقی کرکٹر مارک باؤچر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ خالصتاً کرکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

    باؤچر نے کہا کہ ہاردک بطور کھلاڑی کافی عرصے بعد فرنچائز میں واپس آئے ہیں، میرے لیے محض یہ ایک منتقلی کا مرحلہ ہے۔ جب آپ آئی پی ایل میں آتے ہیں تو وہاں بہت ساری چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وہاں فوٹو شوٹ چل رہے ہوتے ہیں اشتہارات اور اس طرح کی تمام چیزوں کے بارے میں زیادہ کام ہورہا ہوتا ہے۔ اس وقت کرکٹ پر بہت زیادہ زور نہیں دیا جارہا ہوتا۔

    سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ روہت شرما ایک لاجواب آدمی ہیں وہ کافی عرصے سے کپتانی کر رہے ہیں۔ انھوں نے ممبئی انڈینز اور بھارت کے لیے واقعی اچھا کام کیا ہے۔ ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ بحیثیت کھلاڑی وہ ہمارے ساتھ رہیں۔

    اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر روہت کی اہلیہ ریتیکا سجدے نے ویڈیو کلپ پر کمنٹ کیا کہ ’اس میں بہت سی چیزیں غلط تھیں ۔ ۔ ۔‘

    ان کے اس کمنٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ روہت شرما اور ان کی فرنچائز ممبئی انڈینز دنوں کے لیے یہ فیصلہ آسان نہیں تھا کہ انھیں کپتانی سے ہٹا کر ہاردک پانڈیا کو نیا کپتان بنایا جائے۔

    اسمیش اسپورٹس چینل کے انسٹاگرام پیج پر باؤچر کی یہ ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس پر ریتیکا نے تبصرہ کیا تھا، تاہم اب اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

  • بھارتی کھلاڑی کو ایئرپورٹ پر انوکھی سزا دیدی گئی، ویڈیو وائرل

    بھارتی کھلاڑی کو ایئرپورٹ پر انوکھی سزا دیدی گئی، ویڈیو وائرل

    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر نیہال ودھیرا کو بیٹرز میٹنگ میں دیر سے پہنچنے پر ٹیم انتظامیہ نے انوکھی سزا دے دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر نیہال ودھیرا کو ممبئی انڈینز کی جانب سے آکشن میں 20 لاکھ روپے میں منتخب کیا گیا۔

    22 سالہ نیہال ودھیرا میچ میں سو میٹر سے بلند چھکا مارنے پر مشہور ہوئے۔

    تاہم ممبئی انڈینز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیہال ودھیرا کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیٹنگ پیڈ پہن کر ایئرپورٹ پر گھوم رہے ہیں۔

    دراصل نیہال ودھیرا بیٹرز میٹنگ کے دوران دیر سے پہنچے جس کے بعد انہیں ایئرپورٹ پر بیٹنگ پیڈ کے ساتھ آنے کی سزا دی گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہال ودھیرا بیٹنگ پیڈ پہن کر گھوم رہے ہیں جبکہ ساتھی کرکٹرز ان کی انوکھی سزا پر مسکرا رہے ہیں۔

  • ویڈیو: سنسنی خیز مقابلے کے بعد روہت شرما کی گراؤنڈ میں اہلیہ سے ویڈیو کال

    ویڈیو: سنسنی خیز مقابلے کے بعد روہت شرما کی گراؤنڈ میں اہلیہ سے ویڈیو کال

    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کی گراؤنڈ میں اپنی اہلیہ سے کی جانے والی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    گزشتہ روز مقابلے کے بعد گراؤنڈ میں ہی روہت نے اپنی اہلیہ ریتیکا سے ویڈیو کال کی جس میں ان کی اہلیہ نے کہا بیٹی سمائرا (سیمی) مین آف دی میچ کی ٹرافی دیکھ کر بے حد خوش ہوگی جس پر روہت نے کہا وہ بیٹنگ دیکھ کر خوش نہیں ہوئی؟

    روہت شرما نے اہلیہ سے کہا کہ یہ ٹرافی میں اسی کے لیے لاؤں گا، ریتیکا نے کہا میں نے میچ ہمارے کمرے میں دیکھا، میں زور سے چیخ رہی تھی، میری آواز بالکل ختم ہوچکی ہے۔

    جس پر روہت شرما  نے کہا کہ آخری اوور میں میں اندر چلا گیا تھا، مجھ سے آخری اوور نہیں دیکھا جانا تھا، میرے ناخن چبا چبا کر تقریباً ختم ہوچکے ہیں، میں اس گیم کا حصہ تھا، آئی پی ایل کے ان 15 سالوں میں میں نے اس قسم کے گیم بہت کھیلے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں دہلی کیپیٹلز  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 172 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

    جواب میں ممبئی انڈینز نے ہدف آخری گیند پر حاصل کیا اور ٹیم 6 وکٹس سے کامیاب رہی، میچ میں کپتان روہت شرما نے 45 گیندوں پر 65 رنز اسکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

  • چیمپئینز لیگ: لاہور لائنز آج سدرن ایکسپریس کے مدمقابل

    چیمپئینز لیگ: لاہور لائنز آج سدرن ایکسپریس کے مدمقابل

    رائے پور: چیمپئیز لیگ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں آج لاہور لائنز کی ٹیم اہم میچ میں سدرن ایکسپریس کے مدمقابل آئے گی۔ لاہور لائنز کی مین راؤنڈ تک رسائی کا فیصلہ آج ہوگا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے اور انہیں سدرن ایکسپریس کے خلاف بڑے مارجن سے لازمی فتح درکار ہے۔ ادھر ساتھ ہی ناردرن نائٹس کے ہاتھوں ممبئی انڈینز کی شکست کی بھی دعا کرنا ہوگی۔

    سدرن ایکپسریس نے ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیتا ہے اور لاہور کے خلاف میچ کانٹے دار ہونے کی توقع ہے۔ لاہور نے اپنے ابتدائی میچ میں ممبئی انڈینز کو مات دی تھی جبکہ ناردرن نائٹس کے ہاتھوں وہ ناکام رہے تھے۔