Tag: ممبئی ایئرپورٹ

  • بھارت، ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ برآمد

    بھارت، ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ برآمد

    بھارت میں ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے تھائی لینڈ سے آنے والے مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ برآمد کرلیے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر تھائی لینڈ سے 16 زندہ سانپ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جسے ناکام بناکر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بھارت میں دوران پرواز زندہ سانپوں کو اسمگل کرنے کا ایک ماہ کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ضبط کیے گئے زندہ سانپوں میں سے اکثر پالتو جانوروں کی مارکیٹ میں فروخت ہوتے ہیں اور ان میں زیادہ تر غیر زہریلے ہیں یا پھر ان کا زہر اتنا کمزور ہے کہ انسانوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

    رپورٹس کے مطابق ان میں گارٹر سانپ، رائنو ریٹ سانپ اور کینیا کا سینڈ بوا شامل ہیں۔

    اس سے قبل بھی بھارت میں شمس آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین مسافروں کے سامان سے زہریلے سانپ برآمد کئے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو خواتین بنکاک سے حیدرآباد پہنچی تھیں جن کے لگیج میں دوباسکٹس موجود تھیں، کسٹم حکام نے ان باسکٹس کا معائنہ کیا تو ان میں دو زہریلے سانپ موجود تھے۔

    شہری نے سانپ کو ہاتھ سے پکڑ کر نہر سے نکال لیا، ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران

    کسٹم حکام نے دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا تھا اور سانپوں کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ سانپوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

  • مسافر طیارے کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، ممبئی ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ

    مسافر طیارے کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، ممبئی ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ

    بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ ممبئی سے نیویارک روانہ ہورہا تھا، رات دو بجے طیارے نے ممبئی ایئرپورٹ سے اڑان بھری، جس کے فوراً بعد ایئر پورٹ انتظامیہ کو بم کی دھمکی موصول ہوئی۔ اطلاع ملنے کے بعد پرواز کو دہلی کی جانب موڑ دیا گیا۔

    دوسری جانب دو اور بھارتی پروازوں میں اسی طرح کی بم کی اطلاع موصول ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    انڈیگو کی دو پروازیں جو ایک ممبئی سے مسقط اور ایک جدہ کے لیے روانہ ہو رہی تھیں، پیر کو بم کی دھمکیوں کے بعد ممبئی ائیرپورٹ پر اتار لی گئیں۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست تمل ناڈو میں دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

    تمل ناڈو میں جمعہ کی شب اس وقت خوفناک حادثہ پیش آیا جب بہار کی طرف جارہی باگمتی ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور آگ بھڑک اٹھی۔

    ریلوے بورڈ کے انفارمیشن اینڈ پبلسٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایا کہ 12578 باگمتی ایکسپریس کے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 90 فیصد سے زائد مسافروں کو کامیابی سے ریسکیو کیا۔

    شہریوں نے مال بردار ٹرین لوٹ لی، ویڈیو وائرل

    سدن ریلوے کے جنرل منیجر اور چنئی ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے مینیجر (ڈی آر ایم) جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں جب کہ چنئی اسٹیشن سے انتظامات کر رہا ہے تاکہ بقیہ مسافروں کو محفوظ طریقے سے ان کی منزل تک پہنچایا جا سکے۔

  • ایک ہی وقت رن وے پر اترنے، ٹیک آف کرنے والے طیارے ٹکراؤ سے بال بال بچ گئے، سنسنی خیز ویڈیو

    ایک ہی وقت رن وے پر اترنے، ٹیک آف کرنے والے طیارے ٹکراؤ سے بال بال بچ گئے، سنسنی خیز ویڈیو

    ممبئی ایئرپورٹ کی ایک سنسنی خیز ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دو طیاروں نے خطرے سے دوچار ہوتے ہوئے، رن پر اترنے اور ٹیک آف کرنے کے سلسلے میں بالکل ایک فلمی اسٹنٹ کی طرح کا منظر پیش کیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ممبئی ایئرپورٹ پر 2 طیارے بالکل ایک ہی وقت میں ایک ہی رن وے پر اترتے اور ٹیک آف کر رہے ہیں، بھارتی سول ایوی ایشن کے ڈی جی نے اس واقعے کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔

    ہفتے کے روز ممبئی ایئرپورٹ پر اس وقت ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، جب انڈیگو کا ایک طیارہ رن پر اتر رہا تھا، اور ایئر انڈیا کا طیارہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اِسی رن وے سے ٹیک آف کر رہا تھا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے، اور انھوں نے حفاظتی خدشات سخت تشویش کا اظہار کیا۔ دوسری طرف ڈی جی سی اے نے ایک بیان میں کہا کہ واقعے کے وقت ڈیوٹی کرنے والے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

    انڈیگو نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ اسے اے ٹی سی نے کلیئرنس دی تھی، 8 جون کو اس کے طیارے نے اے ٹی سی کی ہدایات کے مطابق اپروچ اور لینڈنگ جاری رکھی، اور پائلٹ ان کمانڈ نے دی گئی ہدایات پر عمل کیا۔

    ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے مطابق قاعدہ یہ ہے کہ ایک طیارہ جب رن وے کے آخری سرے کو عبور کر لے، اس کے بعد اے ٹی سی کسی اور طیارے کو لینڈنگ کلیئرنس دے سکتا ہے۔

  • شاہ رخ کا نیا ہیئراسٹائل، ایئرپورٹ سے ویڈیو وائرل

    شاہ رخ کا نیا ہیئراسٹائل، ایئرپورٹ سے ویڈیو وائرل

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی ممبئی ایئر پورٹ سے تصاویر وائرل ہوگئیں جس میں وہ دو پونی باندھے نظر آرہے ہیں۔

    فلم ’ڈنکی‘ کے اداکار اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی سے باہر گئے ہیں، ان کے ساتھ ساتھ اہلیہ گوری خان اور سوہانا کو بھی ہفتے کی صبح ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ شاہ رخ خان کی کئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں جس میں انھیں دو پونی ٹیلز کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

    اگرچہ شاہ رخ اور ان کی فیملی کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ہی وقت میں دیکھا گیا تھا، لیکن وہ الگ الگ وہاں پہنچے تھے۔

    ’پٹھان‘ کے اداکار اپنی لگژری کار میں ایئرپورٹ پہنچے، انھوں نے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کی ہوئہ تھی۔ اداکار نے اپنے لمبے بالوں کو دو پونی ٹیلز میں قید کیا ہوا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    سہانا خان اپنی والدہ گوری کے ہمراہ ایئرپورٹ پہنچیں جبکہ انھون نے مسکراتے ہوئے ہوائی اڈے پر موجود پاپارازی فوٹوگرافرز کی طرف دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)


    حال ہی میں شاہ رخ اور گوری نے ممبئی میں عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کے استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کی تھی جبکہ دونوں نے عامر خان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی تھیں۔

  • ’ممبئی ایئرپورٹ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار‘

    ’ممبئی ایئرپورٹ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار‘

    بھارت میں ممبئی ایئرپورٹ کو اُڑانے کی دھمکی دینے کے الزام میں کیرالہ کے ایک رہائشی کو انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے حراست میں لے لیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر دھمکی دی تھی کہ اگر اُسے بِٹ کوائن کرنسی کی شکل میں 10 لاکھ ڈالر نہیں دیے گئے تو وہ ایئرپورٹ کو دھماکے سے اُڑا دے گا۔ جس کے بعد ایئر پورٹ کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔

    اینٹی ٹیررازم سکواڈ کے ایک افسر نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ دھمکی جمعرات کو ایئرپورٹ حکام کو صبح تقریباً 11 بجے ایک ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔

    ملزم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ آپ کے ایئرپورٹ کے لیے آخری وارننگ جاری کی جارہی ہے، اگر ہمیں بتائے گئے پتے پر 10 لاکھ ڈالرز بِٹ کوائن کرنسی کی شکل میں ادا نہیں کیے گئے تو ہم اگلے 48 گھنٹوں میں ایئرپورٹ کا ٹرمنل 2 اُڑا دیں گے۔‘

    ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے دھمکی موصول ہونے کے بعد اس کا مقدمہ سحر پولیس سٹیشن میں درج کروایا تھا۔جس کے بعد پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تھا۔

    اینٹی ٹیررازم سکواڈ کے سائبر سیل نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کیں اور انہیں معلوم ہوا کہ دھمکی آمیز ای میل کیرالہ کے ایک مقام سے ارسال کی گئی ہے۔

    بھارت کی معروف یوٹیوبر کی گھر سے لاش بر آمد

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کیرالہ میں ملزم کو مہاراشٹر کے افسران نے گرفتار کیا اور اُسے ممبئی منتقل کیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ اینٹی ٹیررازم سکواڈ کی جانب سے تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

  • ’ممبئی ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ہائی الرٹ جاری‘

    ’ممبئی ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ہائی الرٹ جاری‘

    بھارتی شہر ممبئی میں چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ایئر پورٹ کے ٹرمینل 2 کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھمکی گزشتہ روز ای میل کے ذریعے دی گئی تھی جس میں 48 گھنٹوں کے اندر بٹ کوائن میں ایک ملین ڈالر دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سہار پولیس نے ای میل آئی ڈی [email protected] کا استعمال کرتے ہوئے دھمکی آمیز میل بھیجنے کے جرم میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ممبئی ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کی ای میل جمعرات کی صبح تقریباً 11 بجے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ایم آئی اے ایل) کے فیڈ بیک ان باکس میں بھیجی گئی۔

    دھمکی آمیز ای میل میں تحریر تھا کہ تھا، ”موضوع – دھماکے۔ یہ آپ کے ہوائی اڈے کے لیے آخری وارننگ ہے۔ اگر بٹ کوائن میں 10 لاکھ ڈالر ایڈریس پر منتقل نہیں کیے گئے، تو ہم ٹرمینل 2 کو 48 گھنٹوں کے اندر بم سے اڑا دیں گے، دھمکی آمیز ای میل کے مطابق ایک اور الرٹ 24 گھنٹے بعد آئے گا۔“

    فی الحال، پولیس نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 385 (بھتہ وصولی کے لیے کسی بھی شخص کو نقصان پہنچانے کے خوف میں ڈالنا) اور 505 (1) (b) عوام میں خوف پیدا کرنا یا عوامی امن کے خلاف خوف پھیلانے کے ارادے سے دیئے گئے بیان کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

    معاملے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایئر پورٹ اور اس کے اطراف سیکورٹی انتظامات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس آئی پی ایڈریس کا سراغ لگایا ہے جس سے یہ دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی تھی۔

    آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    پولیس کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل کرنے والے شخص کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ممبئی پولیس کو کئی دھمکی آمیز کالز موصول ہو چکی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

  • ممبئی ایئرپورٹ پر طیارے کے نزدیک گھومتے پُراسرار شخص‌ کی ویڈیو وائرل

    ممبئی ایئرپورٹ پر طیارے کے نزدیک گھومتے پُراسرار شخص‌ کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی:بھارت میں پراسرار حرکتوں کا حامل ایک شخص ممبئی ایئرپورٹ کی دیوار پھلانگ کر ایک طیارے کے نیچے چلتا پھرتا نظر آرہا ہے، یہ طیارہ روانگی کے لیے رن وے پر آنے کی باری کا انتظار کر رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پیش آنے والے واقعے کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا،یہ کلپ ایک دوسرے طیارے کے کاک پٹ سے بنایا گیا تھا،بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وڈیو میں نمودار ہونے والا اجنبی ایک طیارے کے نزدیک گھومتا پھرتا اور اس کا معائنہ کرتا نظر آیا۔

    داخلہ سیکورٹی فورسز کے ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے جمعرات کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر چالیس منٹ پر ایئرپورٹ کی دیوار پھلانگی اورایک بج کر 42منٹ پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔

    ذریعے نے مزید بتایا کہ گرفتاری کے بعد اس شخص کی اچھی طرح تلاشی لی گئی مگر اس ے قبضے سے کچھ برآمد نہ ہوا، اس شخص کے پاس کوئی شناختی دستاویز بھی نہیں تھی۔

    ایئرپورٹ پر پولیس کے ایک افسر کے بیان کے مطابق دراندازی کرنے والے شخص کی عمر 24 سال ہے اور وہ سیون میں رہتا ہے، پولیس نے اس نوجوان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ کسی طبی مسئلے کے تحت زیر علاج ہے۔

    اہل خانہ نے مزید بتایا کہ دوا نہ کھانے پر یہ شخص پریشان کن حرکات کا ارتکاب کرتا ہے۔ گذشتہ ہفتے وہ علاقے میں ایک بس کی چھت پر چڑھ گیا تھا۔