Tag: ممبئی حملہ کیس

  • ممبئی حملہ کیس: ایف آئی اے کی گواہوں کی پیشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ممبئی حملہ کیس: ایف آئی اے کی گواہوں کی پیشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: ممبئی حملہ کیس میں ایف آئی اے کی گواہوں کی پیشی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی حملہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے استغاثہ کی جانب سے مزید 19 گواہ پیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

    [bs-quote quote=”انسدادِ دہشت گردی عدالت نے انیس گواہ پیش کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا۔

    خیال رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے انیس گواہ پیش کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس پر ایف آئی اے نے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

    ایف آئی نے درخواست میں استدعا کی کہ ترک کیے گئے انیس گواہان کا سراغ لگا لیا گیا ہے، انھیں ٹرائل میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

    کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  اجمل قصاب بھارتی شہری نکلا، ڈومیسائل سامنے آنے پر انتظامیہ پریشان

    یاد رہے کہ ڈھائی ماہ قبل ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ اجمل قصاب بھارتی دعوؤں کے بر عکس بھارتی ڈومیسائل سامنے آنے ہر بھارتی شہری ثابت ہو گیا تھا، جس پر بھارتی حکام سٹپٹا کر رہ گئے تھے۔

    ڈومیسائل سے معلوم ہوا کہ اجمل قصاب یو پی کا رہائشی تھا، تاہم ممبئی حملوں کے بعد سے بھارت مسلسل یہ راگ الاپتا رہا ہے کہ ماسٹر مائنڈ اجمل قصاب پاکستانی شہری ہے۔

  • ممبئی حملہ کیس: سیکریٹری خارجہ اور ترجمان دفتر خارجہ عدالت میں پیش

    ممبئی حملہ کیس: سیکریٹری خارجہ اور ترجمان دفتر خارجہ عدالت میں پیش

    اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل ممبئی حملہ کیس میں عدالتی حکم پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ممبئی حملہ کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ سماعت نسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔

    سماعت میں عدالتی حکم پر سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل عدالت پہنچ گئے۔ عدالت نے وزارت خارجہ سے بھارتی گواہوں سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔

    سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کیا۔

    یاد رہے کہ بھارتی شہر ممبئی میں سنہ 2008 میں حملے کیے گئے تھے جس میں حملہ آوروں سمیت 166 افراد مارے گئے تھے۔ ممبئی حملوں میں ذکی الرحمٰن لکھوی پر ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت کی، ذکی الرحمٰن لکھوی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نے غیر قانونی طور پر انہیں نظربند کر رکھا ہے

    اس سے قبل بھی انہیں تین بار نظر بند کیا گیا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے نظربندی ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت کے حکم کے باوجود ڈی سی او اوکاڑہ نے ایک بار پھر ایک ماہ کی نظربندی کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ حکومت کے پاس انہیں نظربند کرنے کیلئے کوئی ٹھوس جواز موجود نہیں ہے۔ حکومت کا یہ عمل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، جسے کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

    سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ ذکی الرحمٰن لکھوی کو ہائیکورٹ کے بجائے متعلقہ ڈی سی او رجوع کرنا چاہیئے، اس لئے درخواست مسترد کی جائے، عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

  • ممبئی حملہ کیس، لکھوی کی دوبارہ نظر بندی کے احکامات جاری

    ممبئی حملہ کیس، لکھوی کی دوبارہ نظر بندی کے احکامات جاری

    اسلام آباد: ممبئی حملہ کیس میں ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی دوبارہ نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

    ممبئی حملہ کیس میں ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ایک ماہ کیلئے نظر بندی کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کئے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوا دیئے گئے تھے۔

    توقع کی جارہی تھی کہ احکامات موصول ہونے کے بعد ذکی الرحمان لکھوی کو رہا کر دیا جائیگا تاہم محکمہ داخلہ پنجاب نے دوبارہ نظربندی کےاحکامات جاری کر دیئے۔

    ملزم کی ممبئی حملہ کیس میں پہلے ہی ضمانت ہوچکی ہے، جس کی منسوخی کیلئے وفاقی حکومت نے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔

    دوسری جانب بھارت نے ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پر بہت واویلا کیا ہے اور دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے لکھوی کو رہا نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ممبئی حملہ کیس، لکھوی کی رہائی کا حکمنامہ جیل انتظامیہ کو موصول

    ممبئی حملہ کیس، لکھوی کی رہائی کا حکمنامہ جیل انتظامیہ کو موصول

    اسلام آباد: ممبئی حملہ کیس میں ملوث ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی کا حکم نامہ اڈیالہ جیل انتظامیہ کو موصول ہوگیا ہے۔

    جیل ذرائع کے مطابق رہائی سے قبل ملزم ذکی الرحمان لکھوی کیخلاف دیگر دو مقدمات درج کر کے جیل سے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔ نئے مقدمات سے متعلق ذکی الرحمان کو سول عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق نے ذکی الرحمن کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نظر بندی کا نوٹی فکیشن معطل کیا تھا۔

    اس سے قبل مرکزی ملزم زکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کردیا تھا ، بھارت نے زکی الرحمان لکھوی کی رہائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی اور دوبارہ گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، جس کے بعد ملزم زکی الرحمان لکھوی کو دوبارہ نظر بند کردیا گیا تھا۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: زکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا نوٹیفکیشن منسوخ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: زکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا نوٹیفکیشن منسوخ

    اسلام آباد: ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم زکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

    جسٹس نور الحق قریشی نے زکی الرحمان لکھوی کی درخواست پر فیصلہ سنایا، زکی الرحمان کی جانب سے ایڈوکیٹ رضوان عباسی پیش ہوئے، جج نورالحق قریشی نے اپنے حکم نامے میں لکھا ہے کہ وفاقی حکومت جواب داخل کروانے کی بجائے مزید مہلت مانگتی رہی، لیکن وجوہات کا ذکر نہیں کیا کہ انھیں کس سلسلے میں مہلت درکار ہے۔

    حکومت کی طرف سے جہانگیر جدون نے عدالت میں حاضر ہو کر موقف پیش کیا کہ دیگر اہم ملکی امور میں مصروف ہونے کی وجہ سے حکومت جواب داخل نہیں کروا سکی، اس لیے اسے مزید مہلت کی ضرورت ہے

    عدالتی کارروائی کےدوران زکی الرحمن لکھوی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں درخواست ضمانت کی منظوری کے بعد دوبارہ اسی الزام میں گرفتار کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے ۔

    عدالت نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ ملزم اب فوری طور پر عدالت میں دس لاکھ کا ضمانتی مچلکہ متعلقہ عدالت میں جمع کروائے، اور اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ ممبئی سازش کیس کی ہر سماعت میں پیش ہوگا۔

    قانونی ماہرین کے مطابق ضمانتی مچلکہ جمع ہونے کے بعد ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی میں کوئی قانونی رکاوٹ باقی نہیں رہ جائے گی۔

    اس سے قبل مرکزی ملزم زکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کردیا تھا ، بھارت نے زکی الرحمان لکھوی کی رہائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی اور دوبارہ گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، جس کے بعد ملزم زکی الرحمان لکھوی کو دوبارہ نظر بند کردیا گیا تھا۔

  • ذکی الرحمان لکھوی کی درخواستِ ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

    ذکی الرحمان لکھوی کی درخواستِ ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم زکی الرحمان لکھوی کی درخواستِ ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    اسلام آباد میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم زکی الرحمان لکھوی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ سی آئی ڈی افسران کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ذکی الرحمان لکھوی کی ٹیلی فونک آواز کو بھی شناخت نہیں کیا گیا، ملزم چھ سال سے جیل میں بند ہے، پراسیکویشن کی غلطی کی سزا ملزم کو نہیں دی جاسکتی۔

    اس سے قبل راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت  نے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منظور کرلی تھی تاہم بعد میں حکومت نے انہیں 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا۔

    ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے معاملہ پر بھارت کا سخت ردِعمل سامنے آیا تھا،بھارتی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پشاور میں معصوم بچوں کے قتلِ عام پر ہندوستان کو بھی کافی صدمہ ہوا ہے جبکہ لکھوی کو ضمانت کا ملنا بھی صدمہ سے کم نہیں ہے۔

  • بھارتی پارلیمنٹ میں ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف قرارداد

    بھارتی پارلیمنٹ میں ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف قرارداد

    دہلی: بھارت کی لوک سبھا میں ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذمتی قرارداد متقفہ طور پر منظور کی گئی، لوک سبھا سے خطاب میں بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے حسب معمول پاکستان کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ لکھوی کو ضمانت دے کر پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مذاق اڑایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ملزم کو ضمانت پر بھارت میں غم وغصہ پایا جاتا ہے، پاکستان ضمانت کا فیصلہ واپس لے۔