Tag: ممبئی

  • ایشوریا رائے کی بے باکی سے امیتابھ بچن سخت نالاں

    ایشوریا رائے کی بے باکی سے امیتابھ بچن سخت نالاں

    ممبئی: کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا ٹیزر جاری ہوتے ہی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو چکا ہے۔ شائقین بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

    فلم کے ٹیزر میں ایشوریا رائے اور رنبیر کپور کے کچھ بے باک مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔ بھارتی ویب سائٹس کا دعویٰ ہے کہ امیتابھ بچن اپنی بہو کے ان مناطر پر نہایت ناخوش ہیں اور اس بات پر ان کی اپنی بہو اور بیٹے سے ان بن بھی چل رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے ذاتی طور پر فلم کے ڈائریکٹر کرن جوہر سے ایشوریا کے بولڈ مناظر نہ فلمانے کی درخواست کی تھی۔ کرن جوہر کا کہنا تھا کہ یہ بولڈ مناظر فلم کے پلاٹ کے لیے ضروری ہیں اور ان میں کوئی قباحت نہیں۔

    aish-5

    aish-2

    تاہم امیتابھ بچن اس وضاحت سے مطمئن نہ ہوسکے اور ٹیزر دیکھنے کے بعد وہ نہایت چراغ پا ہیں۔

    aish-3

    ذرائع کے مطابق ٹیزر لانچ کے دن امیتابھ بچن اس بات پر اپنے بیٹے ابھیشک بچن سے الجھ بھی چکے ہیں۔ اس موقع پر ابھیشک بچن نے ایشوریا کا بھرپور ساتھ دیا اور کوئی خاص ردعمل نہ دیتے ہوئے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا۔

    فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں ایشوریا رائے ایک شاعرہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم میں انوشکا شرما اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ پاکستانی اداکار فواد خان بھی اس میں شامل ہیں۔


    Aishwarya and Ranbir in Vienna during ADHM shoot by arynews

    فلم رواں برس دیوالی کے موقع پر 28 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • عامر خان نے سنجے دت کےوالدکا کردار کرنے سے انکار کردیا

    عامر خان نے سنجے دت کےوالدکا کردار کرنے سے انکار کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے باپ کا کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جس فلم کاحصہ بن جائیں وہ سپرہٹ ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان کی فلوں کا شدت سے انتظار رہتا ہے تاہم عامر خان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے باپ کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان نے کچھ روزقبل اداکارسنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں ان کے باپ اور اپنے وقت کے لیجنڈ اداکارسنیل دت کا کردارادا کرنے کے لیے حامی بھر لی تھی تاہم اب بالی ووڈ سپر اسٹار نے سنیل دت کا کردارادا کرنے سے معذرت کرلی.

    مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخانکی جانب سے سنیل دت کا کردار ادا کرنے سے انکارکی وجہ نہیں بتائی گئی جبکہ ان کے انکار کے بعد فلم کے ہدایت کار نےسنجےدت کے باپ کے کردارکے لیے دوسرے اداکارکی تلاش شروع کردی ہے.

    واضح رہےکہ سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم کے لیے اداکارہ سونم کپور سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جبکہ عامر خان خان کے منع کرنے کے بعد فلم 2017 تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے.

  • اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟  17 سال بعد کاجول کا انکشاف

    اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟ 17 سال بعد کاجول کا انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنی شادی کے سترہ سال بعد اداکار اجے دیوگن سے شادی کرنے کی وجہ بتادی ،انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے عروج کے دنوں میں گھر اس لئے بسایا تھا کہ وہ چکا چوند روشنیوں کی دنیا سے نکل کرگھر کا سکون چاہتی تھیں۔

    بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کاجول نے سترہ برس بعد اپنی کامیابی کے عروج پر شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وقت کے اس موڑ پر اجے دیوگن سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست تھا، کیونکہ وہ گھر بسانا چاہتی تھیں۔

    true love looks like this, happy raksha bandhan

    A photo posted by Kajol Devgan (@kajol) on

    بالی ووڈ اداکارہ کاجول 24 فروری 1999ء کو اجے دیوگن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، دونوں ستاروں کے دو بچے ہیں جن کے نام نیسا اور یُگ ہیں۔

    ajay_devgan_1_1459514678

    14-Devgn

    سال 2003ء میں بیٹی کے پیدائش کے بعد کاجول کافی عرصہ بعد عامر خان کے ساتھ فلم فنا اور شاہ رخ خان کے ساتھ مائے نیم از خان میں جلوہ گر ہوئیں۔ دونوں فلموں نے بلاک بسٹر کامیابی حاصل کی۔

    Fanna-1304123120413165843

    اس کے بعد حال ہی میں کاجول ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کے ساتھ فلم دل والے میں دیکھی گئیں، اس فلم کو بھی شائقین نے خوب پسند کیا۔

    maxresdefault

    واضح رہے کہ کاجول نے اپنے دور میں سپر سٹار ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا تھا، اس وقت ان کے ہم پلا اور کوئی اداکارہ نہیں تھی، شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد ہیروز کے ساتھ انہوں نے بلاک بسٹر فلمیں کیں۔

    kkkkk

     

  • رنبیر کپور کی ہم جنس پرست کردار ادا کرنے میں دلچسپی

    رنبیر کپور کی ہم جنس پرست کردار ادا کرنے میں دلچسپی

    ممبئی: بھارتی اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ کسی فلم میں ہم جنس پرست کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کی تحریک پاکستانی اداکار فواد خان سے ملی۔

    رنبیر کپور آج کل اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو رواں برس اکتوبر میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم کا ٹیزر اور ٹائٹل سانگ شائقین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکا ہے اور لوگ بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتطار کر رہے ہیں۔

    ایک بھارتی فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے رنبیر کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انہیں ہم جنس پرست کا کردار ادا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ لیکن اب ان کے خیالات تبدیل ہوگئے ہیں اور اگر انہیں کسی ایسے کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے۔

    رنبیر کا کہنا ہے کہ انہیں اس موضوع پر اپنے خیالات بدلنے کی تحریک پاکستانی اداکار فواد خان سے ملی۔

    فواد خان نے کرن جوہر کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں ہم جنس پرست کا کردار ادا کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کردار ادا کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

    رنبیر کپور کا دعویٰ ہے کہ فواد خان نے اس ٹرینڈ کی ابتدا کردی ہے اور اب بہت سے اداکار ایسا کردار ادا کرنے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں کریں گے۔

    ranbir-2

    رنبیر اور فواد خان فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اس موضوع پر پہلی فلم ’دوستانہ‘ 2008 میں بنائی گئی جس میں ابھیشک بچن اور جان ابراہام نے ہم جنس پرست بننے کی اداکاری کی تھی۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کرائے کا مکان حاصل کرنے کے لیے وہ خود کو ہم جنس پرست ظاہر کرتے ہیں اور پھر دونوں کو ہی اپنی مالک مکان پریانکا چوپڑا سے محبت ہوجاتی ہے۔

  • ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی اکشے کمار کے گھر آمد

    ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی اکشے کمار کے گھر آمد

    ممبئی: بالی ووڈ کھلاڑی سپراسٹاراکشے کمار کےگھر پر دی جانے والی پارٹی میں نامور ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی شرکت نے مہمانو ں کو حیران کردیا.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈاداکار اکشے کمار کے لیے سال 2016کامیاب ترین سال ثابت ہوا جس میں اداکار کی تین فلموں ایئرلفٹ،ہاؤس فل تھری اور رستم نے 100کروڑ سے زائد کا بزنس کیا.

    1

    بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی اسی خوشی کا جشن منانے کے لیے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رکھی جس میں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں نے شرکت کی لیکن پارٹی کو اس وقت چار چاند لگ گئے جب ہالی ووڈ سپراسٹار ول اسمتھ پارٹی میں پہنچے ان کو اپنے درمیان موجود دیکھ کر سب حیران رھ گئے.

    2

    اکشے کمار نے ول اسمتھ سے ناصرف مہمانوں کا تعارف کروایا بلکہ اپنے خاص مہمان کے لیے پارٹی میں پنجابی کھانوں کا اہتمام کیا جسے اداکار نے بہت پسند کیا.
    4

    ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کے ساتھ سوناکشی سنہا،ٹونکل کھنہ،جیکولین فرنینڈز،ورون دھون،عالیہ بھٹ اور ایشاگپتا سمیت دیگر بالی ووڈ اداکاروں نے تصاویرلیں.

    3

    واضح رہے کہ سال 2016 اکشے کمار کے لیے کامیاب ترین سال رہا جس میں اداکار کی تین سپر ہٹ فلموں کی ہیٹ ٹرک نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا.

  • کرینہ کپور کی دوران حمل ریمپ پر واک

    کرینہ کپور کی دوران حمل ریمپ پر واک

    ممبئی: بھارت میں ہونے والے لیکمے فیشن ویک میں کرینہ کپور نے حمل کے دوران ریمپ پر واک کر کے سب کو حیران کردیا۔

    بھارت کے شہر ممبئی میں لیکمے فیشن ویک اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ شو میں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تاہم سب کی توجہ کرینہ کپور نے سمیٹ لی۔

    kareena-post-7

    kareena-post-6

    بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور آج کل حاملہ ہیں تاہم انہوں نے اپنا کام نہیں چھوڑا۔ وہ اپنی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

    kareena-post-5

    kareena-post-2

    فیشن ویک میں انہوں نے بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی مکھرجی کا ڈیزائن کردہ لباس پہنا اور اعتماد کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔

    kareena-2

    kareena-post-4

    کرینہ نے اسے اپنی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ قرار دیا۔ وہ اس سے قبل بھی اپنے حمل کے حوالے سے میڈیا کی احمقانہ قیاس آرائیوں پر اسے جھاڑ چکی ہیں۔

    ان کا ماننا ہے کہ ماں بننا ایک فطری اور نارمل عمل ہے اور میڈیا کو حاملہ عورت کے ساتھ کسی خلائی مخلوق جیسا سلوک نہیں کرنا چاہیئے۔

  • بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کا ویڈیو گیم لانچ

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کا ویڈیو گیم لانچ

    ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سپراسٹارسلمان خان فلموں کے بعد اب ویڈیو گیم میں مداحوں کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے حقیقی سلطان سلمان خان کے مداح ان کے ساتھ ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے ہوجائیں تیار،اداکار نے اپنا آفیشل ویڈیو گیم ’بِینگ سلمان‘ (Being Salman) لانچ کردیا ہے.

    ویڈیو گیم میں دبنگ خان کے 3 مشہور فلمی کردار،چلبل پانڈے، ٹائیگر اور پریم ناانصافی، برائی کا خاتمہ اور دشمنوں سے لڑتے نظر آئیں گے.

    سلمان خان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے گیم ’بِینگ سلمان‘ کی 30 سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مداحوں کو گیم کھیلنے کی دعوت دیتے نظر آرہے ہیں.

    سلمان خان نے ویڈیو میں بتایا کہ ’چل بل پانڈے‘ کا مقصد دنیا سے نا انصافی کو ختم کرنا ہے،’ٹائیگر‘ کا مقصد دنیا سے دہشت گردی ختم کرنا اور ’پریم‘ کا مقصد دنیا سے برائی کو صاف کرنا ہے.

    واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ بنانے میں مصروف ہیں جو اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی.

  • میری فلم میں کام کرنے کے لیے فوادخان کا شکرگزار ہوں،کرن جوہر

    میری فلم میں کام کرنے کے لیے فوادخان کا شکرگزار ہوں،کرن جوہر

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فواد خان نے میری فلم میں کام کیا جس پر میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں.

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والے اور اپنی اداکاری سےلوگوں کو دیوانہ بنانے والے فواد خان کے حوالے سے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فواد کا میری فلم اے دل ہے مشکل میں مختصر کردار لیکن بہت خاص کردار ہے.
    fawad-post-3

    کرن جوہر نے فواد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’مجھے بہت خوشی ہوئی کہ فواد خان نے صرف ایک مختصر کردار کے لیے فلم میں کام کرنے کی حامی بھری، وہ یقیناً ایک بہترین اداکار ہیں‘.

    *فواد خان فلم پدوماتی میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے

    یاد رہے کہ فواد خان کی گذشتہ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی پروڈکشن کرن جوہر نے کی تھی جسےمداحوں نے کافی پسند کیاتھا.
    fawad-post-2

    فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکار عمران عباس بھی مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے.اس فلم میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور،ایشوریا رائے اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہی ہیں.

    Fawad-post-1

    واضح رہے کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.

  • کنگنا اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے

    کنگنا اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوٹ اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہلی بار بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں جگہ بنالی.

    کنگنا نے بالی ووڈ میں اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے کسی بڑے اداکار کا سہارا نہیں لیا بلکہ انہوں نے ہمیشہ ایسی فلمز کی آفرز کو قبول کیا جس میں انہیں اداکاری کے زیادہ مواقع ملیں.

    حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ خوبرواداکارہ کنگنا رناوٹ اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ پہلی بار سنجے لیلا بھنسالی کی ایک فلم میں جلوہ گرہوں گے.

    کنگنا نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’سنجے لیلا بھنسالی نے مجھ سے فلم کے حوالے سے بات کی تھی،انہوں نے کہاکہ وہ میرے اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتے ہیں،لیکن اس کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا‘.

    بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا ’ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں خود کو کافی خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ مجھے یہ مواقع مل رہے ہیں، میری فلمیں زیادہ فیشن پر مبنی نہیں ہوتی،پر مجھے خوشی ہے کہ میں ملک میں موجود بہترین فنکاروں کے ساتھ کام کرتی نظر آؤں گی‘.

    *بھارتی نیشنل فلم ایوارڈ، امیتابھ بچن، کنگنا بہترین اداکار قرار

    واضح رہےکہ بالی ووڈ اداکارہ اپنے کیریئر میں اب تک 3 نیشنل ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں.

  • فلم ’کک‘ نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا،جیکولین فرنینڈز

    فلم ’کک‘ نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا،جیکولین فرنینڈز

    ممبئی : بالی ووڈ کی معروف خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے فلم ’کک‘سے پہلے ان میں اعتماد کی کمی تھی لیکن بالی ووڈ فلم کک نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا شمار ان چند اداکاراوں میں کیا جاتا ہےجنہوں نے بہت کم عرصے میں بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنالی.

    salman-post-1

    سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈز نے ناصرف اپنی خوبصورتی بلکہ اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنادیااور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے فلمی کیریئر میں بہت کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں.

    salman-post-2

    بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے فلم کک سے پہلے ان میں اعتماد کی کمی تھی اور ان کی اداکاری میں وہ کہی نہ کہی وہ بات نظر آتی تھی تاہم سلمان خان کے ساتھ فلم کک کا تجربہ شاندار تھا.اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ فلم کک میرے فلمی کیریئر میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی.

    salman-post-3

    فلم کک کےبعد خوبرو اداکارہ نے ہاؤس فل تھری اور دھشوم جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا اور اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے.

    salman-post-5

    جیکولین فرنینڈز ان دنوں اپنی آنے والی فلم فلائنگ جٹ کی پروموشن میں ٹائیگر شروف کے ساتھ مصروف ہیں.اداکارہ کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا وہ ایک بہترین اداکار ہیں.

    salman-post-4

    واضح رہے کہ خوبرواداکارہ جیکولن فرنینڈز کی فلم فلائنگ جٹ بہت جلد سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جس میں وہ ٹائیگر شروف کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی.