Tag: ممبئی

  • ممبئی: میرا اس وقت شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،دپیکا پڈوکون

    ممبئی: میرا اس وقت شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،دپیکا پڈوکون

    ممبئی: بالی ووڈ معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ نہ تو میری منگنی ہوئی ہے اور نہ ہی میری شادی ہوئی ہے،میرا اس وقت شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے بارے میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں اداکاروں کے اہلخانہ نے ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے اور دونوں کی خاموشی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گھر میں منگنی بھی ہوچکی ہے،تاہم دپیکا پڈوکون نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا.

    یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون نے ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے لیے ریمپ پر پاکستانی اداکار فواد خان کے ہمراہ واک کی،اس فیشن شو کے دوران دپیکا عروسی لباس پہنے نظر آئیں.

    DIPIKIA POST 1

    اس فیشن شو کے بعد دپیکا پڈوکون سے رنویر سنگھ سے منگنی کے متعلق سوال کیا گیا جس پر دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ’اس بات کی وضاحت کا یہ سب سے اچھا موقع ہے،نہ تو میری منگنی ہوئی ہے،نہ ہی میری شادی ہوئی ہے اورمیرا اس وقت شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘.

    DIPIKIA POST 2

    فیشن شو میں پیش کیے گئے ملبوسات کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہر دلہن اپنی شادی کے روز خوبصورت نظر آنا چاہتی ہے اور جب میں شادی کروں گی تو میں بھی یہی چاہوں گی‘.

    DIPIKIA POST 3

    یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ایک ساتھ دوفلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں اداکار ایک ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اور فلم ’پدماوتی‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے.

  • پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کے ”اینجل“ روپ نے بالی ووڈ میں دھوم مچادی

    پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کے ”اینجل“ روپ نے بالی ووڈ میں دھوم مچادی

    ممبئی: بالی ووڈ کے ادکار ورن دھون نے اپنی نئی آنے والی فلم ”ڈشوم“ کی پروموشن کے لیے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کے گیت ”مین کائنڈ اینجل“ کاروپ دھار کر دھوم مچا دی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارطاہر شاہ کے گیت ”آئی ٹو آئی“ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی جسے بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی پسند کیا تھا جبکہ اداکاررنویر سنگھ نے ہریتھک روشن کے چیلنج پر”آئی ٹو آئی “ کا روپ دھار کرڈب میش وڈیو بھی شیئر کرائی تھی.

    بالی ووڈ اداکار رنویز سنگھ کی ڈب میش وڈیو کومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا لیکن اب طاہر شاہ کے گانے ”مین کائنڈ اینجل“ نے بھی بالی ووڈ میں دھوم مچادی.

    بالی ووڈ اسٹار ورن دھون نے اپنی نئی آنے والی فلم ”ڈشوم“ کی تشہیر کے لیے مشہور کامیڈی شو”دی کپل شرما شو“ میں شرکت کی جہاں انہیں پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کے گیت ”مین کائنڈ اینجل“ کا روپ دھارنے کاچیلنج دیا گیا.

    جس پر نوجوان اداکار نے ”اینجل“ کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا جبکہ اداکار کے ”اینجل“ روپ کو سوشل میڈیا پے بے حد پذیرائی مل رہی ہے.

    بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نوجوان اداکار کے روپ کی تعریف کی ہے.

  • ممبئی : سلمان خان میرا چھوٹا بھائی ہے،سنجے دت

    ممبئی : سلمان خان میرا چھوٹا بھائی ہے،سنجے دت

    ممبئی: بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے سلمان خان سے اختلافات کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کے سلطان ان کے چھوٹے بھائی ہیں.

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی رہائی کے بعد سےہی سلمان خان کے ساتھ اختلافات کی خبریں گردش کررہی ہیں جب کہ دونوں اداکار کئی تقریبات میں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے نظر آئے لیکن اب سنجو بابا نے ایسی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے.

    سنجے دت کا کہنا تھا کہ سلمان سے اسپین کے شہر میڈرڈ میں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے دوران خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی تھی اس لیے میڈیا اپنی مرضی کے مطابق منفی خبریں بنانا چھوڑ دے.

    سنجو بابا نے کہا کہ سلمان میرا چھوٹا بھائی ہے اور جلد ہی میرے لیے فلم ’’سلطان‘‘ کی اسکریننگ کا اہتمام کرے گا.

    واضح رہے کہ اداکار سنجے دت اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں فلم ’’چل میرے بھائی‘‘،’’ساجن‘‘ اور ’’سن آف سردار‘‘ شامل ہیں.

  • ’’میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا‘‘سپراسٹار راجیش کھنہ کی آج چوتھی برسی

    ’’میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا‘‘سپراسٹار راجیش کھنہ کی آج چوتھی برسی

    ممبئی : بالی ووڈ کے پہلےسپر اسٹار ستر کی دہائی میں فلموں کے لیے کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے رومانوی ہیرو راجیش کھنہ کو مداحوں سے بچھڑے چار سال بیت گئے.

    تفصیلات کے مطابق راجیش کھنہ کو بالی وڈ کا پہلا سپر اسٹار کہا جاتا ہے اور انیس سو ساٹھ اور ستر کےعشرے میں انہوں نے جس فلم میں بھی کام کیا وہ باکس آفس پر ہٹ ہوئی.

    ایسا نہیں کہ ان سے پہلے بڑے اسٹار نہیں تھے، دلیپ کمار، دیو آنند اور راج کپور،سب نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھوا لیکن فلمی تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ جس جنون کا شکار راجیش کھنہ کے چاہنے والے ہوئے،بالی وڈ میں اس کی کوئی نظیر نہیں ہے.

    ان کے کیرئیر کا آغاز 1966 میں چیتن آنند کی فلم ’آخری خط‘ سے ہوا لیکن انیس سو 1969 میں ’آرادھنا‘ کی ریلیز کے بعد وہ راتوں رات اسٹار بن گئے،اس گولڈن جوبلی فلم میں انہوں نے باپ اور بیٹے کا ڈبل رول نبھایا تھا اور ان کا وہ سر کو ایک خاص انداز میں جھٹکنا،وہ منفرد چال،وہ غمگین آنکھیں اور وہ مخصوص ادائیں شائقین کے دلوں میں اتر گئیں.

    POST 1

    اس کے بعد ہٹ فلموں کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ جس نےتھمنے کا نام ہی نہیں لیا،بالی وڈ میں صرف راجیش کھنہ کی گونج تھی اور پروڈیوسر انہیں سائن کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار تھے.

    POST 4

    راجیش کھنہ اور ممتاز کی جوڑی کو فلم ناظرین نے بے حد پسند کیا،فلم ’دو راستے‘،’خاموشی‘، ’آنند‘ اور ’سفر‘ جیسی فلموں سے انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کردار کی گہرائی میں بھی اترسکتے ہیں.

    POST 2

    راجیش کھنہ اور ممتاز کی جوڑی نے ’آپ کی قسم‘، ’دو راستے‘، ’دشمن، ’روٹی‘ اور ’سچا جھوٹا‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دیں.

    انیس سو تہتر میں بالی ووڈ کی مقبول ہیروئن ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کی لیکن انیس سو چوراسی میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی.

    POST 7
    POST 5

    انہوں نے پچاس سولو سپرہٹ اور 35 گولڈن جوبلی فلموں کا ریکارڈ قائم کیا جو ابھی تک برقرار ہے،انہوں نے اپنے کیرئیر میں ایک سو اسی سے زائد فلموں میں کام کیا اور تین مرتبہ بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا.

    راجیش کھنہ نے پچاس سولو سپرہٹ اور 35 گولڈن جوبلی فلموں کا ریکارڈ قائم کیا جو ابھی تک برقرار ہے،انہوں نے اپنے کیرئیر میں ایک سو اسی سے زائد فلموں میں کام کیا اور تین مرتبہ بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا.

    راجیش کھنہ نے سیاست کا رخ کیا اور کانگریس کی جانب سےوہ پانچ سال تک بھارتی پارلیمنٹ کے ممبر بھی رہے.

    اپنے انداز اور کرداروں کو لازوال بنانے والے سپراسٹار راجیش کھنہ خود تو انہتر برس کی عمر میں اس دنیا سے گزر گئے لیکن ان کا بے مثال فن انہیں مدتوں چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رکھے گا.

  • میرا دل کررہا تھا کہ رنویر کے سر پر کرسی توڑ دوں،سلمان خان

    میرا دل کررہا تھا کہ رنویر کے سر پر کرسی توڑ دوں،سلمان خان

    ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ وہ رنویر سنگھ کے سر پر کرسی توڑ دیتے،فلم دیکھنے گئے ہیں تو فلم دیکھیں،کرتب دکھانے کی ضرورت نہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم ’سلطان‘ کے ساتھ ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ چاہے وہ ’دبنگ‘ بن کر آئیں یا ’ٹائیگر‘ یا پھر ’سلطان‘ باکس آفس پر انہی کی حکمرانی رہے گی.

    بالی ووڈ کے سلطان کروڑوں دلوں کی جان سلمان خان اپنی فلموں میں جو بھی کرتے ہیں،وہ ٹرینڈ بن جاتا ہے اور ایسا ممکن نہیں کہ ان کی فلمیں سنیما پر لگیں اور عوام ان کےگانوں پر رقص نہ کرے.

    گذشتہ دنوں رنویر سنگھ پیرس کے سنیما میں سلمان خان کی فلم ‘سلطان’ دیکھنے پہنچے،اس دوران رنویر نے سلمان کے گانے ‘بے بی کو بیس پسند ہے’ پر رقص کرنا شروع کردیا اور وہاں موجود تمام شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے.

    بالی ووڈ دبنگ خان سے ایک تقریب کے دوران رنویر سنگھ کے حوالے سے سوال کیا گیاتو وہ کچھ خاص خوش نظر نہیں آئے،بالی ووڈ کے سلطابق کا کہنا تھا کہ ‘میں ان کے سر پر کرسی توڑ دیتا،فلم دیکھنے گئے ہیں تو فلم دیکھیں،کرتب دکھانے کی ضرورت نہیں،لوگ سلطان چھوڑ کر رنویر سنگھ کو دیکھ رہے تھے،ہمیں رنویر سے پیسے لینے چاہیے.

    سلمان خان جو اپنے دبنگ انداز کے حوالے سے بالی ووڈ میں جانے جاتے ہیں،اب یہ دیکھنا ہےکہ اب سلمان خان نے یہ بات غصے میں کہی یا مذاق میں، یہ تو وہی جانتے ہیں.

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘سلطان’ اب تک باکس آفس پر دو سو کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے،فلم ’سلطان‘ ایک پہلوان کی زندگی پر بنی فلم ہے جو اکھاڑے کی کشتی سے نکل کر پروفیشنل کشتی میں اپنی جگہ بناتا ہے.

  • ممبئی: دھونی کی زندگی پر مبنی فلم’ایم ایس دھونی‘ کا نیا پوسٹر جاری

    ممبئی: دھونی کی زندگی پر مبنی فلم’ایم ایس دھونی‘ کا نیا پوسٹر جاری

    ممبئی: بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار نیرج پانڈے نے ان کی زندگی پر مبنی ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کانیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر مہندراسنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم’ایم ایس دھونی‘ کاپوسٹر سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیاجس میں ان کی زندگی کے کئی مرحلوں کو بخوبی دکھایا گیا ہے.

    نیر ج پانڈے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا مرکز ی کردارسشانت سنگھ راجپوت ادا کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی سپر اسٹار فواد خان فلم میں ویرات کوہلی کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے.

    اس فلم کی دیگر کاسٹ میں بالی ووڈ اداکارجان ابراہم،رام چرن،انوپم کھیر،گوتم گلاٹی اور کیارہ اڈوانی شامل ہیں۔

    واضح رہے یہ فلم رواں سال2ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.

  • ممبئی: فلم سلطان نے باکس آفس پر سکہ جما دیا

    ممبئی: فلم سلطان نے باکس آفس پر سکہ جما دیا

    ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ثابت کردیا کہ فلم اندسٹری کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سلمان خان ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان نے اپنی فلم ’سلطان‘ کے ساتھ ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ چاہے وہ ’دبنگ‘ بن کر آئیں یا ’ٹائیگر‘ یا پھر ’سلطان‘ باکس آفس پر انہی کی حکمرانی رہے گی.

    سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونی والی فلم ’سلطان نے صرف چھ دنوں میں 196کروڑ بزنس کر لیا ہے اور اب بھی اس کی کمائی جاری ہے.

    بالی ووڈ اندسٹری کے فلمی ناقد جے پرکاش چوکسے کہتے ہیں ’آپ کچھ بھی کہہ لیں،لوگ سلمان خان کو دیکھنے آتے ہیں،وہ اس وقت بالی وڈ کے ٹاپ سٹار ہیں.

    بالی ووڈ کے خان کڑوروں دلوں کی جان سلمان خان کی فلموں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ فلم چاہے جیسی ہو لوگ صرف سلمان کو دیکھنے آتے ہیں،اسکرین پر سلمان کے آتے ہی سنیما ہال تالیوں اور سیٹیوں سے گونجنے لگتا ہے.

    یاد رہے سلمان خان کی گذشتہ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے چار دن میں تقریبا 130 کروڑ کی کمائی کی تھی لیکن اس بار وہ سلطان کے ساتھ اپنےگذشتہ ریکارڈ سے بہت آگے نکل گئے ہیں.

    فلم ’سلطان‘ ایک پہلوان کی زندگی پر بنی فلم ہے جو اکھاڑے کی کشتی سے نکل کر پروفیشنل کشتی میں اپنی جگہ بناتا ہے.

  • کترینہ کیف کی جگہ کیرتی سنن نے لے لی

    کترینہ کیف کی جگہ کیرتی سنن نے لے لی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی مقبولیت خطرے میں پڑ گئی۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں اضافہ ہوتے نئے چہروں کی بدولت ان کے لیے مواقعوں میں کمی ہوتی جارہی ہے۔

    ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ملبوسات کے ایک برانڈ نے برانڈ ایمبسڈر کے طور پر کترینہ کی جگہ کیرتی سنن کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    k1

    ویب سائٹ کے مطابق برانڈ کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نئے اور نوجوان چہرے کو اپنے برانڈ کے لیے لینا چاہتے ہیں۔

    اسی برانڈ کے مردانہ ملبوسات کے لیے ورون دھون کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق ان کے معاہدے کی تو تجدید کردی گئی مگر کترینہ کیف کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے اور اس کی تجدید نہیں کی گئی۔

    k-post-32

    کچھ عرصہ قبل ہی کترینہ کیف اور رنبیر کپور کا رشتہ ختم ہوچکا ہے اور وہ دوںوں قطع تعلق کرچکے ہیں۔ کترینہ کیف کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کئی فلمیں بھی فلاپ ہورہی ہیں اور یوں معلوم ہورہا ہے جیسے ان کا کیریئر زوال کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    k-post-4 (1)

    ذرائع کے مطابق کترینہ کو آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کاسٹ کیا جارہا ہے لیکن باقاعدہ طور پر اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔

  • ممبئی : سلمان کو بوڑھا کہنے والے سلطان دیکھیں،سلیم خان

    ممبئی : سلمان کو بوڑھا کہنے والے سلطان دیکھیں،سلیم خان

    ممبئی : بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے بیٹے کو بوڑھا کہنے والوں کو فلم سلطان دیکھنے کی نصیحت کردی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے ایک ٹی وی ڈبیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا،ایک ٹی وی بحث کے دوران بار بار کہا جا رہا تھا کہ سلمان خان اتنے بوڑھے ہو گئے ہیں کہ اب انھیں دادا کا رول نبھانا چاہیے.

    بالی ووڈ دبنگ خان کے والد سلیم خان نے ان کے بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو فلم سلطان دیکھنے کی نصیحت کردی.

    انہوں نے دوسرے ٹویٹ میں لکھا، ’ایک بزرگ اداکار وہ سب کیسے کر سکتا ہے جو سلمان نے سلطان میں کیا؟ کچھ لوگوں کو دوسروں کو ٹھیس پہنچانے میں بڑا لطف آتا ہے،اگر وہ اپنی اس عادت پر قابو پا لیں تو انسان بن جائیں گے.

    یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ عید پر ریلیز ہوئی تھی اور صرف چھ دنوں میں ہی196 کروڑ روپے سے زیادہ کما چکی ہے.

  • سلمان خان نے درخت لگائے

    سلمان خان نے درخت لگائے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ شجر کاری کی۔

    سلمان خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے ایک دلچسپ تجربہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن مہاراشٹر میں 2 کروڑ درخت لگانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس حوالے سے شہریوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے انتظامیہ نے افتتاحی شجر کاری میں سلمان خان کو مدعو کیا۔

    ارجن کپور ٹریفک قوانین سے آگہی کے لیے مہم میں شامل *

    چند روز قبل ہی سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ ریلیز ہوئی ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور وہ مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنا رہی ہے۔