Tag: ممبئی

  • فلم دنگل کی ریلیز کی تاریخ نہیں بدلوں گا،عامر خان

    فلم دنگل کی ریلیز کی تاریخ نہیں بدلوں گا،عامر خان

    ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار عامر خان کی فلم دنگل کے حوالے سے افواہیں تھیں کہ مسٹرپرفیکشنسٹ فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے جارہے ہیں، لیکن انہوں نے ان افواہوں کی تردید کردی.

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ عامر خان اپنی فلم دنگل کی ریلیز کی تاریخ تیئس دسمبر سے سولہ دسمبر کر رہے ہیں.

    میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ فلم کرسمس ویکنڈ پر پی ریلیز کی جائے گی، فلم کی ریلیز سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، فلم سولہ دسمبر کو نہیں بلکہ تیئس دسمبر کو جمعے کے دن ریلیز کی جائے گی.

    یاد رہے فلم ’دنگل‘ مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کی زندگی پر مبنی ہے،جس میں عامر خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں،جن کی بیٹی کامن ویلتھ گیمز میں وومن ریسلنگ کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی تھی.

    فلم کی آفرملنے کے حوالے سے عامر کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم کی آفر پی کےکی شوٹنگ کے دوران کی گئی تھی،فلم کے ہدایت کار نے مجھے اس کردار کے لیے منتخب کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ میں مہاویر پھوگٹ اور ان کی بیٹیوں پر ایک شو کرچکا تھا تو مجھے ان کی زندگی کے حوالے سے کافی معلومات تھیں.

    واضح رہے کہ صرف عامر خان ہی نہیں سلمان خان بھی اس سال ریلیز ہونے والی فلم ’سلطان‘ میں ایک پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم عامر خان کا کہنا ہے کہ دونوں فلموں کی کہانی مختلف ہے.

  • سلمان خان فلم ٹیوب لائٹ میں جلوہ گر ہوں گے

    سلمان خان فلم ٹیوب لائٹ میں جلوہ گر ہوں گے

    ممبئی : بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان ایک بار پھر ڈائریکٹر کبیر خان کی نئی فلم ‘ٹیوب لائٹ’ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر کبیر خان کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ذاتی مسئلے پر مبنی ہے اور وہ اس حوالے سے ابھی کچھ زیادہ نہیں بتاسکتے.

    کبیر خان کا کہنا تھا کہ میری فلموں میں ہمیشہ سیاسی پس منظر ہوتا ہے جو مجھے پرجوش کرتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ میں بھی سیاسی پس منظر کی جھلک دیکھنے کو ملے گی.

    یاد رہے ہ تیسرا پروجیکٹ ہےکہ کبیر خان اور دبنگ خان کسی فلم کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں،اس سے قبل ڈائریکٹر اور اداکار کی یہ جوڑی ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان جیسی سپرہٹ فلمیں تیار کرچکی ہے.

    ڈائریکٹر کبیر خان کا کہنا تھا کہ جذباتی اعتبار سے میری نئی فلم بجرنگی بھائی سے ملتی جلتی ہوگی، تاہم اس کی کہانی بالکل مختلف ہوگی۔ اس میں پہلے زیادہ مزاح اور جذبات کا اظہار ہوگا.

    فلم ٹیوب لائٹ ممکنہ طور پراگلے سال عید کے موقع پر مداحوں کے لیے ریلیز کی جاسکتی ہے.

  • سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر

    سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر

    ممبئی : بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم سلطان کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

    فلم کی دوران شوٹنگ لی گئی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ہیں، فلم سلطان میں سلمان خان کے ساتھ انوشکا شرما جلوہ گر ہیں۔

    فلم میں پہلوان سلطان علی خان کو دکھایا گیا ہے جو اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کے مسائل کاشکار ہے،اس کے باوجود وہ کامن ویلتھ گیمز 2010 اور لندن اولمپکس2012 کی عالمی چیمپئن شپ میں شہرت حاصل کرتا ہے۔


    1

    فلم کی پروڈیوسر آدتی چوپڑا ہے فلم یش راج فلم بینرز کے تلے بنائی گئی ہے اور عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

    2

    3

    اس سے قبل ڈائریکٹر علی عباس ظفر نےایک تصویر ٹویٹ کی تھی جس میں سلمان خان شوٹنگ کے آخری دن اسکوٹر چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

     

     

    4

     

    6

    7

    8

     

    9

    10

    11

     

  • سلمان خان نے ساتھی اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کا تحفہ بھجوادیا

    سلمان خان نے ساتھی اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کا تحفہ بھجوادیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار اور دوستوں کے دوست سلمان خان نے اپنی ساتھی مسلمان اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کا تحفہ بھیجا ہے جس پر ہما قریشی خوشی سے نہال ہو گئیں۔

    سخت جاں سلمان خان نرم دل رکھنے والے دبنگ اسٹار ہیں، یہی وجہ ہے کہ کسی دکھ یا خوشی میں وہ اپنے دوستوں کو نہیں بھولتے۔ تحفے تحائف دینے میں کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنے والے سلو بھائی کی فراغ دلی سے مستفید ہونے والوں میں قرعہ فال ادکارہ ہما قریشی کے نام نکلا۔

    SALMAN POST

    HUMA POST

    اداکار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے گھر تحائف بھیجوادیے، تحائف کو دیکھ کر ہما قریشی خوشی پھولے نہیں سما رہی ہیں، انہوں نے اپنی ٹیوٹ میں سلمان خان کے انسان محبت انداز کو سراہا۔

    اداکارہ ہما قریشی نے کہا کہ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے،عید کی تیاریاں عروج پر ہیں،عمومی طور لوگوں کو عید کے تحائف عید کے روز ملتے ہیں لیکن میری عیدی تو ابھی سے آگئی ہے،جس پر میں سلمان خان کی شکر گزار ہوں۔

  • بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن کو پاکستانی فلموں کی پیشکش

    بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن کو پاکستانی فلموں کی پیشکش

    ممبئی: بالی ووڈ کی معرودف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہےکہ ان کو پاکستانی فلموں کی پیشکش کی گئی ہے،اُن کا کہنا تھا ان کو جہاں بھی موقع ملا کام کرنے کاوہ کریں گی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ان کو پاکستانی فلموں کی پیشکش کی گئی ہے،اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی کہانی کو دیکھ کر فلم میں کام کرتی ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی فلم ”بول” دیکھی ہے جو ان کو بہت پسند آئی تھی.

    اداکارہ سے فلم ”خاموش پانی” کے بارے میں پوچھاگیا تو ودیا بالن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک وہ فلم دیکھی نہیں ہے لیکن ان کو یقین ہے فلم بہت اچھی ہوگی.

    ودیا بالن سے جب پوچھا گیا کہ وہ پاکستانی فلموں میں کام کریں گی،تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کو جہاں بھی موقع ملا کام کرنے کا وہ ضرور کریں گی.

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک اُن کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی،لیکن ان کو کالز آئی تھیں جس میں اداکارہ کو پاکستانی فلم کی کہانی سنانے کی پیشکش کی تھی،ودیا نے زندگی چینل کی تعریف بھی کی جس پر پاکستانی ڈراموں کو دکھایا جاتا ہے.

    بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھاکہ وہ کافی عرصے سے زندگی چینل دیکھ رہی ہیں اور ان کو چینل پر آنے والے ڈرامے بہت پسند ہیں.

  • پاکستان پٹھان کوٹ واقعےمیں ملوث نہیں، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کااعتراف

    پاکستان پٹھان کوٹ واقعےمیں ملوث نہیں، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کااعتراف

    ممبئی: بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے میں پاکستان یا اس کی کوئی ایجنسی ملوث نہیں ۔

    یکم جنوری دوہزار سولہ کو بھارتی ایئربیس حملہ ہوا جس کے بعد بھارت نے حسب سابق نہ تحقیق کی نہ تفتیش اور الزام پاکستان پر لگادیا دیا تھا، لیکن پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کرنے والی بھارتی ایجنسی کے سربراہ شرد کمار نے بھارتی جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کےسربراہ شرد کمار نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پٹھان کوٹ واقعےمیں پاکستان کےملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے، بھارتی ایجنسی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی کوئی ایجنسی بھی اس واقعے میں ملوث نہیں ۔

    بھارتی حکومت نے حملے کے فوری بعد پاکستان پر الزام عائد کردیا تھا لیکن تحقیقات سے ثابت ہوا کہ پاکستان اس قسم کے کسی واقعے میں ملوث نہیں۔

    امید ہے دیگر واقعات کی تحقیقات سے بھی یہ بات سامنے آجائے گی کہ پاکستان ان واقعات میں ملوث نہیں جن کا الزام بھارتی حکومت پاکستان پر لگاتی رہی ہے ۔

  • بالی ووڈ کے 10 مسلم کردار جو بہت خوبصورتی سے نبھائے گئے

    بالی ووڈ کے 10 مسلم کردار جو بہت خوبصورتی سے نبھائے گئے

    ممبئی: مسلم اداکار بالی ووڈ کا ہمشیہ سے ہم حصہ رہے ہیں،ان اداکاروں کی موجودگی سے ہم لطف اندوز ہوتے رہے ہیں،ان میں بالی ووڈ کے شہنشاہ دلیپ کمار، نصیرالدین شاہ وحیدہ رحمان، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان شامل ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی بات ہو اور ایسا ہو ہی نہیں سکتا مسلم اداکاروں کے نام ذہنوں میں نہ آئے، بالی ووڈ کے تین خان جن کے بارے میں یہ کہا جائے کہ وہ بالی ووڈ پر حکمرانی کررہے ہیں تو غلط نہ ہوگا.

    بالی ووڈ میں محبت کی بات کی جائے اور امتیاز علی کا نام نہ آئے ایساممکن نہیں انہوں نے بالی ووڈ کو پیار کرنے کے منفرد انداز سے آشنا کروایا.

    یہاں ہم مداحوں کے لیے ایسے یادگار کردار شیئر کررہے ہیں جنہیں مداحوں نے بالی ووڈ کی فلموں میں دیکھا، ان کرداروں نے فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا.

    اقبال- قلی فلم (1983)۔

    7

    کولی فلم میں امیتابھ بچن نے اقبال کا کرادار نبھایا جو ایک ایماندار مسلمان ہوتا ہے اور دوسرے مذہب کے لوگوں کے ساتھ انتہائی محبت سے رہتا ہے، فلم میں اقبال کی ایک عیسائی گرل فرینڈ ہے،فلم میں مذہبی عدم برداشت کا بہت خوبصورت پیغام دیا گیا تھا.

    سلیم- سرفروش (1999)۔

    9

    فلم کے یادگار ڈائیلاگ جو مداحوں کو آج بھی یاد ہے”پھر کسی سلیم سے مت کہنا یہ ملک اُس کا نہیں” فلم میں مکیش رشی نے انسپکٹر سلیم کا کردار ادا کیا تھا،جو ایک ایماندار مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سچا محب وطن بھی ہوتا ہے.

    فضا- فضا(2000)۔

    6

    فضا کا کردار اداکارہ کرشما کپور کی جانب سے نبھایا گیا تھا، جس میں انہوں نے ایک محب وطن لڑکی کے ساتھ ایک بہن کا بھی کردار نبھایا تھا، اداکارہ نے اپنے کردار بہت خوبصورتی سے نبھایا تھا.

    صفیہ پرویز- مشن کشمیر(2000)۔

    5

    پریٹی زنٹا نے فلم میں مسلم لڑکی کا کردار کیا جو الطاف سے محبت کرتی ہے، الطاف جو ایسے ماحول میں بڑا ہوتا ہے جس میں اسے تکلیف رنج غم کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فلم میں سفیا الطاف کودہشت گردوں کی مدد کرنے سے روکتی ہے.

    زبیدہ (2000)۔

    10

    کرشما کپور نے فلم میں زبیدہ کا کردار نبھایا جو فتح پور کے مہاراجہ سے محبت کرتی ہے، فلم کی کہانی زبیدہ بیگم کی زندگی پر بنائی گئی تھی جو جود پور کے ہنوت سنگھ سے شادی کرتی ہے.

    ثامیہ صدیقی- ویرزارا (2003)۔

    11

    رانی مکھر جی نے فلم میں مسلمان وکیل سامیا کا کردار نبھایا جو ایک ہندوستانی پائلٹ کو جیل سے رہا کرواتی ہے جسے جھوٹے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، سامیا کی وجہ سے ویر اپنی محبت زارا سے 22 سال بعد مل پاتا ہے.

    کبیر خان- چک دے انڈیا (2007)۔

    2

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان بننےکے بعد بھی ایک محب وطن کھلاڑی کو غددار کہا جاتا ہے، فلم میں کبیر خان انڈیا کی وویمن ہاکی کی ٹیم کی کوچنگ کرتا ہے اور ایک کمزور ٹیم کو چمپیئن بناتا ہے.

    فرحان قریشی- تھڑی ایڈیٹ (2009)۔

    1

     

    فلم میں مہادون نے فرحان کا کردار نبھایا ہے جو نہ چاہتے ہوئے گھر اور معاشرے کے دباؤ کی وجہ سے انجیئرنگ پڑھتا ہے جو اسے بلکل سمجھ نہیں آتی وہ فوٹوگرافی کرنا چاہتاہے، فلم کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ کسی پر زپردستی نہ کی جائے جو نوجوان کرنا چاہتے ہیں ان کو کرنے دیا جائے.

    رضوان خان – مائی نیم از خان (2010)۔

    12

    شاہ رخ خان فلم میں رضوان خان کا کردار نبھایا جو مسلمانوں کی ترجمانی کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں، فلم میں نائن الیون کےبعد کی صورت حال کو دکھایا گیا، جب پوری دنیا میں مسلمانو ں کو دہشت گرد کی نظر سے دیکھا جاتا ہے.

    عریشہ- حیدر(2014)۔

    13

    فلم میں شردھا کپور نے مسلمان کشمیری کا کرداد نبھایا تھا جو حیدر سے محبت کرتی ہے، فلم میں کشمیر کی صورتحال کو دکھایا گیا تھا.

  • بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا گھر پہنچنے کا انوکھا انداز

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا گھر پہنچنے کا انوکھا انداز

    ممبئی : بالی ووڈ کے بادشاہ سُپر اسٹار شاہ رخ خان جو اپنے رومانوی انداز کی وجہ سے فلم اندسٹری میں جانے جاتے ہیں،ٹریفک سے بچنے کے لیے جہازمیں سفر کرکےگھر پہنچ گئے.

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کنگ خان اور دل والے کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ انسٹگرام پر تصویر شیئر کی،تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار جہاز میں بیٹھے ہوئے ہیں.

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی کی وجہ یہ ہے کہ ان کو روڈ پر ٹریفک جام کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور وہ اڑتے ہوئے اپنےگھر پہنچ گئے.

    کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ وہ بہت خوش تھے کہ شوٹنگ سے فری ہونے کے بعد وہ بغیر کسی ٹریفک کا سامنا کرنے اپنے گھر پہنچے اداکار کی خوشی ان کے چہرے سے چھلک رہی تھی.

    بالی ووڈ کے سُپراسٹار کو آخری دفعہ فلم ”فین” میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھاگیا تھا.

    ”دل والےدلہنیا لے جائیں گے” کے سُپر اسٹار کی اگلی فلم ”رئیس” ہے جس میں ان کے ہمراہ بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جلوہ گرہوں گی.

  • میں ایک لالچی فنکار ہوں، ودیا بالن

    میں ایک لالچی فنکار ہوں، ودیا بالن

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہےکہ وہ بہت لالچی فنکار ہیں،جو اپنے آپ کو صرف ہندی فلم اندسٹری تک محدود نہیں رکھ سکتی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ وہ بہت لالچی ہیں اور اپنے آپ کوہندی سنیما تک محدود نہیں رکھ سکتی انہوں نے کہا کہ وہ مراٹھی فلم بھی کرنا چاہتی ہیں چونکہ ان کا تعلق ممبئی سے ہے تو وہ ان کے کلچر کو بہت اچھے سے جانتی ہیں.

    بالی ووڈ اداکارہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ آج کل مراٹھی فلموں کی کہانیاں پڑھ رہی ہیں اور انہوں نے کہا کہ مراٹھی فلموں میں کام کرنا ایک اچھا تجربہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت لالچی ہیں جہاں بھی ان کو اداکاری کی آفر ہو تو وہاں پہنچ جاتی ہیں.

    بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی مراٹھی سنیما میں فلم ”اک البیلا” پہلی فلم ہےجس سےانہو ں نے مراٹھی فلم اندسٹری میں انٹری کی ہے.

    بالی ووڈ اداکارہ نے آخری بار فلم ”ہماری ادھوری کہانی” میں اداکاری کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا.

    اداکارہ ودیا بالن کی فلم ”اک البیلا” بہت جلد مداحوں کے لیے سنیما میں ریلیز کی جائے گی.

  • بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ بہت شرمیلے انسان ہیں

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ بہت شرمیلے انسان ہیں

    ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان بہت شرمیلے انسان ہیں،اداکار کا کہنا ہے کہ شاید اسی وجہ سے وہ بین الاقوامی فلم میں کام نہیں کرتے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ کرشمائی شخصیت کے مالک اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ جو اپنے رومانوی انداز کے باعث بالی ووڈ میں جانے جاتے ہیں،اداکار نے اعتراف کیا ہےکہ وہ بہت شرمیلے ہیں اور شاید یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے اب تک ہالی ووڈ کی فلموں میں کام نہیں کیا.

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے دنیا بھر میں مداحوں کی بڑی تعداد ہے،لیکن اداکار نےاب تک ہالی ووڈ میں اپنے کام نہیں کیا، جبکہ ان کے ساتھی اداکار عرفان خان، پرینکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون ہیں جو ہالی ووڈ فلموں میں کام کررہے ہیں.

    شاہ رخ خان محسوس کرتے ہیں کہ وہ محب وطن شخص ہیں اور ہندوستانی سنیما کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں،اداکار کا کہنا تھا چونکہ وہ بہت شرمیلے انسان ہیں، جس کے باعث وہ نئے لوگوں کے درمیان پُرسکون محسوس نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بین الاقوامی پروجیکٹس میں اپنی دلچسپی ظاہر نہیں کرتے ہیں.