Tag: ممبئی

  • بارہ ایسے غیر ملکی اداکار جوبالی ووڈ کی ایک فلم میں جلوہ گرہوئے

    بارہ ایسے غیر ملکی اداکار جوبالی ووڈ کی ایک فلم میں جلوہ گرہوئے

    ممبئی: بالی ووڈ کی اداکاراؤں میں دپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جوہالی ووڈ سے متاثر ہیں اور وہاں کام بھی کررہی ہیں لیکن کیا ہالی ووڈ اداکار وں کو بالی ووڈ کی فلمیں اور گانے متاثرکرتے ہیں.

    یہاں ہم ان اداکاروں کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کی فلموں میں یادگار کردار نبھائے لیکن پھر وہ بالی ووڈ کے پردے پر دوبارہ نظر نہ آئے.

    پال بلیک تھرون

    6

    "شرط یہ ہے کہ تم ہم کو اس کھیل میں ہراؤ اور ہم تمہارا لگان معاف کردے گا”.

    ایک ڈائیلاگ جس پر پوری ”لگان” فلم کی بنیاد تھی،یہ یادگار ڈائیلاگ ”کیپٹن اینڈریو رسل” کا کردار نبھانے والے ہالی ووڈ اداکار پال بلیک تھرون نے ادا کیا تھا،اداکار نے چھ ماہ ہندی سیکنھے میں لگائے تھے، فلم کو اسکڑ ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا.

    رچیل شیلے

    5

    برطانوی اداکار ہ رچیل شیلے جو فلم "لگان” میں بوون کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں،اُن کا شمار فلم کی بہرین اداکاروں میں ہوتا ہے، ان دنوں اداکارہ لندن میں مقیم ہیں.

    کلائیو اسٹندن

    9

    اداکار فلم ”نمستے لندن” میں 2008 میں جلوہ گرہوئے تھے،انہوں نے فلم میں کترینہ کیف کے بوائے فرینڈ کا کردار نبھایا تھا، اُن کا شمار برطانوی ٹی وی کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے.

    انٹونیا برناتھ

    11

    انٹونیاکا فلم ”کسنا” سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا، ان کا منفرد انداز میں میں ”کسنا” کہنا آج بھی مداحوں کے کانوں میں گونجتا ہے،برطانوی اداکارہ اور گلوکارہ نے اس کے بعد ہالی ووڈ کی بے شمارفلموں میں کیا.

    سارہ تھامسن کین

    2

    امریکی اداکارہ نے فلم ”راجنیتی” میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی گرل فرینڈ کا کردار نبھایا تھا،جو بم دھماکے میں ماری جاتی ہے،فلم میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا،اداکارہ کا شمار امریکی ٹی وی کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے.

    اسٹیون مکینتاش

    4

    اداکار کا شمار ہماری فہرست میں سب سے پرانے اداکار کے طور پر ہوتا ہے ، اداکار نے فلم ”رنگ دےبسنتی” میں کردار نبھایا تھا.

    ایلس پیٹن

    12

    اداکارہ کا شمار بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے ان کا ڈائیلاگ فلم رنگ دے بسنتی میں ”سو کر میرے من کو” آج بھی مداحوں کو یاد ہے، ایلس برطانوی معروف سیاست دان کی بیٹی ہیں،ادکارہ کےوالد ہانگ کانگ کے آخری گورنر تھے.

    مش بائیکو

    7

    فلم کوئین میں کنگنا کے ساتھ تو بہت سے غیرملکی اداکاروں نے کام کیا لیکن یہاں ہم نے مش کو لیا ہے جو اداکارہ کی محبت میں گرفتا ر ہوجاتے ہیں،اداکار کا شمار برطانوی ٹی وی کے معروف اسٹارز میں ہوتا ہے.

    ریبیکا بریڈز

    3

    آسٹریلوی اداکارہ ریبپکا جنہوں نے اپنی خوبصورتی اور پُرکشش نیلی آنکھوں سے مداحوں کو اپنا گرویدہ کرلیاتھا،”فلم بھاگ میکھا بھاگ” میں جلوہ گرہوئی تھی،اس وقت اداکارہ کی عمر 25سال تھی.

    ٹوبی اسٹیفنز

    1

    برطانوی اداکار نے فلم ”منگل پانڈے” میں کیپٹن ولیم گوڑدن کا کردار نبھایا تھا،جو منگل پانڈے کا قریبی دوست تھا،انہوں نے متعدد ہالی ووڈ فلموں میں کام کیا اداکار کا شمار برطانوی معروف ٹی وی اسٹارز میں ہوتا ہے.

    برینڈ راڈرک

    10

    امریکی ماڈل نے ریتیش دیشمک کے ساتھ فلم ”آؤٹ آف کنٹرول” میں رومانوی کردار ادا کیا تھا،جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا.

    مارٹن ہینڈرسن

    8

    آسٹریلوی اداکار کا شمار ہالی ووڈ اور ٹی وی کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے،انہوں نے ایشوریا رائے کے ساتھ فلم ” پرائڈ اینڈ پری جیوڈس” میں رومانوی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا.

     

  • سلمان خان شارخ خان سے بڑے سُپر اسٹار ہیں،رام گوپال ورما

    سلمان خان شارخ خان سے بڑے سُپر اسٹار ہیں،رام گوپال ورما

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلم ساز رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ اداکار سلمان خان شارخ خان سے بڑےسُپراسٹار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق میڈیا کی جانب سے جب بالی ووڈ کے نامور فلم ساز رام گوپال ورما سے پوچھا گیا کہ اگر سلمان خان اُبھرتے ہوئے اسٹار بنتے ہیں شارخ خان کے مقابلے تو اس پر فلم ساز رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ ”کیا مطلب ہے کہ سلمان خان ابھرتے اسٹار ہیں، وہ شارخ خان سے بڑے سُپر اسٹارہیں”.

    بالی ووڈ کے فلم ساز کا کہنا تھا کہ دبنگ خان کی فلمیں باکس آفس پر گذشتہ کئی سالوں سے اچھا بزنس کررہی ہیں اور ان کی آخری تین فلمیں باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں تھی.

    رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ فلم دو طریقے سے کامیاب ہوتی ہے،ایک فلم کی کہانی اور دوسرا جذبات ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں مانتا کہ فلم کی کہانی صرف کافی ہوتی ہے فلم کی کامیابی کےلیےیہ اداکار پر ہے کہ وہ کس طرح فلم میں اپنا کردار ادا کرتاہے،اداکار کا کام فلم کی کہانی بتانا نہیں ہوتا بلکہ مداحوں کو تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے.

    اُن کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے لیونارڈو ڈی کیپریوکو سُپر اسٹار مانتے ہیں کیوں کہ وہ ہر فلم میں ہمیشہ ایک الگ انداز میں اداکاری کرتےنظر آتے ہیں ہیں اور وہ سنیما کے شعبے میں وہ کرتے ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں.

    بالی ووڈ فلم اندسٹری میں سپُر اسٹار کا مطلب ہے کہ آپ کی فلم تین سو سے چار سو کڑور کا بزنس کرے، تب ہی آپ سُپر اسٹار کہلانے کے حق دار ہوتے ہیں.

    واضح رہےکہ بالی ووڈ فلم ساز ان دنوں اپنی فلم”ویرا پن” کی پرموشن میں مصروف ہیں.

  • انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے کم عمرترین صدر بن گئے

    انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے کم عمرترین صدر بن گئے

    ممبئی: انوراگ ٹھاکر بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں متفقہ طور پر بی سی سی آئی کے صدر منتخب ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق ممبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں 41سالہ انوراگ ٹھاکرکم عمر ترین بی سی سی آئی کے متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیے گئے.

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ششانک منوہر کےجانےکےبعد انوراگ ٹھاکر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب کیا گیا.

    گذشتہ سال انوراگ ٹھاکر بھارتی کرکٹ بورڈ کے الیکشن میں سیکرٹری منتخب ہوئے تھے،جب جگموہن ڈالمیا بی سی سی آئی کے صدر بنے تھے ان کی موت کے بعد ششانک منوہر دوسری بار صدر بنے تھے.

    اس سے قبل انوراگ ٹھاکر کو بھارت کی چھ کرکٹ اسوسی ایشنز کی حمایت حاصل تھی جس میں بنگال کرکٹ اسوسی ایشن ،نیشنل کرکٹ کلب اڑیسا، تری پورااسوسی ایشن ،آسام کرکٹ اسوسی ایشن ،جھارکنڈ کرکٹ اسوسی ایشن شامل تھیں.

    انوراگ ٹھاکر کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں اجے شرکے نئے سیکرٹری ہوں گے.

    واضح رہے کہ ششانک منوہر کے رواں ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے جانے کے بعد کرکٹ بورڈ کے صدر کی سیٹ خالی تھی.

  • نرگس فخری اور میں اب بھی اچھے دوست ہیں، اودے چوپڑا

    نرگس فخری اور میں اب بھی اچھے دوست ہیں، اودے چوپڑا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار اودے چوپڑا کا کہنا ہے کہ نرگس فخری اور وہ اب بھی اچھے دوست ہیں، دونوں کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی ہے.

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکار اودے چوپڑا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے اور نرگس فخری کے متعلق میڈیا کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ عام طور پر وہ میڈیا کی اس طرح کی خبروں پر بیان دینے یا تبصرہ کرنےسے گریز کرتے ہیں،لیکن میڈیا میرے اور اداکارہ کے متعلق عوام کو گمراہ کررہا ہے.

    بالی ووڈ اداکار اودے چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں اور اداکارہ نرگس فخری اب بھی بہت اچھے دوست ہیں.

    دوسری جانب نرگس فخری کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اداکارہ طبعی وجوہات کے باعث اپنے گھر نیویارک گئی ہیں،اور وہ بہت جلد اپنی فلم ‘بینجو’ کےسیٹ پر صحت یاب ہونے کے بعد دکھائی دیں گی.

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اودے چوپڑہ سے علیحدگی کی افواہوں کے باعث اچانک نیویارک روانہ ہوگئی تھی.

  • ودیابالن ایک بار پھر سُجائے گوش کی فلم ‘کہانی ٹو’ میں جلوہ گرہوں گی

    ودیابالن ایک بار پھر سُجائے گوش کی فلم ‘کہانی ٹو’ میں جلوہ گرہوں گی

    ممبئی: بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ودیا بالن ‘ہماری ادھوری کہانی’ جیسی کامیاب فلم کے بعد ایک بار پھر ‘کہانی ٹو’ میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف خوبصورت اداکارہ جو اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں جانی جاتی ہیں، 2012 میں بنے والی ‘فلم ہماری ادھوری کہانی’ کے بعد اب ایک بار پھر ‘کہانی ٹو’ میں جلوہ گر ہوں گی.

    vidya-balan-post-1

    بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ‘ہماری ادھوری کہانی’ جیسی فلم میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو داد دینے پر مجبور کردیاتھا ،جبکہ ودیا بالن کی اداکاری کو مداحوں اور ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سےبھی بہت سراہا گیا تھا.

    بالی ووڈ اداکارہ ڈائریکٹر سُجائے گوش کی فلم ‘کہانی ٹو’ میں جلوہ گرہوں گی، اداکارہ نے سُجائے گوش کا شکریہ اداکیا کہ وہ ‘ہماری ادھوری کہانی’ کے بعد ‘کہانی ٹو’ بنا رہے ہیں.

    vidya-balan-post-2

    ڈائریکٹر سُجائے گوش نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں بالی ووڈ اداکارہ کو’کہانی ٹو’ میں کاسٹ کرنے کی تصدیق کی اور ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ودیا بالن ایک بہترین اداکارہ ہے.

    ودیابالن نے ڈائریکٹر سُجائےگوش کا بنگالی زبان میں شکریہ ادا کیا.

    واضح رہے کہ فلم ‘کہانی ٹو’ میں ودیا بالن کے علاوہ ارجن رامپال ہیں جو کہ اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہوگئے تھے تاہم فلم کو مداحوں کے لیے 25 نومبر کو ریلیز کیا جائےگا.

  • بھارتی گلوکار ’’سونونگم‘‘ کا سڑک پربھیس بدل کرفن کا مظاہرہ

    بھارتی گلوکار ’’سونونگم‘‘ کا سڑک پربھیس بدل کرفن کا مظاہرہ

    ممبئی: سُروں کے بادشاہ سونو نگم نے بھیس بدل کر پھٹے پرانے کپڑوں کے ساتھ ممبئی کی گلی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سونو نگم یوٹیوب کے چینل بینگ انڈین کی جانب سے دیے گئے ایک سماجی تجربے کے تحت ممبئی کی سڑک پر بوڑھے آدمی کا روپ دھارے پھٹے پرانے کپڑوں کے ساتھ ہاتھ میں ہارمونیم پکڑے سڑک پر نکل آئے۔

    سونو نگم نے فٹ پاتھ پر بیٹھ کر ہارمونیم کے سروں کے ساتھ اپنی آواز کو ملا کر لوگوں کو محظوظ کیا۔ اسی دوران ایک نوجوان ان کے قریب آیا اور مخاطب کر کے گانے کی ریکارڈنگ کرنے کی اجازت طلب کی،گانا مکمل ہونے پر لڑکے نے جاتے وقت سونو نگم سے ناشتے کا پوچھا اور چپکےسے ہاتھ میں 12 روپے رکھ دیے۔

    اصلی روپ میں آنے کے بعد سونو نگم نے کہا کہ یہ پرفارمنس میرے لئے ناقابل یقین تجربہ ہے، ایک نوجوان نے میرا گانا سننے کے بعد مجھے عاجزی سے 12 روپے تھما دیئے، جو میرے لیے لاکھوں روپے سے زیادہ اہم ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیسے میں نے فریم کروا کر محفوظ کرلیے ہیں اور میں اپنی زندگی میں دوبارہ اُس نوجوان سے مل کر اس کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے یوٹیوب چینل کی طرف سے یہ تجربہ شروع کروانے کا مقصد بھارتی عوام کے ردعمل کا مشاہدہ کرنا ہے کہ وہ اپنے اردگرد ہونے والے خوبصورت عمل پر کیا اقدامات کرتے ہیں۔

  • بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا ٹی وی شو پر رقص کرنے سے انکار

    بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا ٹی وی شو پر رقص کرنے سے انکار

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ جو اپنی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے انڈسٹری میں جانی جاتی ہیں، اور مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی لیکن اس بار اداکارہ کی جانب سے ٹی وی پروگرام پر رقص کرنے سے انکار کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ حسینا نے اپنی آنے والی فلم ‘اظہر’ کی پروموشن کے لیے ایک ڈانس پروگرام میں شرکت کی، ٹی وی پر ان کے ہمراہ عمران ہاشمی اور پراچی دسائی بھی موجود تھے،جب اداکارہ سے گانے پر رقص کے لیے پوچھا گیا تو اداکارہ نے انکار کریا جو بہت حیران کن بات تھی.

    اداکارہ نرگس فخری اپنی آنے والی فلم اظہر میں عمران ہاشمی کے ساتھ جلوہ گرہیں. اداکارہ فلم میں سنگیتا بجلانی کا کردار نبھا رہی ہیں.

    اداکارہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی طبعیت ٹھیک نہ ہونے کے باعث انہوں نے رقص سے انکار کیا، ڈاکٹرز کی جانب سے اداکارہ کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے.

    واضح رہے اداکارہ کا گذشتہ دنوں ادے چوپڑہ سے علیحدگی کا واقعہ سامنے آیا تھا.

  • ادکارہ نرگس فخری علیحدگی کی افواہوں کے بعد اچانک نیویارک روانہ

    ادکارہ نرگس فخری علیحدگی کی افواہوں کے بعد اچانک نیویارک روانہ

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اودے چوپڑہ سے علیحدگی کی افواہوں کے باعث اچانک نیویارک روانہ ہوگئی.

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ‘اظہر’ کی پرموشن میں مصروف تھی کہ اچانک اداکارہ نیویارک کے لیے روانہ ہوگئی۔ اداکارہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ طبی وجوہات کی وجہ سے نیویارک گئی ہیں.

    nargis post 1

    اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ اودے چوپڑہ کے شادی سے انکار پر اداکارہ ذہنی طور پر پریشان تھی اوراسی لیئے وہ نیویارک روانہ ہوگئی.

    nargis-post-2

    نرگس فخری اودے چوپڑہ سے شادی کا اعلان کرنے والی تھی، تاہم اچانک اودےچوپڑہ کی جانب سے انکار سن کر اداکارہ کو دھچکا لگا.

    اودے چوپڑہ نے پہلے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی تھی تاہم اداکارہ اپنے کیرئیر پر توجہ دینا چاہتی تھی،اداکارہ کی اودے چوپڑہ سے لڑائی بھی ہوئی.

    اداکارہ فلم ‘اظہر’ میں سنگیتا بجلانی کا کردار ادا کررہی ہیں فلم سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین کی زندگی پر بنائی گئی ہے، فلم میں پراچی دسائی بھی شامل ہیں، فلم میں اظہرالدین کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے.

  • دبنگ خان کی گرل فرینڈ’لولیا’ کو ان کے اہل خانہ کے ہمراہ دیکھا گیا

    دبنگ خان کی گرل فرینڈ’لولیا’ کو ان کے اہل خانہ کے ہمراہ دیکھا گیا

    ممبئی : بالی ووڈ دبنگ خان کی گرل فرینڈ لولیا کو سُپر اسٹار سلمان خان کی والدہ اور بہن کے ہمراہ ائیرپورٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا.

    تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی میڈیا میں شادی کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں. ایشوریا سے لیکر کترینہ کیف تک تمام کےساتھ سلمان کی شادی کی افواہیں ماضی میں گردش کرتی رہی ہیں، لیکن دبنگ خان کی جانب سے بار بار ان کی شادی کی افواہوں کی تردید کی گئی ہے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ حالیہ افواہوں کو وہ بہت جلد بدلنے والے ہیں.

    سلمان خان کی گرل فرینڈ لولیا کو بالی ووڈ سُپراسٹار کی والدہ اور ان کی ہبن کے ہمراہ ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا، کہاجارہا ہے کہ سلمان خان کی گرل فرینڈ ان کی والدہ اور بہن کے ہمراہ چندی گڑھ سے چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی آئے ہیں.

    ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا کہ معروف رومانوی ماڈل اور اداکارہ نے سلمان خان کی والدہ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور حال میں ہی دبنگ خان اور لولیا کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے. سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں.

    معروف بھارتی اخبار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نے لولیا سے سال2016 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ دبنگ خان نے اپنی والدہ کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے کیا ہے.

  • مداحوں کا انتظار ختم سلمان خان کی فلم سلطان کی شوٹنگ مکمل

    مداحوں کا انتظار ختم سلمان خان کی فلم سلطان کی شوٹنگ مکمل

    ممبئی : بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم سلطان کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی،فلم عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی.

    ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی جانب سے ٹویٹر پر چند تصاویر شئیر کی گئی ہیں جس میں انہوں نے دبنگ خان کو کندھے پر اُٹھایا ہوا ہے اور مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں.


    فلم سلطان میں سلمان خان کے ساتھ انوشکا شرما جلوہ گر ہیں، فلم میں پہلوان سلطان علی خان کو دکھایا گیا ہے جو اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کے مسائل کاشکار ہے،اس کے باوجود وہ کامن ویلتھ گیمز 2010 اور لندن اولمپکس2012 کی عالمی چیمپئن شپ میں شہرت حاصل کرتا ہے.


    فلم کی پروڈیوسر آدتی چوپڑا ہے فلم یش راج فلم بینرز کے تلے بنائی گئی ہے اور عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی.

    اس سے قبل ڈائریکٹر علی عباس ظفر نےایک تصویر ٹویٹ کی تھی جس میں سلمان خان شوٹنگ کے آخری دن ٹریکٹر چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں.