Tag: ممبئی

  • بھارت، سالگرہ پارٹی میں گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی دم توڑ گئی

    بھارت، سالگرہ پارٹی میں گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی دم توڑ گئی

    ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں 19ویں سالگرہ پارٹی میں شرکت کے لیے آنے والی نوجوان لڑکی کو 4 لڑکوں نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا، لڑکی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لڑکی رواں سال جولائی میں اپنی سالگرہ پارٹی میں شرکت کے لیے ممبئی پہنچی تھی جہاں اسے 4 لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا، مقتولہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی کا تعلق بھارتی شہر اورنگ آباد سے تھا، وہ ٹرین سے سات گھنٹے کا سفر طے کرکے اورنگ آباد سے ممبئی پہنچی تھی۔

    زیادتی کے بعد لڑکی اپنے گھر پہنچی اور واقعے کے بارے میں دو ہفتے تک کسی سے کوئی بات نہیں کی، بعدازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

    مزید پڑھیں: بھارت : انسانی اسمگلنگ کے خلاف مہم چلانے والی 5 خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار

    واقعے کا مقدمہ ممبئی کے علاقے چونا بھٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔

    نیشنل کانگریس پارٹی کی ایم پی سپریا سیول نے لڑکی کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف کل لال نگر اور چیمبور سے چونا بھٹی تھانے تک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

    بھارتی نیشنل کرائم بیورو کی رپورٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے 100 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

  • ممبئی میں منہدم عمارت سے مزید لاشیں و 11 زخمی برآمد

    ممبئی میں منہدم عمارت سے مزید لاشیں و 11 زخمی برآمد

    نئی دہلی : بھارتی شہر ممبئی میں دوروز قبل گرنے والی قدیمی چار منزلہ عمارت کے ملبے میں سے چودہ نعشیں نکال لی گئیں، امدادی کارکنوں نے گیارہ افراد کو زخمی حالت میں باہر بھی نکالا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں دو روز  قبل زمین بوس ہونے  والی قدیمی چار  منزلہ عمارت کے ملبے میں سے چودہ نعشیں نکال لی گئیں، امدادی کارکنوں نے گیارہ افراد کو زخمی حالت میں باہر بھی نکالا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ منہدم ہونے والی عمارت ممبئی کے انتہائی گنجان آباد علاقے ڈونگری میں واقع ہے، تنگ گلیوں کی وجہ سے ڈونگری میں ملبہ ہٹانے والی بھاری اور بڑی مشینوں کا پہنچنا ناممکن تھا ، اسی باعث ریسکیو ٹیموں کوبھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عمارت کے گرنے کی وجہ مون سون کی شدید بارشیں خیال کی گئیں۔

    دو دن سے جاری بارشوں کی ہلاکت خیزی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، تازہ واقعے میں شمالی ریاست ہماچل پردیش میں ایک عمارت گرنے کے بعد دو دنوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ نیپال سے بھارت میں داخل ہونے والے بارشوں کے سبب مختلف ریاستوں میں مجموعی طور پر 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہوگئے، سب سے زیادہ نقصان آسام میں ہوا جہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہے۔

  • ممبئی میں پرانی عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک، درجنوں پھنس گئے

    ممبئی میں پرانی عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک، درجنوں پھنس گئے

    ممبئی: بھارت میں پرانی چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور متعدد ملبے تلے دب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ بھارت کے بندرگاہی شہر ممبئی میں پیش آیا، گنجان آباد علاقے میں ایک قدیمی چار منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد جان کی باز ہار گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا، ملبے سے 9 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ 40 سے زائد افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

    گنجان آبادی ہونے اور چھوٹی چھوٹی گلیوں کے باعث ریسکیو کا عملہ بھاری مشینری کے ذریعے کام کرنے سے قاصر ہے، یہی وجہ ریسکیو میں تاخیر کی وجہ بھی ہے۔

    حکام کے مطابق گذشتہ ماہ اسی علاقے میں سیلابی صورت حال تھی جس کے باعث زمین کی تہہ میں نمی اور پانی جم چکا تھا، حادثے کی ایک یہ وجہ ممکن ہے۔

    بھارت: مون سون بارشوں کے دوران عمارت منہدم، 11 فوجیوں سمیت 2 شہری ہلاک

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں تقریباً آٹھ خاندان کے افراد رہتے تھے، جب عمارت گرنے لگی تو ہمیں لگا زلزلہ آیا ہے، بعد ازاں ہر طرف افرا تفریح پھیل گئی اور لوگ چیخنے لگے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارت کی شمالی ریاست میں مون سون بارشوں کے دوران ایک عمارت منہدم ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 11 فوجی اہلکاروں سمیت دو شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ممبئی میں بارشوں نے تباہی مچادی، 27 افراد ہلاک

    ممبئی میں بارشوں نے تباہی مچادی، 27 افراد ہلاک

    ممبئی: بھارتی شہر ممبئی میں بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 27 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں طوفانی بارش کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے، کئی علاقوں میں پانی بھرا ہوا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 27 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پانی بھرنے کے باعث ممبئی ائیرپورٹ کا رن وے بند کردیا گیا ہے۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق ممبئی میں 5 روز سے جاری بارش نے جل تھل ایک کردیا،بارش کا 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 356 ملی میٹر بارش نے ہرطرف تباہی مچا دی، پونا،کرلا، کرانتی نگر سمیت مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، گھر دفاتر ڈوب گئے۔

    بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے گھر کے آگے بھی پانی جمع ہوگیا، زمینی اور فضائی ٹریفک متاثر ہے، خراب موسم کے باعث ممبئی ایئرپورٹ بند کردیا گیا،54 پروازیں متبادل ایئرپورٹ پر اتاری گئیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر کوغیرمعمولی اونچی لہریں ممبئی کے ساحل سے ٹکرائیں گی۔

  • پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلاتے ہی کیوں ہیں، سونو نگم

    پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلاتے ہی کیوں ہیں، سونو نگم

    ممبئی: بھارتی گلوکار سونونگم نے اپنی ہی فلم انڈسٹری پر بھڑکتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے، ہم کسی کو اپنا ساتھی بنا کر اسے مروادیتے ہیں پاکستان ایسا نہیں کرتا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سونو نگم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بالی ووڈ فلم سازوں کو پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانی ہے تو پھر انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے، سونو نگم کو پاکستانی فن کاروں کی حمایت میں گفتگو کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

    سونو نگم نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو محدود کرنے کی ذمہ دار ہماری اپنی انڈسٹری ہے، یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانے سے دونوں ممالک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سونو نگم نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کو ہوا دینے میں میڈیا کا متعصبانہ رویہ تھا، میڈیا نے غیرذمہ دارانہ اور جذباتوں کو بھڑکانے والی رپورٹنگ کرکے جنگ کا ماحول بنایا اور عوام کے غصے کو بڑھاوا دیا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار سونو نگم اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے

    خیال رہے کہ پلواما میں 44 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا، اس کے بعد پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے۔

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی فن کاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    بھارتی فلموں کی مقبولیت میں پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانوں کا اہم کردار ہوتا ہے، دونوں گلوکاروں نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

  • بھارت میں انوکھی شادی جہاں خاتون قاضی نے نکاح پڑھایا

    بھارت میں انوکھی شادی جہاں خاتون قاضی نے نکاح پڑھایا

    بھارت کے شہر ممبئی میں انوکھی شادی منعقد ہوئی جہاں ایک خاتون قاضی نے جوڑے کا نکاح پڑھایا۔ اس اقدام کو بھارت میں نہایت پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

    ممبئی میں اپنی نئی زندگی کا سفر شروع کرنے والی مایا کا کہنا ہے کہ اس نے ایک بار کہیں پڑھا تھا کہ خاتون بھی قاضی ہوسکتی ہے اور اسلام میں ایسی کوئی ممانعت نہیں، چنانچہ انہوں نے اور ان کے ہونے والے شوہر شمعون نے فیصلہ کیا کہ ان کا نکاح خاتون ہی پڑھائیں گی۔

    مایا بنگالی ہیں جبکہ وہ برطانوی شہریت بھی رکھتی ہیں، تاہم اپنی نئی زندگی کا سفر شروع کرنے کے لیے وہ بھارت آئیں تھی۔

    مایا کا کہنا ہے کہ خاتون قاضی کی تلاش ایک مشکل عمل تھا کیونکہ یہ کوئی عام بات نہیں، بہت کم لوگ اس بات کا علم رکھتے ہیں کہ خاتون بھی قاضی ہوسکتی ہیں۔

    بالآخر مایا کو خاتون قاضی کا پتہ بھارتیہ مسلم مہیلا اندولن (بی ایم ایم اے) کی ویب سائٹ سے ملا۔

    بی ایم ایم اے نے مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجھستان، تامل تاڈو، کرناٹک اور اڑیسہ میں 16 خواتین قاضیوں کی ٹریننگ کی ہے اور یہ سب اس پلیٹ فارم کی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہیں۔

    یوں مایا اور شمعون قاضی حکیمہ تک پہنچے جنہوں نے ان دونوں کا نکاح پڑھایا۔ قاضی حکیمہ کا کہنا ہے کہ وہ اس جوڑے کا نکاح پڑھانے کی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتیں۔

    بی ایم ایم اے کی سربراہ نور جہاں صفیہ ناز کہتی ہیں کہ خواتین کا قاضی ہونا ایسا ہی ہے جیسے کسی اور شعبے میں خواتین کا سرگرم ہونا، لیکن ایک عام خیال ہے کہ صرف مرد ہی قاضی ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین قاضیوں کے رجحان کو عام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے شمعون اور مایا جیسے لوگوں کی ضرورت ہے جو روایتی تصورات سے ہٹ کر زندگی گزارنا چاہیں۔

  • ممبئی: پیسوں کا تنازعہ، ملزم نے دوست کے ٹکڑے کرکے فلش میں بہادئیے

    ممبئی: پیسوں کا تنازعہ، ملزم نے دوست کے ٹکڑے کرکے فلش میں بہادئیے

    نئی دہلی : بھارتی شہر ممبئی میں پیسوں کے تنازعے پر پنٹو شرما نامی شخص نے اپنے دوست کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑےفلش میں بہا دئیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ساتھی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے اور اسے بیت الخلاء میں بہانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزم اور مقتول کے درمیان مالی معاملات پر تنازعہ چل رہا تھا تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ ملزم متاثرہ شخص کے فلیٹ میں کیوں گیا تھا۔

    ملزم پنٹو شرما نے پولیس کو بتایا کہ جگڑے کے دوران گنیش کی ہلاکت پر میں گھبرا گیا تھا، جس کے بعد آرے سے گنیش کی لاش کے 200 چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کردئیے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 42 سالہ پنٹو شرما نے لاش کے چھوٹے ٹکڑے مقتول کے ہی بیت الخلاء میں بہائے جبکہ لاش کا حصّہ چلتی ٹرین سے باہر پھینکا تھا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سیوریج لائن میں ٹکڑے پھسنے کے باعث عمارت کے دیگر فلیٹس کی سیوریج لائنیں بھی بند ہوگئی جس کیلئے رہائشوں نے خاکروب کو بلایا تو صفائی کے دوران انسانی اعضاء برآمد ہوئے جس کی اطلاع خاکروب نے ہی پولیس کو دی۔

    ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جینٹ باجبالی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ عمارت کے سیپٹک ٹینک (گٹر) سے بڑی تعداد میں انسانی اعضاء برآمد ہوئے ہیں جنہیں فارنسیک لیب بھیج دیا گیا ہے۔

  • بھارت میں طیارہ گر کر تباہ ، متعدد ہلاک

    بھارت میں طیارہ گر کر تباہ ، متعدد ہلاک

    نئی دہلی : بھارتی شہر ممبئی میں اتر پردیش کا چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی صوبہ اتر پردیش حکومت کا 12 سیٹر چارٹر طیارہ ممبئی میں حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کا شکار طیارے میں 5 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، بھارتی حکام نے پانچوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ جہاز حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 2 پائلیٹ، طیارے کے 2 انجینئر سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حادثے کا شکار طیارے کا بلیک بُکس برآمد ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر برائے سول ایوی ایشن سوریش پربھو نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پرر پیغام دیتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن کو طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    سوریش پربھو کا کہنا تھا کہ ’حادثے کی جگہ پر موجود افسران سے مسلسل رابطے میں ہوں، طیارے کو دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر حادثہ پیش آیا تھا‘۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ممبئی میں گذشتہ دو دنوں سے بارشیں ہورہی ہیں، جب طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے اس وقت بھی بارش کی پیشن گوئی تھی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا چارٹر طیارہ سی 90 ٹوئن ٹربو کے نام سے رجسٹر تھا جو ممبئی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کرنے والا تھا کہ اچانک گنجان آباد علاقے میں گر تباہ ہوگیا۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ چارٹر طیارہ ممبئی کے مضافاتی علاقے گوٹک پور میں زیر تعمیر عمارت پر گر تباہ ہوا ہے۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے طیارہ زیر تعمیر عمارت پر تباہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد کم ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ممبئی میں پلاسٹک پر پابندی عائد

    ممبئی میں پلاسٹک پر پابندی عائد

    بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی کی مقامی حکومت نے شہر بھر میں پلاسٹک مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    گو کہ بھارت کی دیگر ریاستوں میں بھی پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کی گئی ہیں لیکن مہاراشٹر پہلی ریاست ہے جس نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پلاسٹک کے استعمال پر اتنے بڑے پیمانے پر پابندی عائد کی ہے۔

    پابندی کے تحت شہر میں پلاسٹک بیگ، پلاسٹک کے (ڈسپوز ایبل) برتن اور دیگر پلاسٹک مصنوعات کا استعمال ممنوع قرار پاگیا ہے۔

    حکام کے مطابق پہلی بار پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا، تاہم اگر کوئی شخص ایک بار سے زائد پابندی کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس پر 25 ہزار روپے جرمانہ اور 3 ماہ کی قید کی سزا دی جائے گی۔

    مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے، ’ہم چاہتے ہیں کہ پلاسٹک سے بنے بیگ کا استعمال ذمہ دارانہ انداز سے کیا جائے۔ اسی لیے ہم نے ہر اس طرح کے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے جسے دوبارہ استعمال کے قابل نہیں لایا جاتا‘۔

    اس پابندی کو تحفظ ماحولیات کے لیے کام کرنے والے افراد نے سراہا ہے تاہم پلاسٹک کے کاروبار سے وابستہ افراد پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارت میں اس وقت 9 ارب ڈالر مالیت کی پلاسٹک کی صنعت فعال ہے۔

    پلاسٹک کی تباہ کاری کے بارے میں مزید مضامین پڑھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ماں کا اونچی ایڑھیوں والی سینڈل پہننے کا شوق: بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    ماں کا اونچی ایڑھیوں والی سینڈل پہننے کا شوق: بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    ممبئی: اونچی ایڑھیوں والی سینڈل پہننے کا شوق بچے کی زندگی لے گیا، سیڑھیاں اترتے ہوئے ماں کا توازن بے قابو ہوا اور بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک علاقے میں پیش آیا۔ شادی میں شرکت کے لیے بن ٹھن کر جانے والی ماں اپنے بچے کو کپڑوں اور جوتوں سے زیادہ بہتر طور پر نہ سنبھال سکیں۔

    مہاتما پھولے پولیس اسٹیشن کا کہنا تھا کہ محمد شیخ نامی بچے کے گھر والے کلیان کے علاقے رام بوگ کے ایک شادی ہال میں شادی میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے جہاں یہ حادثہ رونما ہوا۔

    چھ ماہ کے بچے کی ماں فہمیدہ شیخ نے اونچی ایڑھیوں والی سینڈل پہنے ہوئے تھے اور ان کی گود میں بچہ تھا، سیڑھیاں اترتے ہوئے وہ لڑکھڑائیں اور ان کا توازن بے قابو ہوگیا۔

    بچہ ماں کے ہاتھوں سے پھسل کر سیڑھیوں پر گرگیا جس کی وجہ سے بچے کی ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹ آئی، اس سے قبل کہ اسے طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا جاتا، وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

    مہاتما پھولے پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپیکٹر نے بتایا کہ ہمیں جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی، ہم فوراً وہاں پہنچ گئے اور بچے کو رکھمنی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچہ مرچکا ہے۔

    بھارت:16سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد زندہ جلانے والا ملزم گرفتار

    پولیس کے مطابق واقعے کی تفصیل بچے کی ماں اور دیگر رشتے داروں نے بتائی جس کے بعد حادثاتی موت کی رپورٹ درج کی گئی اور لاش والدین کے حوالے کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔