Tag: ممبئی

  • ممبئی: دنیا کی وزنی ترین خاتون علاج کے لیے بھارت منتقل

    ممبئی: دنیا کی وزنی ترین خاتون علاج کے لیے بھارت منتقل

    ممبئی: دنیا کی سب سے موٹی خاتون کو مصر سے علاج کے لیے کارگو ہوائی جہاز میں بھارت لایا گیا جبکہ انہیں ایمبولینس سے اسپتال بھی کرین کے ذریعے منتقل کیاگیا، وہ پچیس برس بعد اپنے گھر سے باہر آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موٹاپے کی خطرناک بیماری میں مبتلا 36 سالہ پانچ سوکلو گرام وزنی دنیا کی سب سے موٹی مصری خاتون ایمان عبدالعاطی کو علاج کی غرض سے بھارت کے شہر ممبئی لایا گیا۔

    mumbai-post-01

    مصری خاتون ضرورت سے زیادہ وزنی ہونے کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہیں اور وہ گزشتہ 25 برس سے اپنے گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکیں۔

    مصر میں ایمان کی بیماری کا علاج نہیں ہوسکا، جس کے بعد انہیں انتہائی موٹاپے کے باعث علاج کے لئے کارگو طیارے کے ذریعے مصر سے بھارت لے جایا گیا۔

    mumbai-post-02

    صرف یہ ہی نہیں ایمان العاتی کو ایمبولینس سے اسپتال منتقل کرنے کیلئے ایک خصوصی کرین کا استعمال کیا گیا۔ ممبئی کے ہسپتال میں لے جانے کے بھی ہسپتال کا ایک ہنگامی راستہ بنایا گیا تھا۔

    ایمان کے ساتھ ان کےخاندان کے افراد بھی ہیں۔ ایمان احمد کو امید ہے کہ علاج کے بعد وہ بھی عام لوگوں کی طرح چلنے پھرنے کے قابل ہوجائیں گی۔

  • اداکاروں کی مذمت، حملے کے بعد بھنسالی نے شوٹنگ روک دی

    اداکاروں کی مذمت، حملے کے بعد بھنسالی نے شوٹنگ روک دی

    ممبئی : سنجے لیلا بھنسالی حملے کے بعد جے پور میں فلم کی شوٹنگ روک کرممبئی واپس آگئے، فلم کے اداکاروں دپیکا پڈوکون، رنویرسنگھ اور شاہد کپور نے بھنسالی پر حملے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ گزشتہ روز جے پور میں حملے کے بعد انہیں فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ روکنی پڑ گئی جے پور میں کرنی سینا نامی تنظیم کے غنڈوں نے بھنسالی اور ان کی ٹیم پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔

    bhansali-post-1

    فلم میں لیڈ رول کرنے والے رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا رویہ نا قابل قبول ہے، حملے کے بعد پدمنی کا کردار کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے واقعے پر ٹوئٹ کیا کہ مذکورہ فلم میں کسی تاریخ کو مسخ نہیں کیا گیا۔ بھنسالی پر حملے نے ہم سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی پر حملہ

    اس حوالے سے بھنسالی کی پٹائی کرنے والی ’’کرنی سینا‘‘ نامی تنظیم کے ارکان کا کہنا ہے فلم کے ایک سین میں دہلی کے سلطان علاؤالدین خلجی کو خواب میں رانی پدمنی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دکھایا گیا ہے جو سراسر تاریخ مسخ کرنے کے مترادف ہے۔

  • انگلینڈ بمقابلہ بھارت : سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کل سے ممبئی میں ہوگا

    انگلینڈ بمقابلہ بھارت : سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کل سے ممبئی میں ہوگا

    ممبئی : بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کل سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کو انجری مسائل کا سامنا ہے، بھارت کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم مسلسل پانچویں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے بے تاب ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں ہونے والا چوتھا ٹیسٹ جیت کر بھارت سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔

    انگلش ٹیم دبئی ٹور سے تازہ دم ہونے کے بعد چوتھے ٹیسٹ کے لئے ممبئی پہنچ گئی ہے۔ انجری مسائل نے انگلش ٹیم کی سیریز میں کم بیک کرنے کی خواہش کو دھچکا لگا دیا ہے۔

    فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کی انجری کے سبب چوتھے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ اس کے علاوہ حسیب حمید بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    ادھر بھارتی ٹیم کو بھی انجری مسائل کا سامنا ہے، ان فارم بیٹسمین اجنکا رہانے کی انجری نے ویرات کوہلی کو ہلا کر رکھ دیا۔ ان کی جگہ کارون نائیر کو موقع دیا جائے گا۔ جبکہ فاسٹ بولر محمد شامی کی شرکت کا فیصلہ ان کی فٹنس سے مشروط ہوگا۔

  • ممبئی: درگاہ حاجی علی میں خواتین کے داخلے پر پابندی ختم

    ممبئی: درگاہ حاجی علی میں خواتین کے داخلے پر پابندی ختم

    ممبئی : بھارت کی مشہور درگاہ حاجی علی میں خواتین کے داخلے پر پابندی چارسال بعد ختم کردی گئی، حاجی علی درگاہ کے ٹرسٹ نے خواتین پر اس درگاہ کے اندرونی مزار میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی میں خواتین کا ایک گروپ حاجی علی درگاہ کے اندرونی مزار میں چار سال بعد داخل ہو گیا، خواتین پر داخلے سے متعلق پابندی کیس میں ممبئی ہائی کورٹ نے اگست میں اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ ‘یہ فیصلہ آئین کی خلاف ورزی’ اور خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک تھا۔

    darga-post-01

    حاجی علی درگارہ ٹرسٹ نے پہلے ممبئی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم گذشتہ ماہ اس پابندی کو ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

    بھارت میں حالیہ مہینوں کے دوران خواتین کو مذہبی مزارات پر جانے کی اجازت دینے کے لیے متعدد مہمات شروع کی گئی ہیں۔

    darga-post-02

    واضح رہے کہ سنہ 2011 میں عورتوں کو مزار کے اندر جانے کی اجازت تھی لیکن بعد میں ٹرسٹ نے اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ٹرسٹ کا مؤقف تھا کہ خواتین کو صوفی مردوں کے مزاروں کو چھونے کی اجازت دینا ‘گناہ’ ہے۔

    darga-post-04

    اس حوالے سے مسلمان خواتین کے لیے سرگرم ایک تنظیم مسلم مہیلا آندولن (بی ایم ایم اے) نے بی بی سی کو بتایا کہ 100خواتین پر مشتمل ایک گروپ منگل کو معروف درگاہ حاجی علی میں داخل ہو گیا۔

    darga-post-03

    بی ایم ایم اے نے 15 ویں صدی میں قائم ہونے والی اس درگاہ پر خواتین کے داخلے پر پابندی کو چیلنج کر رکھا تھا۔

  • ممبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی،2افرادہلاک

    ممبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی،2افرادہلاک

    ممبئی : بھارتی شہر ممبئی کے جنوبی علاقے میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے دو افراد ہلاک جبکہ 11افراد کو بچالیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق ممبئی کے جنوبی علاقےبریمان پوانٹ پر میکر ٹاور میں آج صبح ساڑھے چھ بجے 20ویں منزل پر فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آتشزدگی کے باعث فلیٹ میں کام کرنے والے دو نوکر جاں بحق جبکہ فائر بریگیڈ کے ریسکیو آپریشن میں 11 لوگوں کو بحفاظت بلڈنگ سے نکال لیاگیا۔

    چیف فائرآفیسر کاکہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی مگر آگ نے 2منزلوں کو لپیٹ میں لے لیاتھا جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہناتھاکہ جن 11افراد کو بحاظفت بلڈنگ سے نکالاگیا ان میں بجاج الیکٹرونکس کے مینجنگ ڈائریکٹر شیکھر بجاج کی فیملی کے 8افراد بھی شامل ہیں۔آگ بجھانے کے عمل میں 8فائر انجن ، 6بڑے ٹینکر اور ایک ایمبو لینس نےحصہ لیاتھا۔

    مزید پڑھیں:بھارتی اسپتال میں آتشزدگی،23افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ روز رات گئےبھارتی ریاست اڑیسہ کے صدر مقام بھوبانیشور کے نجی اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ شیکھر بجاج کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کے آگ شارٹ سرکٹ یا کسی اور وجہ سے لگی۔تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل سکےگا۔

  • شیو سینا کا سلمان خان کو پاکستان چلے جانے کا مشورہ

    شیو سینا کا سلمان خان کو پاکستان چلے جانے کا مشورہ

    ممبئی: ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے سلمان خان کو پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بیان دینے پر سبق سکھانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان کو پاکستانی فنکاروں سے محبت ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں۔


    Shiv Sena criticizes Salman Khan over pro… by arynews

    سلمان خان نے بھارتیوں کو آئینہ دکھایا تو بھارتی انتہا پسند برا مان گئے۔ سلمان خان کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کی حمایت پر انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے انہیں کھلے عام دھمکیاں دینی شروع کردیں اور انہیں سبق سکھانے کا عندیہ دیا۔

    شیو سینا کی رہنما منیشا کایاندے کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو پاکستانی فنکاروں سے اتنی ہی محبت ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل سلمان خان نے پاکستانی اداکاروں پر بھارت میں کام کرنے کی پابندی کی مخالفت کی تھی۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ اداکار دہشت گرد نہیں ہوتے۔ ان کے بیان کے فوری بعد شیو سینا نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھی۔

    ایک اور ہندو انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے بھی سلمان خان کی فلموں پر پابندی لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ وہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ جن فلموں میں پاکستانی اداکار شامل ہیں وہ ان کی نمائش اس وقت تک نہیں ہونے دیں گے جب تک ان پر عکس بند کیا گیا حصہ فلم سے خارج نہیں کردیا جاتا۔

    تاہم سلمان خان نے راج ٹھاکرے کو فون کر کے درخواست کی تھی کہ پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔

    حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں دو روز قبل بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں اور پاکستانی پروڈکشن اسٹاف پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ ایسوسی ایشن نے حالات ٹھیک ہونے تک پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب مختلف بالی ووڈ اداکاروں نے بھی اس معاملہ پر مختلف تاثرات کا اظہار کیا۔ اکثریت نے پاک بھارت جنگ کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے اقدام کو درست قرار دیا۔

  • سیف علی اور اوم پوری پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول پڑے

    سیف علی اور اوم پوری پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول پڑے

    ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان بھی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے ہندو انتہا پسندوں کے خلاف بول پڑے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سرحد پار ٹیلنٹ کے لیے کھلی ہے۔

    سیف علی خان بھی اب ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف سامنے آگئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سرحد پار ٹیلنٹ کے لیے بھی کھلی ہے جب کہ سرحد پارٹیلنٹ کےلیے کام کی اجازت دینے کا فیصلہ صرف بھارتی حکومت کو کرنا چاہیے۔

    سیف علی خان نے کہا کہ ہم آرٹسٹ ہیں صرف محبت اور امن کی بات کریں گے، پاکستانی فنکار امن کا پیغام دے رہے ہیں جب کہ پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلموں میں کام کرنے سے جو ثقافت دکھتی ہے اسے پروان بھی چڑھنا چاہیئے جب کہ کام کرنے کی اجازت کس کو دینی ہے کس کو نہیں یہ فیصلہ حکومت کو قانون کے تحت کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب بالی ووڈ اداکار اوم پوری نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت سے نکالنے کا کسی کو حق نہیں ہے، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کہے اس کو نکال دو اور اس کو نکال دو،پاکستانی فنکاروں کوبھارت میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

  • کرینہ اپنے بچے کا نام کیا رکھیں گی؟

    کرینہ اپنے بچے کا نام کیا رکھیں گی؟

    ممبئی: بالی ووڈ کی شاہی جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان بہت جلد والدین کے رتبہ پر فائز ہونے والی ہے اور بالی ووڈ میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ دونوں اپنے آنے والے ننھے مہمان کا کیا نام رکھنے والے ہیں۔

    حال ہی میں کیے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ نے اس راز سے بھی پردہ اٹھا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کا نام والدین کے ناموں کو جوڑ کر رکھا جائے گا۔ ’ایسی صورت میں، سیف اور کرینہ کو ملانے کے بعد ایک بہت مزاحیہ سا نام بن رہا ہے ’سیفینا‘۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا۔

    kareena

    لیکن ان کا کہنا ہے کہ سیف علی خان سمیت ان کے گھر والوں کو بھی یہ نام پسند آیا ہے اور انہوں نے نئے آنے والے مہمان کا یہی نام رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ والدین کے ناموں کو ملا کر نیا نام بنا کر رکھنے کا رجحان کافی پرانا ہے اور حال ہی میں شاہد کپور نے بھی اپنی بیٹی کا نام، اپنے اور اپنی اہلیہ میرا کے ناموں کو ملا کر ’میشا‘ رکھا ہے۔

    کرینہ کپور کی دوران حمل ریمپ پر واک *

    اس سے قبل کرینہ نے ایک اور انٹرویو میں بتایا تھا کہ دوران حمل وہ سبزیوں کا بے حد استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کریلے کھانا بے حد پسند ہیں کیونکہ وہ صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں۔

    کرینہ کپور ایکتا کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا حصہ تھیں جس میں ان کے ساتھ سونم کپور بھی فلم میں اداکاری کر رہی تھیں تاہم کرینہ نے اپنی صحت کے باعث فلم سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور اب وہ اپنے گھر میں نئے آنے والے مہمان کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

  • چارسال کاانتظار،کترینہ اورسلمان پھرایک ساتھ

    چارسال کاانتظار،کترینہ اورسلمان پھرایک ساتھ

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان اور خوبروحسینہ کترینہ کیف چار سال کے طویل عرصے بعد ایک بار پھرفلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان کےساتھ 4سال بعدایک بار پھر باربی ڈول کتریہ کیف ’ایک کا ٹائیگر‘ کے سیکوئل’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے لیے بے تاب ہیں اور انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ ایک بار پھر سپراسٹار سلمان خان کےساتھ بڑے پردے پر جلوہ گرہوں گی۔

    بالی ووڈ اداکارہ کا اپنے اور سلمان خان کے رشتے کے حوالے سے کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ ان کا اب تک کا سفر بہت اچھا رہا وہ ایک سپٹراسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں اور ہمشیہ باصلاحیت اداکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

    باربی ڈول نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ مانتی ہیں کہ وہ ان سے بہت بہتر اداکار ہیں۔

    میڈیا میں سلمان خان سے متعلق افواہیں تھیں کہ بالی ووڈ سلطان پہلی بار اپنی فلم میں 70سالہ بوڑھےشخص کا کردار نبھائیں گے تاہم اداکارہ نے ان تمام تر افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ 2012 میں سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر نے باکس آفس پر300 کروڑ سے زائد کما کر تہلکہ مچادیا تھا۔

  • اداکارہ کاجول بھی فیس بک کا حصہ بن گئیں

    اداکارہ کاجول بھی فیس بک کا حصہ بن گئیں

    ممبئی:حسین آنکھوں اور دلکش مسکراہٹ والی اداکارہ کاجول بھی ساتھی اداکاروں کی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا حصہ بن گئیں۔

    بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے سب کے دل جیتنے والی اداکارہ کاجول ٹوئٹرپرتو اپنے مداحوں کو اپنی نجی مصروفیات اور نئے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہی رہتی ہیں تاہم اب اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہیں گی۔

    اداکارہ آج کل اپنے شوہراور اداکار اجے دیوگن کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم “شوے” کی پرومشن کے لیے امریکا میں موجود ہیں، کاجول اپنے شوہرکے ہمراہ سان فرانسسکو سمیت کئی امریکی ریاستوں میں گئیں اورانھوں نے فیس بک کے دفترکا دورہ بھی کیا جہاں وہ باقاعدہ طورپرفیس بک کا حصہ بنیں۔

    اداکارہ نے فیس بک کا باقائدہ حصہ بننے کی تصدیق خود ٹوئٹر پر بھی کی اور کہا کہ وہ فیس بک کا حصہ بننے پربے حد خوش اور پرجوش ہیں جب کہ انہوں نے فیس بک ہیڈ کوارٹر سے اپنی تصویر بھی شائع کی۔

    اس سے قبل بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے بھی اپنی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی ہے جہاں اداکارہ کے پیج کو محض ایک ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کرلیا ہے۔