Tag: ممبر سازی

  • تحریک انصاف کا سندھ میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا سندھ میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

    کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر نیب کو ٹھیک کرلیا جائے تو سارا کرپٹ ٹولہ پکڑا جائے گا۔ انہوں نے سندھ میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 3 روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔ اپنے دورے کے دوسرے روز آج انہوں نے انصاف ہاؤس میں پارٹی قیادت سے میٹنگ کی اور آئندہ ہونے والے انتخابات اور تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

    عمران خان نے کارکنان کو رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مقامی قیادت کو انتخابات کی تیاریاں ابھی سے کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کھڑے ہونے والے امیدواروں کو مختلف علاقوں کے دورے پر بھیجا جائے تاکہ لوگوں سے ان کا تعارف ہوسکے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر نیب کو ٹھیک کرلیا جائے تو سارا کرپٹ ٹولہ پکڑا جائے گا۔ کرپشن کے بڑے مگر مچھوں کو بچایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف اپنی پاناما کی کرپشن نہیں چھپا رہے بلکہ اپنے ساتھ پورے کرپٹ ٹولے کو بچا رہے ہیں۔

    عمران خان نے سندھ میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف لاڑکانہ اور نواب شاہ سے ضمنی الیکشن لڑے گی۔

    اس موقع پر وہ کراچی کی گندگی پر بھی تبصرہ کرنا نہیں بھولے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی جیسا شہر گندگی میں ڈوب رہا ہے، چوری شدہ پیسہ واپس آجائے تو اسے شہروں کی ترقی و صفائی پر خرچ کیا جائے گا۔

    عمران خان آج کورنگی میں تحریک انصاف کی رکن سازی کے حوالے سے ہونے والے جلسہ میں شرکت کریں گے جہاں ممبر سازی کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ کشمیر روڈ پر کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔

    اس سے قبل کل عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا۔

  • دو کالعدم تنظیموں کا ایم کیوایم کے کیمپ پرحملہ کرنے کا دعویٰ

    دو کالعدم تنظیموں کا ایم کیوایم کے کیمپ پرحملہ کرنے کا دعویٰ

    کراچی: دو کالعدم تنظیموں نےایم کیوایم کےرکنیت سازی کیمپ پرحملہ کرنے کادعویٰ کیاہے۔

    اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار اور جنداللہ نامی تنظیموں نے ایم کیوایم کے کیمپ پرحملہ کرنے کادعویٰ کیاہے، کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کاکہناہےکہ ایم کیوایم کے کیمپ پرحملہ پیپلزپارٹی،اے این پی اور ایم کیوایم کے خلاف مہم کاحصہ ہے۔

    کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پرکریکر سے حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کےتین اراکین اسمبلی محمد حسین ،سیف الدین خالد اور شیخ عبداللہ سمیت درجنوں کارکن زخمی ہوگئے۔

  • اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم کے کیمپ پر کریکر حملہ، 29 افراد زخمی

    اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم کے کیمپ پر کریکر حملہ، 29 افراد زخمی

    کراچی: ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپ پرکریکرحملے میں تین اراکین اسمبلی سمیت انتیس افراد زخمی ہوگئے، حملے کی ذمہ داری دو کالعدم تنظیموں نےقبول کرلی ہے۔

    مونتاج کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پرکریکر سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کےتین اراکین اسمبلی محمد حسین ،سیف الدین خالد اور شیخ عبداللہ سمیت درجنوں کارکن زخمی ہوگئے۔

    حملے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور کیمپ پرموجود سامان بکھرگیا،شہریوں کی بڑی تعداد موقع پرپہنچی اورریسکیوکا کام شروع کیا۔ زخمیوں کوپہلے قطراورپھر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،ایم ایل او کے مطابق بارہ زخمیوں عباسی شہید اسپتال لائے گئےخالدمقبول صدیقی ،واسع جلیل سمیت ایم کیوایم کےکئی اراکین اسمبلی عباسی شہید اسپتال پہنچے۔

    اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےواسع جلیل کاکہناتھا کریکر حملے کامقصد رکنیت سازی مہم کونقصان پہنچاناہے، کریکرحملے کی ذمہ داری دو کالعدم تنظیموں تحریک طالبان جماعت الاحرار اور جنداللہ نے قبول کرلی ہے۔

  • ایم کیو ایم کے تحت ایبٹ آباد میں ممبر سازی کا آغاز

    ایم کیو ایم کے تحت ایبٹ آباد میں ممبر سازی کا آغاز

    ایبٹ آباد: ایم کیو ایم نے ایبٹ آباد میں بھی ممبر سازی کا باقاعدہ آغاز کر دیا، رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان اور ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورنے کارکنان کے فارم پُر کئے ۔

    ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر رابطہ کمیٹی سیف یار خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ممبر سازی کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس میں ایم کیو ایم کے کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین ملک میں انتظامی بنیادوں پر صوبوں کا قیام چاہتے ہیں ، الطاف حسین نے صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے بھی سب سے پہلے آواز بلند کی۔

    ممبر قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ممبر سازی مہم کے ذریعے ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے۔