Tag: ممتا بینرجی

  • ممتا بینرجی گر کر شدید زخمی ہو گئیں

    ممتا بینرجی گر کر شدید زخمی ہو گئیں

    کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی گھر پر حادثاتی طور پر گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ممتاز خاتون سیاست دان ممتا بینرجی اپنے گھر میں کمرے سے باہر نکلتے وقت پھسل کر منہ کے بل گر گئیں، جس کے سبب وہ شدید طور پر زخمی ہو گئیں۔

    وزیر اعلیٰ کے ماتھے پر گہری چوٹی آ گئی ہے، زخم سے بہت زیادہ خون بہنے اور چکر آنے کی شکایت پر انھیں فوری طور پر کولکتہ کے ایس ایس کے ایم اسپتال لے جایا گیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا، بعد ازاں ان کے ماتھے پر آئے زخم پر ٹانکے لگائے گئے اور انھیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، ضروری ٹیسٹ کے بعد انھیں گھر جانے دیا گیا، کولکتہ کے میئر فرہاد حکیم اور پارٹی کے کئی رہنماؤں نے اسپتال پہنچ کر ممتا بینر جی کی عیادت کی۔

    ترنمول کانگریس پارٹی نے عوام سے ممتا بینرجی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ممتا بینرجی کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا

    کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا

    نئی دہلی: انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر کی پالیسی کی خلاف ورزی پر اکاؤنٹ معطل کروانے والی اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف اب مغربی بنگال میں نفرت انگیز پروپگینڈا کرنے پر ایف آئی آر درج کر لیا گیا۔

    یہ ایف آئی آر ایک کارکن اور ترجمان رجو دتہ نے درج کروائی ہے جس نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ کنگنا نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے امیج کو نقصان پہنچایا ہے اور انھیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، درخواست میں انھوں نے اداکارہ کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی سے متعلق مضحکہ خیز گفتگو کی تھی، جس پر درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ اداکارہ کے خلاف نفرت آمیز پروپگینڈے سے مغربی بنگال میں اشتعال کو ہوا دینے کے سلسلے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    نفرت آمیز ٹویٹس: بھارتی ڈیزائنرز نے کنگنا رناوٹ کا بائیکاٹ کردیا

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس سلسلے میں متعدد پوسٹس کیں۔

    خیال رہے کہ بنگال میں پولنگ کے بعد ہونے والے تشدد پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کنگنا نے بنگال کی وزیر اعلیٰ کو براہ راست نشانہ بنایا تھا جس پر یہ کارروائی کی گئی، ان کے ٹویٹس کے بعد کنگنا کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا شروع کر دیا۔

  • کسی کوعوام کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، ممتا بینرجی

    کسی کوعوام کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، ممتا بینرجی

    کولکتہ: بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ کسی کوعوام کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے شہریت کے متنازع قانون پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کے رحم وکرم پر زندہ نہیں ہیں۔

    وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ کسی کوعوام کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

    بنگال میں مسلم مخالف قانون کا نفاذ میری لاش سے گزر کر ہوگا، ممتا بینرجی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ممتا بینرجی نے احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں ریاست میں شہریت قانون اور این آر سی پر عملدرآمد نہیں ہونے دوں گی، چاہے میری حکومت ختم کر دی جائے، مجھے جیل میں ڈال دیا جائے لیکن اس کالے قانون پر کبھی عملدرآمد نہیں کروں گی۔

    بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم اس قانون کے خاتمے تک جمہوری طریقے سے احتجاج جاری رکھیں گے، اگر وہ بنگال میں اس قانون پر عملدرآمد چاہتے ہیں تو انہیں یہ میری لاش پر سے گزر کر کرنا ہوگا۔

  • بنگال میں مسلم مخالف قانون کا نفاذ میری لاش سے گزر کر ہوگا، ممتا بینرجی

    بنگال میں مسلم مخالف قانون کا نفاذ میری لاش سے گزر کر ہوگا، ممتا بینرجی

    کولکتہ: بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ بنگال میں مسلم مخالف قانون کا نفاذ میری لاش سے گزرنے کے بعد ہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کولکتہ میں وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کی قیادت میں ہزاروں افراد شہریت سے متعلق متنازع قانون کے خلاف سڑکوں پر نکلے، مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف بینرز اور پلے لارڈز اٹھا رکھے تھے۔

    ممتا بینرجی نے احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں ریاست میں شہریت قانون اور این آر سی پر عملدرآمد نہیں ہونے دوں گی، چاہے میری حکومت ختم کر دی جائے، مجھے جیل میں ڈال دیا جائے لیکن اس کالے قانون پر کبھی عملدرآمد نہیں کروں گی۔

    بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم اس قانون کے خاتمے تک جمہوری طریقے سے احتجاج جاری رکھیں گے، اگر وہ بنگال میں اس قانون پر عملدرآمد چاہتے ہیں تو انہیں یہ میری لاش پر سے گزر کر کرنا ہوگا۔

    ممتا بینرجی کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام مذاہب کی بقا پر یقین رکھتے ہیں اور ریاست سے کسی کو بھی بے دخل نہیں کیا جائے گا۔

    علی گڑھ یونیورسٹی میں بھی پولیس اور طلبا آمنے سامنے، طلبا کے خلاف لاٹھی چارج

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی مرکزی جامعہ میں غیر مسلموں کو شہریت دینے کے نئے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے استعمال سے 100 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔

  • مودی کی حکومت ختم کرکے قومی حکومت قائم کی جائے‘ممتا بینرجی

    مودی کی حکومت ختم کرکے قومی حکومت قائم کی جائے‘ممتا بینرجی

    کلکتہ: بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتی صدر سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ مودی کی حکومت کو ختم کرکے قومی حکومت قائم کرے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ بنگال ممتابینرجی نے صدر پرناب مکھرجی سے کہا کہ اگر ریاست اور ملک کو بچانا ہے تو مودی سرکار کو گھر بھیج کر قومی حکومت قائم کر دی جائے۔

    ممتا بینرجی کا کہناہےکہ مودی حکومت نااہل ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ صدر ہی واحد شخص ہیں جو ان حالات میں ریاست کو بچا سکتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ بنگال ممتا بینرجی کا کہناتھا کہ مودی جس تھالی میں کھاتا ہے اُسی میں چھید کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے اگر مودی کی جگہ ایل کے ایڈوانی، راجناتھ سنگھ یا ارون جیٹلے حکومت چلائیں اورمخصوص حالات میں بھارت میں 2 سال کے لئے صدارتی حکومت قائم کرنے کے بھی حق میں ہوں۔

    ممتابینرجی نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی تبدیلی کی وجہ سے ان کے صوبے کے ایک کروڑ 70 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے۔

    وزیراعلیٰ بنگال نے کہا کہ پرانے نوٹوں پر پابندی کے باعث کسان طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوا جب کہ اشیائے ضرورت کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں اور ہم قحط سالی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:مغربی بنگال میں فوج کی تعیناتی پرممتابینرجی کاشدیداحتجاج

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ٹول بوتھس پرفوجی اہلکاروں کی تعیناتی پرشدید احتجاج کیا تھا۔

  • مغربی بنگال میں فوج کی تعیناتی پرممتابینرجی کاشدیداحتجاج

    مغربی بنگال میں فوج کی تعیناتی پرممتابینرجی کاشدیداحتجاج

    نئی دہلی :وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ٹول بوتھس پرفوجی اہلکاروں کی تعیناتی پرشدید احتجاج کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق گذشتہ رات سے دفترمیں موجودممتا بینرجی کا کہنا ہے فوج کی تعیناتی پرانہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آرمی کومغربی بنگال سے واپس بلانے تک وہ دفتر سےگھر نہیں جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہناتھا کہ وہ جمہوریت کی حفاظت کے لیے سیکریٹریٹ میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق آگاہ نہیں کیاگیا۔

    بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہناہے کہ مودی سرکار کی اس حرکت کی وجہ سے ریاست کےلوگوں میں خوف پایا جاتاہے۔

    وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرمی کو نیشنل ہائی کےدو ٹول پلازہ پر تعینات کیاگیا ہے اور اس حوالے سے بنگال گورنمنٹ کو نہیں بتایا گیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ممتا بینرجی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی فوج کے بارے میں سوال نہیں اٹھا سکتا۔