Tag: ممحکمہ موسمیات

  • کراچی میں حبس کی کیفیت : موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی

    کراچی میں حبس کی کیفیت : موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال کراچی والوں کو اچھی خبر سنادی ، جس سے شہری آج سکھ کا سانس لے سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں نے جل تھل ایک کردیا ہے وہیں کراچی میں موسم شدید گرم ہے، جس نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔

    شہر قائد  میں حبس کی کیفیت برقرار ہے اور مطلع جزوی ابرآلودہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج گرمی کی شدت میں معمولی کمی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت33سے35ڈگری تک جائےگا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے، جنوب مغرب سے 9 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔

    یاد رہے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کی پیش گوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا تھا کہ مختلف شہروں میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

  • اگلے دو روز میں دوبارہ مون سون بارشیں ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

    اگلے دو روز میں دوبارہ مون سون بارشیں ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے اکثر علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جب کہ ملک کے بقیہ حصے میں موسم خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب کے شہروں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن میں موسلا دھار بارش کے امکانات ہیں اسی طرح بالائی خیبرپختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن میں اور کشمیر کے شہروں مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویژن میں بھی اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

    اسی طرح جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپورڈویژن سمیت بنوں، ڈی آئی خان، ژوب ڈویژن نیز فاٹا کی ایجینسیوں کُرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب آج گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کے واضح امکانات موجود ہیں جب کہ چند علاقوں میں صرف موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    کراچی میں‌ آج دن بھر ابرآلود موسم رہنے کا امکان ہے جب کہ کراچی کے چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔