Tag: ممنوعہ فنڈنگ کیس

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد : ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی‌ ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    ‌تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف ضمانت منسوخی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    ایف آئی اے نے اسپیشل پراسیکیوٹررضوان عباسی کے ذریعے بینکنگ کورٹ کے 28 فروری کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

    ایف آئی اے کی عمران خان کی ضمانت منسوخی کی اپیل آج ہی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ بینکنگ کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، بنکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری آج اپیل پر سماعت کریں گے۔

    خیال رہے 28 فروری کو بینکنگ کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کنفرم کی تھی۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس :  عمران خان کا  شامل تفتیش ہونے کیلئے ایف آئی اے کو خط

    ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان کا شامل تفتیش ہونے کیلئے ایف آئی اے کو خط

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے ایف آئی اے کو خط بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں زیرسماعت مقدمے میں ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہے۔

    تحقیقات میں معاونت کیلئےعمران خان نے ایف آئی اے کو خط بھجوادیا ہے ، ایف آئی اےکےتحقیقاتی افسرکومراسلہ عمران خان کے وکلا نے بھجوایا۔

    عمران خان نے خط میں تحریری بیان بھی ایف آئی اے کو ارسال کر دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کوغلط طریقےسےمقدمےمیں شامل کیاگیا، عمران خان ایف آئی اےکی تحقیقات میں معاونت کیلئےتیارہیں۔

    خط میں کہنا تھا کہ عمران خان پربلا تحقیق ممنوعہ فنڈنگ کے الزام پرمبنی مقدمہ درج کیاگیا، عمران خان حقیقی آزادی مارچ کےدوران قاتلانہ حملےکانشانہ بنے، عمران خان کی طبی رپورٹس کومختلف عدالتوں میں پیش کیا جا چکا ہے۔

    وکلا کی جانب سے کہا گیا کہ تمام عدالتوں نےعمران خان کوذاتی حاضری سےاستثنیٰ دیا، عمران خان پہلے بھی تحقیقات کاحصہ بننےکیلئےخودکورضاکارانہ پیش کرچکےہیں اور ویڈیولنک یاسوالنامےکےذریعےتحقیقات کاحصہ بننےکی پیشکش کرچکےہیں۔

    خط کے متن میں کہا ہے کہ بدقسمتی سےایف آئی اےتحقیقات مکمل کرنےسےگریزاں دکھائی دےرہی ہے، لگتا ہے ایف آئی اےموجودہ حکومت کےدباؤمیں کام کررہی ہے، تحقیقات میں شامل کرنےکی صورت نہ بن پانےپرپھرمراسلہ بھیج رہےہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آخری بار شامل تفتیش ہونے کی درخواست کر رہے ہیں، ایف آئی اے کو تین بار پہلے بھی شامل تفتیش ہونے کا لکھا، ویڈیو لنک پر دستیابی ظاہر کی، یہ بھی کہا ٹیم آکر تفتیش کر لے۔

    خیال رہے کیس میں عمران خان سمیت دیگر 9 ملزمان نامزد ہیں ، سیف اللہ نیازی،عامر کیانی ،سردار اظہر اور سید یونس درخواست ضمانت واپس لے چکے ہیں۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس‌: عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

    ممنوعہ فنڈنگ کیس‌: عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

    اسلام آباد : ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

    بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل نعیم پنجوتھہ نےکہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان 28 فروری کوبینکنگ کورٹ میں پیش ہوں۔

    عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی کاپی بھی بینکنگ کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

    عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے کر سماعت ملتوی کردی۔

    خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ پیش ہونےکی ہدایت کررکھی ہے۔

    یاد رہے ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ایف آئی اے نے گرفتاری کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ حتمی منظوری کے لیے سمری ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی گئی تھی۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے  کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

    فیف جسٹس عامرفاروق پر مشتمل تین رکنی لارجر بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

    لارجر بنچ نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ دیا وہ بالکل ٹھیک ہے، الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بالکل درست ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس کو بھی درست قرار دیا۔

    یاد رہے عدالت نے گیارہ جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈز لینے کے الزامات ثابت ہوئےہیں۔

    انتخابی ادارے نےتحریک انصاف کو شوکازنوٹس بھی جاری کررکھاہے، پی ٹی آئی کواب شوکازنوٹس کا جواب دینا ہوگا، اگر کمیشن مطمئن نہ ہوا تو یہ فنڈز بحق سرکار ضبط کرلیےجائیں گے۔

    پولیٹکل پارٹیزآرڈر دوہزاردو اورالیکشن ایکٹ دوہزارسترہ کے سیکشن 204 میں فارن فنڈنگ یا بیرونی ممنوعہ فنڈنگ کا ذکر ہے۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع

    اسلام آباد : بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع کردی۔

    اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں  چیئرمین پی ٹی آئی عمران کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت سے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

    عدالت نے کہا کہ اگر 15 فروری کو عمران خان نہ آئے تو ضمانت خارج کر دینگے، اور اگر 15 فروری کو کوئی نئی درخواست لانے کی بھی کوشش کی گئی تو ضمانت خارج ہوگی۔

    بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ عمران خان بے شک میرے سامنے آکر کھڑے نہ ہوں، وہ نیچے آئیں حاضری لگوا دیں جس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کو 2سے زیادہ گولیاں لگیں ہیں، عمران خان لاہور سے اسلام آباد کا سفر نہیں کرسکتے۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، غریب آدمی پیش نہ ہو تو اس کی ضمانت منسوخ ہو جاتی ہے، سابق وزیراعظم کو ہمیشہ کیوں عدم پیشی پر توسیع دی جائے۔

    شریک ملزمان طارق شفیع اور فیصل مقبول نے تاریخ تبدیلی کی درخواست دائر کی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت10 کے بجائے  15 فروری تک ملتوی کردی۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس : عدالت نے عمران خان کو آخری موقع دے دیا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس : عدالت نے عمران خان کو آخری موقع دے دیا

    اسلام آباد : بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے31 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

    عمران خان کی درخواست پر بینکنگ کورٹ کی جج رخشدہ شاہین نے حکمنامہ جاری کیا، جس میں وارننگ کے ساتھ ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی عمران خان کی درخواست منظور کرلی۔

    عدالت نے عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے عمران خان کو 31 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    حکمنامے میں عمران خان کو جلد شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت کے سامنے
    پیش ہو۔

    عدالت نے 31 جنوری کو دلائل طلب کر لیے ، عمران خان نے بینکنگ کورٹ میں ضمانت کے لیے رجوع کررکھا ہے۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان  کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

    ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

    اسلام آباد : بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں اکتیس جنوری تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی ، عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ 3 جنوری کو عمران خان کا چیک اپ ہوا ڈاکٹرز نے مزید دو ہفتے کا بیڈ ریسٹ کا کہا ہے، ایف آئی اے کو بھی کہا ہے تفتیش کرنی ہے تو زمان پارک آسکتے ہیں۔

    عمران خان کے وکیل نے عدالت پیشی کے لیے میڈیکل گراؤنڈ پر دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی درخواست ضمانت مستردکرنےکی استدعا کرتے ہوئے کہا تفتیشی افسر کے لیے ممکن نہیں کہ وہ لاہور جائے اور تفتیش کرے ، کل کو کوئی دوسرا ملزم کہے گا کوئٹہ آکر تفتیش کرلیں۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ نومبر میں پیش آئے واقع کے بعد سے عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں۔ عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے مگر عدالت پیش نہیں ہوتے۔

    رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جائے، عمران خان نہ عدالت میں پیش ہوئے نہ شامل تفتیش ہوئے ، ضمانتی مچلکوں کے علاوہ عمران خان ایک بھی عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا لہذا عمران خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان شامل تفتیش کیوں نہیں ہوئے، جس پر عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں۔ عمران خان کی پیش نہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں، عمران خان حملے میں زخمی ہوئے، انھوں نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے۔

    عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں اکتیس جنوری تک توسیع دیتے ہوئے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

    عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہو یقینی بنائیں عمران خان ہر حال میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہو۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان  کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع

    ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع

    اسلام آباد : بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد کی جج رخشندہ شاہین نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی درخواست پر سماعت کی۔

    پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دیگر شریک ملزمان سردار اظہر،سید یونس ،حامد زمان،طارق شفیع،،سیف اللہ نیازی اور عامر محمود کیانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

    عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان پہلے عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں طبعیت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے، آج کا استثنی دیا جائے۔

    بعدازاں عدالت نے عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔

    عمران خان اور فیصل مقبول کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی ہے۔

  • عمران خان سمیت دیگر کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس بینکنگ کورٹ سنے گی، عدالت نے واضح کردیا

    عمران خان سمیت دیگر کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس بینکنگ کورٹ سنے گی، عدالت نے واضح کردیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عدالتی دائرہ اختیار واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سمیت دیگر کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس بینکنگ کورٹ سنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی۔

    ملزم طارق شفیع اورفیصل مقبول اپنے وکیل راجہ قدیرکے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے طارق شفیع سے استفسار کیا کیا آپ شامل تفتیش ہوئےہیں، طارق شفیع نے بتایا کہ جی ایف آئی اے کے سامنےبھی پیش ہو گئے۔

    اسلام آباد:ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عدالتی دائرہ اختیارسےمتعلق معاملہ پینڈنگ ہے، درخواست گزاروں نے صرف حفاظتی ضمانت مانگ رکھی تھی۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پہلے یہ طے کرلیتے ہیں کہ دائرہ اختیار کیا بنتا ہے ، جس پر وکیل طارق شفیع کا کہنا تھا کہ دائرہ اختیار سے متعلق عدالت کی معاونت کرونگا، معاملہ بینکنگ کورٹ کا بنتا ہے ، جو الزامات اور دفعات ہیں وہ بینکنگ کورٹ کی بنتی ہیں۔

    وکیل طارق شفیع نے فارن ایکسچینج ایکٹ مقدمہ کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل روسٹرم پر آئے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ یہاں اس مقدمے میں 2دفعات لگی ہوئی ہیں، کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کا معاملہ بھی ہے، فارن ایکسچینج ایکٹ کا معاملہ ایک الگ عدالت دیکھتی ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کیا اس کیس میں یہ 2ٹرائل ہونگے ، وکیل نے بتایا کہ نہیں اس کیس میں ایک ہی ٹرائل ہوگا، جس پر عدالت نے طارق شفیع کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ یہ بینکنگ کورٹ سنے گی۔

    وکیل طارق شفیع نے کہا کہ جی بالکل یہ بینکنگ کورٹ کا دائرہ کار بنتاہے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کیس میں جنرل لااوراسپیشل لاکابھی معاملہ دیکھناہوگا، عمران خان کی ضمانت اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت سےہوئی۔

    جسٹس محسن اختر نے ریمارکس دیے کہ اسپیشل جج سینٹرل سےضمانت اس لیے ہوئی بینکنگ کورٹ کا جج نہیں تھا ، میں آرڈر پاس کردیتا ہوں ، 5روزکی حفاظتی ضمانت میں توسیع کررہاہوں، آپ بینکنگ کورٹ سے رجوع کریں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عدالتی دائرہ اختیار واضح کرتے ہوئے کہا ممنوعہ فنڈنگ کیس فارن ایکسچینج ایکٹ کےتحت بینکنگ کورٹ سنے گی۔

    عمران خان،طارق شفیع، فیصل مقبول ودیگرکےخلاف کیس بیکنگ کورٹ میں سنا جائےگا، اس حوالے سے جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کیے۔

    عدالت نے طارق شفیع اور فیصل مقبول کو 5روزمیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کی حفاظتی ضمانت میں 2ہفتےکی توسیع کردی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ملزمان شامل تفتیش ہو جائیں اوربینکنگ کورٹ سے رجوع کریں۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس، عدالت کی ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

    ممنوعہ فنڈنگ کیس، عدالت کی ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

    اسلام آباد : ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیسز میں ایف آئی اے انکوائری کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    پی ٹی آئی اورسینیٹر سیف اللہ نیازی کی درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ، درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر علی گوہر اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

    اس کے علاوہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جو نئی درخواست دائر ہوئی اس کی ابھی کاپی نہیں ملی، جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ایسے کیسز نہیں بنتے کہ بس صرف بندہ اٹھاؤ، بندہ اٹھانے سے کوئی تفتیش نہیں ہوتی۔

    جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ اس طرح کیسز کرتے ہیں تو پھر عدالتوں میں کیسز آتے ہیں، عدالت جب فیصلہ دیتی ہے تو عدالتوں پر الزام آجاتے ہیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نے مزید ریمارکس دیے کہ آج آپ حکومت میں ہے کل یہ ہونگے،پرسوں کوئی اور ہوگا، حکومتیں آتی جاتی ہیں مگر اداروں نے ادھر ہی رہنا ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی منور اقبال دوگل نے تیاری کیلئے وقت مانگ لیا جبکہ بیرسٹر علی گوہر نے استدعا کی ایف آئی اے کو کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق کارروائی کرے ، بعد ازاں کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔