Tag: ممکنہ بارشیں، میئر کراچی کی واٹر بورڈ کو اہم ہدایات

  • شہر میں ممکنہ بارشیں، میئر کراچی نے واٹر بورڈ کو اہم ہدایات جاری کردیں

    شہر میں ممکنہ بارشیں، میئر کراچی نے واٹر بورڈ کو اہم ہدایات جاری کردیں

    کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر میئر کراچی اور واٹر بورڈ افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، مرتضیٰ وہاب نے واٹر بورڈ کو پورے شہر میں پانی کی نکاسی بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں کومد نظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر میئر کراچی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے واٹر بورڈ کو پورے شہر میں پانی کی نکاسی بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پانی کی چوری روکنے سے متعلق انشاء اللہ ٹارگٹ لے کر چلیں گے، سیوریج کا نظام بہتر کرنے کے لیے غور کیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے مل کر کراچی کے مسائل حل کریں، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارکردگی بہتر بنائے، شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں، برساتی پانی کی نکاسی، چوکنگ پوائنٹس کھولنے میں واٹر بورڈ کے ایم سی سے مل کر کام کرے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واٹر بورڈ کو کارکردگی سے شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنا ہوگا، شہر ہم سب کا ہے، تمام سیاسی جماعتیں ساتھ دیں، آئیے اس شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے میرا ساتھ دیں۔