Tag: ممکنہ جنگ

  • چین سے ممکنہ جنگ، امریکا نے اپنے اتحادیوں سے کیا وضاحت طلب کی؟

    چین سے ممکنہ جنگ، امریکا نے اپنے اتحادیوں سے کیا وضاحت طلب کی؟

    امریکا اور چین ایک دوسرے کے حریف ممالک ہیں تائیوان معاملے پر دونوں ملکوں میں جنگ کی صورت میں پینٹاگون نے اپنے اتحادیوں سے وضاحت طلب کر لی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے اپنے اتحادیوں جاپان اور آسٹریلیا سے وضاحت طلب کر لی ہے کہ اگر تائیوان کے معاملے پر امریکا اور چین کی جنگ ہوتی ہے تو ان ممالک کا کیا کردار ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے پاس سفارت کاری اور امن کی ضمانت کے لیے فوجی طاقت ہو۔ ساتھ ہی اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ جاپان اور آسٹریلیا دفاعی اخراجات میں یورپی اتحادیوں کے مقابلے میں تیزی سے اضافہ کریں گے۔

    امریکی انڈر سیکریٹری برائے دفاع ایلبرج کولبی نے دونوں ممالک کے دفاعی حکام کے ساتھ حالیہ بات چیت کے دوران اس معاملے پر سنجیدگی سے سوال اٹھایا ہے۔

    کولبی نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ محکمہ دفاع کی توجہ صدر کے "امریکا فرسٹ” کے عام فہم ایجنڈے کو نافذ کرنے پر مرکوز ہے جس میں ڈیٹرنس کی بحالی اور طاقت کے ذریعے امن حاصل کرنا شامل ہے، جس میں "اتحادیوں پر زور دینا شامل ہے کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں اور ہمارے اجتماعی دفاع سے متعلق دیگر کوششیں کریں۔”

    ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے ہمیں جاپان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ تائیوان جنگ سے متعلق سوال کا جواب دینا مشکل ہے۔ جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔