Tag: ممکنہ گرفتاری

  • بشریٰ بی بی نے خفیہ مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کردیا

    بشریٰ بی بی نے خفیہ مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کردیا

    لاہور : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خفیہ مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی  نے خفیہ مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ اینٹی کرپشن، نیب ،ایف آئی اے میں انکوائری کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں ، استدعا ہے کہ عدالت تمام اداروں کومقدمات اورانکوائری کی تفصیلات فراہم کرنےکاحکم دے۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی استدعا ہے کہ کسی بھی خفیہ مقدمےمیں ان  کوگرفتارکرنے سے روکنے کا حکم دے۔

    رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی درخواست کوسماعت کیلئے مقرر کردیا، لاہورہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔

    لاہورہائیکورٹ نے دفتری اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت 24 جولائی کومقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

  • عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی نے  منصوبہ بنالیا

    عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی نے منصوبہ بنالیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر حکمت عملی تیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر درعمل کے حوالے سے بڑا منصوبہ بنالیا۔

    تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری ہو یا کال دی جائے دونوں صورتوں میں اسلام آباد بند کردیں گے۔

    شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ پارٹی تنظیموں کومنظم کررہے ہیں ، جیسے ہی گرفتاری کا پتا چلے سب اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت تک دھرنا دیں گے جب تک حکومت مستعفی نہ ہوجائے، اس بار لوگ نکلے تو حکومت کو سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

  • عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ، بنی گالہ کے اطراف کارکنوں کےعارضی کیمپ قائم

    عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ، بنی گالہ کے اطراف کارکنوں کےعارضی کیمپ قائم

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظرپی ٹی آئی کے کارکنوں نے بنی گالہ کے اطراف عارضی کیمپ قائم کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالا پہنچ گئی۔

    کارکنوں نےعمران خان کی رہائشگاہ کے اطراف عارضی کیمپ قائم کرلئے، پی ٹی آئی رہنما مراد سعید بھی رات گئے کارکنان کے پاس پہنچے اور کارکنوں سے موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔

    یاد رہے گذشتہ روز عمران خان دس روز بعد خیبرپختونخوا سے واپس بنی گالا پہنچے تو وفاقی حکومت نے سیکیورٹی فراہم کی ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے خوش آمدید کہتے ہوئے دھمکی بھی دے ڈالی تھی۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان دو درجن سے زائد مقدمات میں نامزد ہیں، جیسے ہی ضمانت ختم ہوگی تو وہی سیکیورٹی انہیں گرفتار کر لے گی۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی نے وزیرداخلہ کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا خبردار کیا تھا کہ رانا ثنااللہ کان کھول کر سن لو۔۔۔عمران خان ہماری ریڈلائن ہے، کراس کرنےکی کوشش بھی نہ کرنا۔

    خیال رہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان چھبیس اپریل کی صبح ڈی چوک پر آزادی مارچ سے خطاب کے فوراً بعد پشاور چلےگئےتھے۔

  • آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری،  پیپلزپارٹی  کا ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ

    آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری، پیپلزپارٹی کا ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ

    اسلام آباد: آصف علی زرداری کی آج ممکنہ گرفتاری پر پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ضلعی سطح کے عہدیداروں کو احتجاج کیلئے تیار رہنے اور چھاپوں سے بچنے کیلئے گھروں سے باہر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت آج ختم ہورہی ہے، سابق صدر آصف زرداری گرفتارہوں گے یا ضمانت میں توسیع ہوگی ، پیپلزپارٹی نے احتجاج کرنے کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

    آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری پر ملک بھرمیں احتجاج کافیصلہ کرتے ہوئے لاہور میں کم از کم پانچ مقامات پر دھرنے دے سڑکیں بند کرنے کہا گیا ہے ، جس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    ضلعی سطح کے عہدیداروں کو احتجاج کے لئے تیار رہنے اور پولیس چھاپوں سے بچنے کے لئے گھروں سے باہر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پیپلزپارٹی نے 14 جون کو مال روڈ پر مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے مشترکہ احتجاج میں بھرپور شرکت کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام ضلعی صدور کوبھی جاری کی گئی ہیں تاکہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کی صورت میں ملک بھر میں کامیابی سے لاک ڈاون کیا جاسکے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے آصف زرداری نے میڈیا پر چلنے والے وارنٹ گرفتاری سے متعلق وکلا سے مشورہ کیا اور کہا نیب سےوارنٹ گرفتاری سےمتعلق اطلاع نہیں دی گئی، نیب سیاسی طور پر اپنے اختیارات استعمال کررہا ہے اور نیب انکوائری سے زیادہ پھرتیاں دکھارہاہے۔

    مزید پڑھیں : آصف زرداری اورفریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی

    وکیل آصف زرداری نے کہا میڈیا پر چلنےوالی خبریں کس حدتک درست ہیں، چیئرمین نیب کاصوابدید ہےوہ ریفرنس یاانکوائری سے متعلق وارنٹ جاری کرے ، وارنٹ گرفتاری سےمتعلق آج عدالت کوآگاہ کیاجائے گا۔

    خیال رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عبوری ضمانت میں توسیع‌کے لئے اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف رزداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

    نیب نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر جواب جمع کرا رکھا ہے، جس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی۔

    واضح رہے کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کی گئی، آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹس کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔

  • خواجہ سعد رفیق نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست دائر

    خواجہ سعد رفیق نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست دائر

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست دائر کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ نیب میں پیشی پرگرفتاری کے وارنٹ جاری نہ کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیےدرخواست دائرکردی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئندہ نیب میں پیشی پرگرفتاری کے وارنٹ جاری نہ کیے جائیں، نیب جواب داخل کرانے کے لیے دو ہفتے کا وقت دے۔

    دائر درخواست میں نیب اور ڈی جی نیب فریق بنائے گئے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق کی درخواست رجسٹرار آفس نے وصول کر لی ہے۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور اُن کے بھائی کو 16 اکتوبر کو طلب کیا ہے اور ہدایت کی کہ تمام دستاویزات اور منی ٹریل لے کر آئیں۔

    ذرائع کے مطابق اگر 16 اکتوبر کو سعد رفیق مطلوبہ دستاویزات فراہم نہ کرسکے تو اُن کی بھی گرفتاری کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : ہاؤسنگ اسکینڈل، سعد رفیق اور بھائی طلب، گرفتاری متوقع

    خیال رہے آشیانہ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انشاف ہوا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر کو نیب نے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا، وہ صاف پانی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب لاہورنے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا، آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں یہ سب سے بڑی گرفتاری ہے۔

    قومی احتساب بیورو کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

    جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے دلائل کے بعد شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔