Tag: منافع کی شرح

  • قومی بچت اسکیمز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    قومی بچت اسکیمز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد: قومی بچت اسکیمز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، حکومت اسکیمز پر شرح منافع کے حوالے سے اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں افراطِ زر کی شرح میں کمی کے پیش نظر قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا۔

    سرکاری نوٹیفکیشن کے تحت منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے تاہم مختلف سیونگز اسکیموں کی شرح الگ الگ ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    حکام کا کہنا ہے کہ افراط زر کی موجودہ رفتار اور مالیاتی پالیسی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ماہرین معاشیات کے مطابق اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ ساتھ معیشت میں توازن پیدا کرنا ہے۔

    سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں ایک فیصد کمی ہوئی ہے جو اب 9.5 فیصد پر ہے جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع میں 30 بیسز پوائنٹس کمی کر کے 10.9 فیصد کر دیا گیا۔

    سرمایہ کاری کی نئی شرح

    خصوصی بچت کا سرٹیفکیٹ 11.20 فیصد ، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ 12.12 فیصد ، باقاعدہ آمدنی کا سرٹیفکیٹ 11.70 فیصد ، بچت اکاؤنٹ کی شرح 10.50 فیصد ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ ، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر 13.68 فیصد جبکہ سرو اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سرو اسلامک سیونگ اکاؤنٹ 10.44 فیصد شرح ہے۔

    ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداروں نے وضاحت کی کہ یہ نظرثانی موجودہ افراط زر کے رجحانات اور مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کے مطابق ہے، جس کا مقصد بچت کرنے والوں کے لیے منافع کو متوازن کرتے ہوئے مالی استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

  • قومی بچت سیونگ اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کےلیے اہم خبر

    قومی بچت سیونگ اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کےلیے اہم خبر

    نیشنل سیونگز نے حال ہی میں پچھلے ماہ ستمبر میں بچت اکاؤنٹ سمیت مختلف مصنوعات پر دیے جانے والے منافع کی شرح پر نظر ثانی کی ہے۔

    اس سے قبل نیشنل سیونگز پر سرمایہ کاروں کو 19 فیصد کا منافع دیا جارہا تھا تاہم اب اس منافع کی شرح کو کم کرکے 16 فیصد کردیا گیا ہے، سیونگ اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو منافع ہر سال 30 جون کو دیا جاتا ہے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (اے ٹی ایل) میں شامل افراد اپنی سرمایہ کاری کی تاریخ اور رقم/ پرافٹ سے قطع نظر منافع پر15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کریں گے۔

    بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں ظاہر نہ ہونے والے افراد پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح سرمایہ کاری اور رقم/ پرافٹ کی تاریخ سے قطع نظر منافع کا 35 فیصد ہوگی جبکہ زکوٰۃ بھی قواعد کے مطابق لاگو ہوگی۔

    خیال رہے کہ قومی بچت مرکز یا قومی بچت بینک چھوٹے سرمایہ کاروں کو اس طریقے سے سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے کے لیے سیونگ اکاؤنٹ پیش کرتا ہے جس سے ان کی روزمرہ کی مالی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    بچت اکاؤنٹ، قومی بچت کا سب سے پرانا اور اعلیٰ ترین پروڈکٹ ہے، جو کہ اپنے سرمایہ کار کو ہفتے میں تین بار جمع کی گئی رقم نکالنے کے لیے ایک بہترین سہولت فراہم کرتا ہے۔

    کوئی بھی پاکستانی شہری یا بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا بچت اکاؤنٹ ایک بالغ کے طور پر یا دو بالغ افراد مشترکہ طور پر اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

    بچت اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کی کم از کم حد 100 روپے ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہے، نیشنل سیونگز کے دفتر میں ایک اکاؤنٹ ایک شخص ہی کھول سکتا ہے۔

  • قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بری خبر

    قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بری خبر

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے نیشنل سیونگ اسکیم سرٹیفکیٹ کےمنافع کی شرح مزید کم کردی، نئے ریٹ کا اطلاق آج سے نئی سرمایہ کاری پر اطلاق ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی بچت اسکیموں کےشرح منافع میں مزید کمی کر دی گئی اور ‌‌اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ نئے ریٹ کا اطلاق 2 جون 2020 سے نئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیفنس سرٹیفیکیٹ میں شرح منافع میں 0.49 فیصد کی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیفنس سرٹیفکیٹ کا نیا شرح منافع 8.05 فیصد ہوگیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 0.48فیصدکم کرکے 9.84 فیصد اور سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 0.50 فیصد کم کرکے 6.50 فیصد کردی گئی۔

    نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 0.90 فیصد کم کرکے 7.10 فیصد کردیاگیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 0.84 فیصدکم کرکے7.44 فیصدکردی گئی ہے۔

    ادارہ قومی بچت کا کہنا ہے کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاونٹ کی شرح منافع 9.84 فیصد کر دی گئی، اس سے پہلے شہدا ویلفیئر اکاونٹ کی شرح منافع 10.32 فیصد تھی جبکہ پینشن بینیفٹ اکاؤنٹ کی شرح منافع بھی 9.84 فیصد مقرر کردی۔

  • پینشنرز اور بیواؤں کے لئے بڑی خوش خبری

    پینشنرز اور بیواؤں کے لئے بڑی خوش خبری

    کراچی : پینشنرز اور بیواؤں کے لئے بڑی خوش خبری، قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافے کا اعلان کردیا گیا، اسکیموں کے منافع میں ایک فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ادارے قومی بچت کے اعلامیہ میں اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع صفر اعشاریہ سات پانچ فیصد اضافے کے ساتھ نو اعشاریہ صفر پانچ فیصد ہوگئی۔

    اعلامیہ کے مطابق شہدا فیملی، بہبود اور پنشنرز سیونگز پر منافع میں صفر اعشاریہ سات دو فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد منافع کی شرح دس اعشاریہ نو دو فیصد ہوگئی ہے۔

    اسپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹ پر منافع صفر اعشاریہ آٹھ فیصد سے بڑھ کر 7.6 فیصد کردی گئی، سیونگز اکاؤنٹس پرایک فیصد اضافے سے منافع چھ فیصد ہوگیا ہے جبکہ ریگولرانکم اور اسپیشل سیونگز پر منافع کی شرح بڑھائی گئی ہے۔

    ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع 0.74 سے بڑھ کر 8.78 فیصد کردیا گیا ہے۔

    ادارے قومی بچت کا کہنا ہے کہ اضافہ کا مقصد پینشن اور لمبے عرصے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بہتر منافع دینا ہے، اضافے کا اطلاق یکم ستمبر سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کی جانب شرح سود میں مزید اضافہ متوقع ہے جس کے باعث بچت اسکیموں کا منافع مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

    یاد رہے جولائی میں بھی قومی بچت اسکیم کی جانب سے منافع میں نصف فیصد تک کا اضافہ کیا گیا تھا،جس کے بعد  بہود سیونگز پر شرح منافع  10.2 فیصد جبکہ سیونگ اکاؤنٹ پر شرح سود 5 فیصد ہوگئی تھی۔

  • قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا امکان

    قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔

    وزارتِ خزانہ حکا م کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں آئندہ ماہ 1 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے، ماہرین کے مطابق مختلف مدت والے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر اوسط ڈیڑھ فیصد کے قریب کمی دیکھی گئی ہے جس کے اثرات نیشنل سیونگز اسکیم کے شرح منافع پر پڑیں گے ۔

    قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں پینشنرز نے بھی سرمایاکاری کی ہوئی ہے اور شرح منافع کم ہوجانے سے ان کی آمدن متاثر ہوگی۔