Tag: منانے کا اعلان

  • آپریشن بُنیانٌ مَرصُوص: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان

    آپریشن بُنیانٌ مَرصُوص: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے دشمن ملک بھارت کےخلاف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی جنگی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا ہےک یوم معرکہ حق ہر سال جوش وخروش اور ملی وحدت کے ساتھ منایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ لے کر بزدل دشمن بھارت نے 7 مئی کو رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا تھا۔ میزائل اور ڈرون حملوں میں 26 سے زائد معصوم پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

    پاک فوج نے اس کے ردعمل میں دفاع وطن کے لیے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کا غرور سمجھے جانے والے رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی طیارے اور اسرائیلی ساختہ تمام ڈرونز مار گرائے لیکن جب بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہوا تو 10 مئی کی علی الصباح بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا اور چند گھنٹے میں ہی بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

    پاکستان کا آپریشن بُنیانٌ مَرصُوص کامیابی سے مکمل

    آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی اب سے کچھ دیر قبل پریس ریلیز جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-attack-10-may-rehan-khan-blog/

  • یلو ویسٹ تحریک فرانس: مظاہرین نے کرسمس سڑکوں پر منانے کا اعلان کردیا

    یلو ویسٹ تحریک فرانس: مظاہرین نے کرسمس سڑکوں پر منانے کا اعلان کردیا

    پیرس : فرانسیسی دارالحکومت میں مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے کرسمس سڑکوں پر منانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے یلو ویسٹ تحریک نے پورے فرانس کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    فرانس میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے باعث دارالحکومت پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے پر سناٹا چھایا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گذشتہ 5 ہفتوں سے جاری مظاہروں کے باعث فرانس کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے جبکہ مظاہرین نے کرسمس سڑکوں پر منانے کا اعلان کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پیرس : مہنگائی کے خلاف مشتعل عوام کا احتجاج جاری، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

    شہر کی سڑکیں جنگ و جدل کا منظر پیش کررہی ہیں، کچھ روز قبل شاہراہ شانزے لیزے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی تھیں، جھڑپوں میں 300 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیاں بھی نذرآتش کی تھیں۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے مظاہرین پر قابو پانے کے لیے تقریباً 5000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے تھے تاہم ہزاروں مظاہرین کے سامنے پولیس اہلکار بھی بے بس نظر آئے تاہم پولیس نے مظاہرین کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے آنسو گیس کے شیل برسا رہی ہے اور واٹر کینن کا بھی بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : عوامی احتجاج ’عفریت‘ بن گیا ہے، فرانسیسی حکومت

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں فرانسیسی حکومت نے مہنگائی پر شدید احتجاج کرنے والے مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں احتجاجی مظاہرین نے وزیرِ اعظم ایمانوئیل میکرون کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت جب تک مطالبات حتمی طور پر نہیں مانتی احتجاج جاری رہے گا۔

  • حماس کا جمعۃ الوداع یوم الغضب کے طور پر منانے کا اعلان

    حماس کا جمعۃ الوداع یوم الغضب کے طور پر منانے کا اعلان

    فلسطین: حماس نے جمعۃ الوداع کو اسرائیلی جارحیت کےخلاف یوم الغضب کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

    مرکزاطلاعات فلسطین حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں فلسطین کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس آج جمعۃ الوداع کو اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف "یوم الغضب” کے طور پر منائے گی تاکہ مغربی کنارے کے تمام شہروں میں اسرائیل کے خلاف عوامی احتجاج کو مزید منظم کیا جا سکے۔