Tag: منایا جارہا ہے

  • دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    آج دنیا بھر میں لاکھوں جانوں کے قاتل مرض ایڈز سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے، عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان میں مہلک مرض بڑھنے کا الارم بجا دیا ہے۔

    ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں میں اس مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور پید اکرنا ہے، ایڈز مختلف ذرائع سے ہوتا ہے، جو انسانی قوت مدافعت کو کم کردیتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز کی بروقت تشخیص، علاج اور احتیاط سے اس مہلک مرض کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کو اس مرض کے بارے میں شعور دینے کی ضرورت ہے۔

    عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا بھر کے طبی ماہرین ابھی تک اس مرض پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں، دنیا بھر میں ایڈز کا شکار افراد کی تعداد بیس لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

  • دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    بچوں کے حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

    بچوں کو ان کے حقوق کے ساتھ بہتر صحت اور طبی حقوق کے تحفظ کی آگاہی کیلئے بیس نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، پاکستان میں نہ تو بچوں کی جسمانی صحت قابل فخر ہے اور نہ ہی ان کے حقوق سے متعلق سماجی آگہی، یہی وجہ ہے کہ بچوں کے رویے روز بروز پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں، پاکستان میں بہت سے بچے تو ایسے بھی ہیں جنہیں تعلیم اور خوراک جیسے بنیادی حقوق بھی حاصل نہیں۔

    day

    یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں غذائیت کا شکار اور سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد افریقہ کے کئی پسماندہ ملکوں سے بھی زیادہ ہے۔ لیکن اس وقت بچوں کے رویئے اور ان کی ذہنی صحت سے متعلق معاملات نے زیادہ سنگینی اختیار کر لی ہے۔ اس کا اہم ثبوت استاد کی ناراضگی اور والدین کے زبردستی ہوسٹل بھیجنے پر بچوں کی خودکشیوں کے واقعات ہیں۔

    children

    ملک میں طبی سہولیات کی کمی کے باعث روز سینکڑوں بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور ہماری سرکار سب اچھا ہے کہ راگ آلاپنے سے تھکتی نہیں ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سمینارز، ورکشاپ اور ریلیوں کاا نعقاد کیا جارہا ہے۔

  • دنیا بھر میں مسکراہٹ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

    دنیا بھر میں مسکراہٹ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسکراہٹ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

    مسکراہٹیں بانٹنے اور سمیٹنے کا دن دنیا بھر میں آج منایا جارہا ہے، مسکراہٹ کا دن بنانے کا آغاز 1987ء مِیں ہوا۔ اسمائل ڈے اکتوبر کے پہلے جمعے کو منایا جاتا ہے ۔

    اس دن کے منانے کا مقصد پریشانیوں سے باہر نکل کر ایک دوسرے کے دکھ درد کو بانٹنا ، دلوں میں پائی جانے والی کدورتوں کا خاتمہ ، انسانیت کے درمیاں بڑھتے ہوئے فاصلوں میں کمی اور ماحول کی گھٹن کو دور کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احساس کرنا ہے، اسی لئے خوب مسکرائے اور دوسروں کی زندگیوں کو بھی خوشیوں سے بھر دیجئے۔

    انیس سو تریسٹھ میں مشہور امریکی کمرشل آرٹسٹ ہاروے بال نے ایک ایسا مسکراتا ہوا چہرا تخلیق کیا، جو دنیا بھر میں مسکراہٹ کی علامت بن گیا۔

    ہاروے بال کے چاہنے والوں نے اس کے نام سے ایک فاﺅنڈیشن بنائی اور جو آج بھی لوگوں کے درمیان مسکراہٹیں بکھر رہی ہیں  ہاروے بال اس دنیا میں تو نہیں رہے لیکن دنیا جب جب ایک شخص بھی مسکرائے گا، ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • آج دنیا بھر میں منڈیلا ڈے منایا جارہا ہے

    آج دنیا بھر میں منڈیلا ڈے منایا جارہا ہے

    نیلسن منڈیلا نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کی ایسی علامت ہیں جسے انسانی تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔ جنوبی افریقہ کے سابق صدر اور جہموری جدوجہد کے ہیرو کی سالگرہ کے دن آج دنیا بھر میں منڈیلا ڈے منایا جارہا ہے۔
    نیلسن منڈیلا اٹھارہ جولائی انیس سو اٹھارہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام رولیہلا ہلا ڈالی بھنگا تھا۔ قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انیس سو چوالیس میں افریقن نیشنل کانگریس میں شامل ہوئے اور حکمران نیشنل پارٹی کی نسل پرستانہ حکمت عملیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں انہیں چودہ جون انیس سو چونسٹھ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
    ستائیس برس جیل کی کال کوٹھری میں گزارے۔ نوے میں رہائی کے وقت وہ زندگی کی ستر بہاریں دیکھ چکے تھے، عوام کا ایک سمندر ان کے استقبال کے لئے سڑکوں پر آیا۔ عوام کے پیار سے سرشار منڈیلا نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ لوگ اپنی محبت سے انہیں مار دیں گے۔
    رہائی کے بعد منڈیلا نے مفاہمت کی سیاست پر زور دیا۔ ملک کے پہلے الیکشن میں فتح کے بعد وہ انیس سو چورانوے میں پانچ برس کے لئے صدر منتخب ہوئے۔ اقوام متحدہ کے تحت کی ان کی سالگرہ پرسڑسٹھ منٹ معاشرے کی فلاح کے لئے وقف کئے جاتے ہیں۔