Tag: منایا جا رہا ہے

  • یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

    یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

    یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے قوم یہ دن ملک کو بانی پاکستان کے وژن کے تحت بنانے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے۔

    آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پوری قوم یوم پاکستان اس عہد کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ملک کو ایک حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست میں تبدیل کیا جائے گا۔

    ملک بھر میں یوم پاکستان کا آغاز نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے مانگی گئی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

    لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے چاک چوبند دستے نے رینجرز سے چارج لے کر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ مہمانِ خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔ اس موقع پر مزار اقبال اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

     

    ایوان صدر میں یوم پاکستان ملٹری پریڈ ہوئی۔ اس سال رمضان المبارک کے باعث تقریب محدود پیمانے پر منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت  آصف علی زرداری تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔

    تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے پریڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جب کہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔

    واضح رہے کہ 85 سال قبل آج کے ہی دن لاہور کے منٹو پارک (گریٹر اقبال پارک) میں منظوری ہوئی تھی۔ 23 مارچ 1940 کو مینار پاکستان لاہور پر قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اس وقت کی انڈین مسلم لیگ نے پاکستان کی قرارداد منظور کی تھی، جس میں ایک آزاد وفاق کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    یہ قرارداد کے ساڑھے سات سال بعد 14 اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا اور پوری قوم ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان اسی قرارداد کی یاد میں مناتی ہے۔

  • سعودی عرب میں آج یوم تاسیس جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے، تصاویر دیکھیں

    سعودی عرب میں آج یوم تاسیس جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے، تصاویر دیکھیں

    برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں آج یوم تاسیس قومی جوش وخروش اور بھرپور جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب میں یوم تاسیس قومی جوش وخروش اور بھرپور جذبے کے ساتھ منا رہا ہے۔ اس موقع پر دارالحکومت ریاض سمیت مملکت کے تمام علاقوں میں ہر طرف سعودی پرچموں لہرا رہے ہیں۔ ریاض میں وزارت داخلہ کی عمارت کو خصوصی طورپر سبز قمقموں سے سجایا گیا ہے جس سے رات کے وقت علاقے کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔

    یوم تاسیس پر دارالحکومت ریاض میں ڈرون شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔ فیصلیہ ٹاور پر ہونے والے اس ڈرون شو کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ کنگڈم ٹاور کو بھی یوم تاسیس کے حوالے سے روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

     

    مملکت کے تمام شہروں کی اہم سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں کو سبز روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ مختلف شہروں میں یوم تاسیس کے حوالے سے ’تاسیسی گاوں‘ کے عنوان سے خصوصی علاقے تیار کیے گئے ہیں جہاں تقریبات منعقد کی جار ہی ہیں ۔

     

    وزارت داخلہ کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پرمختلف نوعیت کے پروگرامز ترتیب دیئے گئے جن میں فوجی پریڈ ، ڈرامے ، شعری محفل و ثقافتی شوز شامل تھے۔

    دوسری جانب حائل ریجن میں بھی یوم تاسیس کے موقع پر ثقافتی شوز کا اہتمام کیا گیا۔ ’تاسیسی قصبہ‘ کے عنوان سے نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو تین دن تک جاری رہی گی۔ نمائش میں مملکت کے عہد رفتہ کے عکاسی کی گئی ہے جبکہ بچوں کے لیے خصوصی طور پر تفریحی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    العلا کمشنری میں بھی مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر شہر کے وسط میں خصوصی شوز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں قومی پروگرامز پیش کیے جارہے ہیں۔ منعقدہ نمائش میں بچوں نے علاقے کے لباس پہن کرثقافتی شوز پیش کیے۔

  • جمعتہ الوداع آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    جمعتہ الوداع آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    کراچی : ملک بھر میں جمعتہ الوداع نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، مساجد اور گھروں میں نماز جمعہ کی خصوصی تیا ریاں جاری ہیں۔

    رمضان المبا رک کا مہینہ اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے آج ملک بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت واحترام سے منا یا جا رہا ہے، مساجد میں جمعتہ الوداع کے حوالے سے رقت آمیز خطبے دیئے جا ئینگے جبکہ گھروں میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

    رمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کو خصوصی اہمیت اور درجہ حاصل ہے، اس لیےمساجد میں فرزندان اسلام کا  رش بڑھنا شروع ہوگیا ہے اور شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد کا رخ کررہے ہیں، اس موقع پر کراچی، لاہور  اور اسلام آباد  سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں  سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ایک اندازے کے مطابق جمعۃ الوداع کے روز عام دنوں کی نسبت دو سو گنا زیادہ افراد مساجد کی جانب رخ کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی کے حضور سر بسجود ہو کر ماہ مبارک رمضان کی برکتوں اور فضیلتوں کو خود سے جدا ہونے پر گریہ و زاری کرتے ہیں۔ اس روز ہر مسلمان کی روح انتہائی پاکیزہ اور بلند درجات پر پہنچ چکی ہوتی ہے اور ہر مسلمان خود کو اپنے پروردگار سے بے حد قریب محسوس کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔

    رمضان المبارک کی رخصتی کا پیغام دینے والا یہ جمع الوادع ساتھ ساتھ ہمیں یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ ہم اپنے اعمال بہتر کریں اپنا مکمل احتساب کریں ، خدا ئے بزرگ و برتر سے مغفرت طلب کریں ، اﷲ تعالیٰ سے اپنی کوتاہیوں کی معافی مانگیں ۔