Tag: منبج

  • شام کےشہرمنبج میں دھماکا‘ 4 امریکی شہری ہلاک

    شام کےشہرمنبج میں دھماکا‘ 4 امریکی شہری ہلاک

    دمشق: شامی شہر منبج میں امریکی اتحادی فورسز پرخودکش حملے میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شام کے شہر منبج میں امریکی فوجی مرکز کے پاس ہونے والے خودکش حملے میں دو امریکی فوجیوں سمیت 4 امریکی شہری ہلاک ہوگئے۔

    شام میں تعینات امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ہلاک شہریوں میں ایک محکمہ سویلین ڈیفنس کا ملازم اورایک ملٹری کنٹریکٹر شامل ہے۔ دھماکے میں تین دیگرامریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردغان نے منبج میں ہونے والے خودکش حملے میں امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    رجب طیب اردغان کے مطابق خودکش دھماکے کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام سے انخلا کے فیصلے پراثرانداز ہونا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 20 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ داعش کو شکست ہوئی، اس تاریخی فتح کے بعد امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا وقت آگیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا نے شام میں نومبر دوہزارپندرہ میں فوج تعینات کی تھیں جس کے بعد یہ پہلا اتنا بڑا دھماکا ہے جس میں چار امریکی شہری مارے گئے ہیں۔

  • داعش کے جنگجو برقع میں فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    داعش کے جنگجو برقع میں فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    دمشق: شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقہ منبج سے فرار ہونے والے داعش کے جنگجو کرد شامی فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے۔ فرار کی کوشش کرنے والے جنگجو سیاہ برقعوں میں ملبوس تھے۔

    شمالی شام کے شہر منبج میں داعش نے قبضہ کر رکھا ہے تاہم کرد جنگجوؤں پر مشتمل شامی ڈیمو کریٹک فورسز داعش سے اس علاقے کو خالی کروانے کے لیے وہاں موجود ہیں۔ فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے ڈر سے داعش کے کچھ جنگجوؤں نے برقعے میں فرار ہونے کی کوشش کی لیکن وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    isis-3

    isis-2

    پکڑے جانے والے جنگجوؤں کی تعداد 3 ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ ان تینوں میں سے ایک داعش کا اسنائپر ہے جو لاتعداد اموات کا ذمہ دار ہے۔

    کرد فوج کی جانب سے جاری کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں داعشی جنگجوؤں کو بے لباس کردیا گیا ہے جبکہ وہ گھٹنوں کے بل نیچے جھکے ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ شام کے اس شہر میں داعش اور شامی فوجیں آپس میں برسر پیکار ہیں۔ فوج اس علاقے کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    مزید پڑھیں: داعش کے خلاف صف آرا 2 باہمت خواتین

    دونوں کے درمیان خونریز جھڑپوں میں اب تک داعش کے 18 جنگجو، 5 فوجی اور 8 عام افراد مارے جاچکے ہیں۔

    دوسری جانب 24 فروری کو عراقی افواج نے داعش کے زیر استعمال موصل کے ہوائی اڈے کو بھی دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے چھڑانے کا دعویٰ کیا ہے۔

  • دمشق: شامی شہرمنبج کےقریب فضائی حملہ،45افرادجاں بحق

    دمشق: شامی شہرمنبج کےقریب فضائی حملہ،45افرادجاں بحق

    دمشق: شامی شہر منبج کےقریب فضائی حملےمیں پینتالیس افراد جان کی بازی ہار گئے،حملےمیں پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق شام کے شہر منبج کےقریب امریکی اتحاد نےفضائی حملہ کیا،حملےمیں پینتالیس افرادجاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوئےہیں،زخمیوں کو فوری طبی امدادکےلیےاسپتال منتقل کردیاگیا.

    فضائی حملے میں متعددزخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،فضائی حملےکےنتیجےمیں متعددعمارتوں کو بھی نقصان پہنچاہے.

    *دمشق: شام میں فضائی کارروائیاں، 51 شہری ہلاک

    یاد رہے کہ رواں ماہ گزشتہ ہفتے شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے برطانوی مانیٹرنگ گروپ نے بتایا تھا کہ دارالحکومت دمشق کے قریب مشرقی غوطہ اور دیگر علاقوں میں فورسز کی فضائی کارروائی میں 51 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

  • داعش کے زیرکنٹرول شامی شہرمنبج  کے راستوں کی ناکہ بندی

    داعش کے زیرکنٹرول شامی شہرمنبج کے راستوں کی ناکہ بندی

    دمشق : امریکی اتحاد کی حمایت یافتہ فورسز نے داعش کے زیرکنٹرول شامی شہرمنبج کے راستوں کی ناکہ بندی کردی.

    تفصیلات کے مطابق شمالی شام میں ترک سرحد کے قریب واقع شہر منبج کو داعش سے آزاد کرانے کےلیےکوششیں جاری ہیں۔

    امریکی اسپیشل فورسزاورامریکی اتحاد کی فضائی مدد کےساتھ منبج میں داعش کے دہشت گردوں کی ناکہ بندی کرنےمیں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    شامی آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے منبج کو جانے والی آخری سڑک پربھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے،لڑائی میں کم از کم ایک سو ساٹھ داعش دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں.