Tag: منت

  • شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے کیلیے ایک شخص کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے کیلیے ایک شخص کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل

    بھارت کے سینئر اداکار شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ان کے چاہنے آج بھی بے چین رہتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کے گھر میں داخل ہونے کے لئے ایک شخص نے مضحکہ خیز حرکت کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے ڈیلیوری بوائے کا روپ اختیار کر کے شاہ رخ خان کے گھر منت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم اس کے پیچھے اس کا کوئی برا ارادہ نہیں تھا۔

    کنٹینٹ بنانے والے نے ویڈیو میں اپنا تجربہ شیئر کیا اور یہ دیکھنے کی کوشش کی کہ کیا منت میں کھانا آن لائن ڈیلیور کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shubham Prajapat (@madcap_alive)

    ان کا مزید کہنا ہے کہ ‘گھر کا مین گیٹ میرے سامنے کھلا تھا، لیکن میں وہاں سے اندر نہیں جا سکتا تھا۔ چنانچہ میں نے کنگ خان اور اپنے لیے دو کولڈ کافیوں کا آرڈر دیا اور نام شاہ رخ خان لکھا۔ اس کے بعد ڈیلیوری بوائے بن کر صرف 5 منٹ میں آگیا۔

    پارسل لے کر منت کے سیکیورٹی گارڈ کے پاس گیا۔ تاہم مین گیٹ پر موجود گارڈ نے اسے پچھلے گیٹ کی طرف روانہ کردیا، ویڈیو کریئیٹر نے کہا کہ میں گارڈ کو یہ کہتے ہوئے سن کر حیران رہ گیا کہ پچھلے گیٹ سے جاؤ۔

    ویڈیو کرئیٹر نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ میں گھر کے اندر خفیہ پچھلے دروازے سے جا سکتا ہوں، مین گیٹ سے نہیں۔ پھر میں جعلی ڈیلیوری بوائے کے روپ میں اس گیٹ پر پہنچ گیا۔

    دپیکا پڈوکون بیٹی دعا کی ویڈیو بنانے پر غصے میں آگئیں، ویڈیو وائرل

    وہاں، وہ گارڈ سے کہتا ہے، شاہ رخ خان کے لیے کسی نے آرڈر دیا ہے۔ گارڈ اسے کہتا ہے کہ اس شخص کو فون کرے جس نے آرڈر دیا تھا۔ پھر اس نے کہا کہ کوئی کال نہیں اٹھا رہا ہے۔

    اس پر گارڈ طنزیہ انداز میں کہتا ہے کہ اگر شاہ رخ خان بلائے گا تو پورے کافی فروش ان کے سامنے ڈانس کرنے لگیں گے، ان کا مطلب تھا کہ شاہ رخ خود فون کریں گے تو کافی فروش خوشی سے ناچنے لگیں گے۔

  • شاہ رخ خان ’منت‘ چھوڑ کر کرائے کے گھر میں کیوں جارہے ہیں؟

    شاہ رخ خان ’منت‘ چھوڑ کر کرائے کے گھر میں کیوں جارہے ہیں؟

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے عالیشان گھر ’منت‘ میں رہتے ہیں لیکن اب اطلاعات ہیں وہ منت چھوڑ کر کرائے کے گھر میں منتقل ہوجائیں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کی بھگنانی فیملی سے ممبئی کے پالی ہلز میں دو ہائی اینڈ ڈوپلیکس اپارٹمنٹ کرایے پر لیے ہیں ان میں سے ایک اپارٹمنٹ بلڈر جیکی بھگنانی کا ہے اور دوسرا ان کی بہن دیپ شیکھا کا ہے۔

    شاہ رخ خان منت سے اس لیے جارہے ہیں کہ وہاں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جس کے لیے انہیں عدالت سے اجازت بھی لینا پڑی۔

    رپورٹ کے مطابق منت کا گریڈ تھری کا ورثہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لیے اجازت لینی پڑتی ہے۔

    شاہ رخ خان جس اپارٹمنٹس میں شفٹ ہوں گے اس کا کرایہ 24.15 لاکھ روپے ہے۔

    نومبر 2024 میں کنگ خان کی اہلیہ گوری خان نے مہاراشٹر کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی سے مہاراشٹر کے ساحل کو پھیلانے کے لیے منت کے ایک حصے کو بڑھانے کے لیے منظوری طلب کی۔ جس میں منت کے پیچھے چھ منزلہ انیکس میں دو منزلیں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    اس سے مکان بڑھ کر 616.02 مربع میٹر ہو گیا۔ پورے منصوبے کی لاگت 25 کروڑ روپے ہے۔ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ منت کی تزئین و آرائش میں کتنا وقت لگے گا لیکن رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کو کم از کم 2 سال تک کرائے کے مکان میں رہنا پڑے گا۔

  • شاہ رخ خان نے اپنا گھر ’منت‘ کیسے خریدا تھا؟

    شاہ رخ خان نے اپنا گھر ’منت‘ کیسے خریدا تھا؟

    بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا محل جیسا گھر ’منت‘ بالی وڈ میں سب سے زیادہ مشہور ہے تاہم انہوں نے اپنا گھر منت کیسے خریدا تھا، اس کی حقیقت سامنے آگئی۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار مکیش کھنہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کی جانب سے منت کی خریداری کے پیچھے چھپی کہانی مداحوں سے شیئر کی ہے۔

    اداکارہ مکیش کھنہ نے اپنے یوٹیوب چینل بھیشم انٹرنیشنل پر گفتگو کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’اداکار شاہ رخ جس وقت گھر خریدنے جا رہے تھے انہوں نے اس حوالے سے مجھے اس حوالے سےآگاہ کیا تھا‘۔

    مکیش کھنہ کا تھا کہنا کہ جس وقت شاہ رخ خان نے اپنا گھر منت خریدا اس وقت تک وہ سپر اسٹار نہیں بنے تھے، وہ اپنے اسٹرگلنگ فیز میں تھے جس کی وجہ سے ان کے پاس گھر خریدنے کے پیسے تک نہیں تھے۔

    مکیش کھنہ نے کہا کہ جب شاہ رخ خان نے ‘منت‘ خریدنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے اپنی فلم ‘گڈو‘ کے پروڈیوسر پریم لالوانی سے درخواست کی کہ آپ مجھے فلم کی پیشگی رقم ادا کریں کیونکہ میں گھر خریدنا چاہتا ہوں‘۔

    اداکار مکیش کھنہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘ اداکار شاہ رخ خان کی درخواست پر فلم ‘گڈو‘ کے پروڈیوسر نے انہیں فلم میں اداکاری کا پورا معاوضہ ادا کیا جس کی بدولت شاہ رخ خان نے اپنی فلم ‘گڈو‘ کی ایڈوانس رقم سے 34 سے 35 لاکھ روپے میں‘منت‘ کو خریدا تھا‘۔

    کنگ خان کے گھر منت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مکیش کھنہ کا کہنا تھا کہ ‘شاہ رخ خان کی جانب سے منت کو خریدنے کا پورا کریڈٹ فلم کے پروڈیوسر پریم لالوانی کو جاتا ہے جنہوں نے رقم کی بروقت ادائیگی کرکے اس خواب کو حقیقت میں بدلا‘۔

  • شاہ رخ خان کے گھر میں مشتبہ افراد داخل، پولیس حرکت میں

    شاہ رخ خان کے گھر میں مشتبہ افراد داخل، پولیس حرکت میں

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے گھر میں رات کے وقت 2 اجنبی افراد سیکیورٹی کو چکمہ دے کر اندر داخل ہوگئے، پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت میں 2 اجنبی افراد داخل ہو گئے۔

    یہ واقعہ جمعرات کی رات ساڑھے 9 بجے پیش آیا ہے جس کی تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے۔

    سورت سے تعلق رکھنے والے دونوں افراد نے سیکیورٹی گارڈز کو چکمہ دیا اور دیوار پھلانگ کر بنگلے میں داخل ہو گئے۔ بعد ازاں یہ افراد بنگلے کی تیسری منزل تک بھی پہنچ گئے۔

    سیکیورٹی اہلکاروں کی نظر پڑنے کے بعد انہیں پکڑ کر ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ گجرات سے آئے تھے اور شاہ رخ سے ملنا چاہتے تھے۔

    دوسری جانب احتیاط کے طور پر شاہ رخ خان کے بنگلے کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

  • شاہ رخ کے گھر ’منت‘ کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے؟

    شاہ رخ کے گھر ’منت‘ کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے؟

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے محل نما گھر میں، جس کا نام منت ہے، نوکروں کی ایک فوج ہے، تاہم شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری اس قدر مصروف رہتے ہیں کہ ان کے گھر کا انتظام کسی اور شخص کے پاس ہے جو خود وہاں رہتا بھی نہیں ہے۔

    شاہ رخ خان کا محل یعنی منت بھی انہی کی طرح بے حد مقبول ہے، منت اس وقت صرف ایک بنگلہ نہیں ہے بلکہ ایک ٹورسٹ اسپاٹ بن چکا ہے۔ اس کے آگے تصویر کھنچوانے کے لیے ہزاروں افراد ہر وقت جمع رہتے ہیں۔

    حال ہی میں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بتایا ہے کہ منت کا باس کون ہے۔

    گوری نے بتایا کہ ان کا گھر ان کی والدہ سویتا چھیبا کے اشارے پر چلتا ہے جو دہلی میں رہتی ہیں، ان کی ماں دہلی سے منت کو ریموٹ کنٹرول کرتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ گھر کے اسٹاف کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، واٹس ایپ کے ذریعے تصویریں شیئر ہوتی رہتی ہیں۔ گھر کا یہ حصہ گندا ہے، اس حصے میں صفائی کی ضرورت ہے، یہ سب چلتا رہتا ہے۔

    گوری کے مطابق ان کی والدہ ان سب میں خود کو مصروف رکھتی ہیں اور ان کے گھر کے اسٹاف کو کنٹرول کرتی رہتی ہیں۔