Tag: منتخب

  • چیمپئنز ٹرافی کیلیے منتخب کیا تو۔۔۔۔۔، معروف بھارتی کرکٹر نے بورڈ کو کیا پیشکش کر دی؟

    چیمپئنز ٹرافی کیلیے منتخب کیا تو۔۔۔۔۔، معروف بھارتی کرکٹر نے بورڈ کو کیا پیشکش کر دی؟

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم میں منتخب کیے جانے پر معروف کرکٹر نے بی سی سی آئی کو بڑی پیشکش کر دی ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ایک ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے۔ سوائے میزبان پاکستان اور بھارت کے تمام ٹیمیں اپنے اسکواڈ کا اعلان کر چکی ہیں۔

    بی سی سی آئی کو اپنے اہم کھلاڑیوں کی خراب فارم اور فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ کی تشکیل میں مشکل کا سامنا ہے۔ ایسے میں ایک معروف کرکٹر نے میگا ایونٹ کے لیے ٹیم میں منتخب ہونے کی صورت میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو بڑی پیشکش کر دی ہے۔

    یہ بھارتی کھلاڑی شریاس ائیر ہیں جو ایک روزہ کرکٹ میں مڈل آرڈر میں کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو کئی فتوحات دلا چکے ہیں اور گزشتہ ورلڈ کپ 2023 میں بھی 530 رنز اسکور کر کے ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ایئر نے بی سی سی آئی سے کہا ہے کہ اگر سلیکٹرز چیمپئنز ٹرافی کے لیے انہیں منتخب کرتے ہیں تو وہ مڈل آرڈر سمیت کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے کے ایل راہول کے ساتھ مل کر مڈل آرڈر کا اہم کردار ادا کیا لیکن فائنل جیت کر اپنی ٹیم کو تیسری بار ون ڈے کا عالمی چیمپئن نہ بنوا سکے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-rohit-sharma-is-coming-to-pakistan-indian-media-confirms/

  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پرروانہ ہوگئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے،  وفاقی وزرا اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کمرشل پرواز کے ذریعہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوئے، وزیراعظم آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے  پھر عمرہ ادا کریں گے۔

    وزیراعظم کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ریکوڈک میں بڑی سرمایہ کاری کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سرمایہ کاری کے لیے مراعات پر بریفنگ دیں گے، ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا حجم سب سے بڑا ہوگا۔

  • تئیس سالہ خاتون ڈاکٹر بھاشا مکھرجی مس انگلینڈ منتخب

    تئیس سالہ خاتون ڈاکٹر بھاشا مکھرجی مس انگلینڈ منتخب

    لندن : رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مس انگلینڈ منتخب ہونے والی ڈاکٹر بھاشا مکھرجی کا آئی کیو لیول 146 ہے، جس سے وہ باضابطہ طور پر ذہین کہلانے کے قابل ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی نڑاد 23 سالہ بھاشا مکھرجی 2019 کے ’مِس انگلینڈ‘ کا مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہو گئیں،بھاشا مکھرجی کا تعلق بھار ت سے ہے اور اس وقت انگلینڈ کے شہر ڈربی میں رہائش پذیر ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھاشا مکھرجی نے لندن میں ہونے والے مِس انگلینڈ مقابلے میں شرکت کی تھی، اس مقابلے میں کئی دوسری ماڈلز نے بھی شرکت کی اور خوش قسمتی کے ساتھ مِس انگلینڈ بننے کا اعزاز بھارتی نڑاد بھاشا مکھرجی کو ملا۔

    بھاشا مکھرجی نے بوسٹن کے ایک اسپتال میں جونیئر ڈاکٹر کی حیثیت سے اپنی نوکری کا آغاز کیا تھا اور اب وہ ایک پروفیشنل ڈاکٹر ہیں، انہوں نے دو مختلف میڈیکل ڈگری حاصل کی ہیں، جن میں میڈیکل سائنس اور سرجری اینڈ میڈیسن شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بھاشا مکھرجی کا آئی کیو لیول 146 ہے، جس کی وجہ سے وہ باضابطہ طور پر ذہین کہلانے کے قابل ہوئیں، صرف یہی نہیں بلکہ انہیں پانچ زبانوں ہندی، بنگالی، انگریزی،جرمن اور فرانسیسی پر عبورحاصل ہے ۔

  • اسد عمر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئر مین منتخب

    اسد عمر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئر مین منتخب

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئر مین اسد عمر کو منتخب کرلیا، اسد عمر کا کہنا ہے 22 مئی کو اجلاس میں آئی ایم ایف اور فیٹف پر غور کریں گے، قوم کو بتاؤں گا کس موقع پر مذاکرات کا آغاز ہوا کیا شرائط تھیں اور کن پر اتفاق ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس کے دور ان سید نوید قمر نے کمیٹی چیئرمین شپ کیلئے اسد عمر کو نامزد کیا اور اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا چیئرمین منتخب کر لیا، جس پر اسد عمر نے تمام ممبران کا بہت شکریہ ادا کیا۔

    سید نوید قمر نے کہا کہ سابق چیئرمین فیض اللہ نے بیت اچھے طریقے سے کمیٹی چلائی ،آپ کمیٹی کو بتائیں کہ آئی ایم ایف پروگرام میں کیا طے کیا گیا ۔

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا اسد عمر جیسے شخص کی سربراہی میں فنانس کمیٹی کی اہمیت بہت بڑھ جائے گی، آپ کو آئی ایم ایف پروگرام کی کافی پیچیدگیوں کا علم ہے، کمیٹی کو بتائیں کہ آپ کا پروگرام سخت تھا یہ اب سخت شرائط مانی گئیں ۔

    حناربانی کھر نے کہا کہ عام طور پر لوگ وزیر بننا چاہتے ہیں مگر آپ نے کمیٹی کی چیئرمین شپ لے کر ایم فیصلہ کیا، آپ پر اب ذمہ داری ہوگی کہ کمیٹی کو تمام تفصیلات فراہم کی جائیں ۔

    چیئرمین خزانہ کمیٹی اسد عمر کا کہنا تھا آئی ایم ایف کیلئے کئی دفعہ بول چکا ہے ،آئی ایم ایف پروگرام پر کمیٹی کو بریفنگ دی جانی چا ہیے ، حکومت کو طے شدہ پروگرام ملتا ہے،کمیٹی اس میں تبدیلی کا کہہ سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں :  اسد عمر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے رکن تعینات، نوٹی فکیشن جاری

    انہوں نے کہا تھا 22 مئی کو اجلاس میں آئی ایم ایف اور فیٹف پر غور کریں گے، پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران کچھ نہیں بتا سکتا تھا، اب قوم کو بتاؤں گا کہ کس موقع پر مذاکرات کا آغاز ہوا کیا شرائط تھیں اور کن پر اتفاق ہوا ۔

    یاد رہے  سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو کمیٹی برائے خزانہ کا رکن بنادیا گیا تھا اورنوٹی فکیشن بھی جاری ہوگیا تھا۔

    قبل ازیں  وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ انہوں نے اسد عمر کو قائمہ کمیٹی کا رکن بننے کی منظوری دیتے ہوئے عامر ڈوگر کو ہدایات جاری کی تھیں۔

  • ھزّا المنصوری پہلا اماراتی خلانورد منتخب

    ھزّا المنصوری پہلا اماراتی خلانورد منتخب

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات کے حکام نے خلائی مشن کے لیے ’ھزّا علی خلفان المنصوری‘ کے نام کا اعلان کردیا، ھزّا المنصوری پہلے اماراتی ہیں جو آٹھ روز خلا میں گزاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محمد بن راشد خلائی مرکز نے اپنے خلائی پروگرام کے لیے ھزّا المنصوری کے نام کا انتخاب کرلیا، جو عالمی خلائی مشن کا آٹھ روزہ دورہ رواں برس ستمبر میں کریں گے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سابق ملٹری پائلٹ 14 برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں جس کی بناء 4 ہزار درخواستوں میں ان کا نام منتخب کیا گیا۔

    اماراتی خلا نورد کے منتخب ہونے کا اعلان جمعے کے روز دبئی میڈیا آفس کی جانب سے کیا۔

    دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اگر ھزّا المنصوری کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی واقعہ یا کوئی مشکل پیش آتی ہے تو بیک اپ خلا نورد ’سلطان سیف مفتح حماد ال نیّادی‘ ہیں جو سابق آئی ٹی پروفیشنل ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے خلائی پروگرام کے سربراہ اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سیکٹر کے ڈائریکٹر جرنل سلیم المرّی کا کہنا تھا کہ المنصوری اور ال نیّادی کی مہارت میں اضافہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اماراتی نوجوان تمام شعبوں میں کامیاب ہونے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم بی آر ایس سی اماراتی نوجوان پر اپنی سرمای کاری جاری رکھیں گے تاکہ اس شعبے میں ترقی کی جاسکے۔

    یہ بھی پڑھیں : اماراتی حکام نے اپنے پہلے خلانورد کے ناموں کا اعلان کردیا

    یاد رہے کہ اماراتی خلا د نور ہذا المنصوری اور سلطان ال نیادی کو انتخاب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا ہے اور ان کی تربیت نا سا اور یورپین اسپیس ایجنسی کے زیراہتمام کی گئی ہے کہ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں جاکر خدمات انجام دے سکیں۔

    مزید پڑھیں : اماراتی خلا باز ملک کے لیے باعثِ افتخار ہیں: شیخ ہمدان

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر و ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے سنہ 2017 میں متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن کا آغاز کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے مذکورہ پروگرام میں سنہ 2021 میں سیارہ مریخ پر خلا بازوں کو بھیجنا اور سنہ 2117 میں سرخ سیارے پر رہائش اختیار کرنا بھی شامل ہے۔

  • شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون میئر منتخب

    شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون میئر منتخب

    شکاگو سٹی : امریکا کے شہر شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 56 سالہ سیاہ فام لاری لائٹ فٹ اکثریتی ووٹ حاصل کر کے شہر کی میئر بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق شکاگو آبادی کے لحاظ سے امریکہ کا تیسرا بڑا شہر مانا جاتا ہے، اسکا نمبر نیویارک اور لاس اینجلس کے بعد آتا ہے، لاری لائٹ فٹ کا مقابلہ 72سالہ افریقی نڑاد ٹونی بریک کوئنکول سے تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لائٹ فٹ شکاگو پولیس بورڈ آرگنائریشن کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں، سیاسی سرگرمیوں سے انکا کوئی رشتہ ناتہ نہیں تھا جبکہ بریکونکول 2 عشرے تک شکاگو کونسل کی رکن رہ چکی ہیں اور تجربہ کار سیاستدانوں میں انکا شمار ہوتا ہے۔

    امریکہ کی ایک ریسرچ آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ افریقی نڑاد خواتین امریکہ کے 200 بڑے شہروں میں سے 6 کی بلدیاتی کونسلوں کی چیئرپرسن کے طور پر کام کررہی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لائٹ فٹ اور بریکونکول نے فروری 2019ء کے دوران ہونے والے انتخابات کے پہلے راﺅنڈ میں بھاری ووٹ حاصل کئے تھے۔

    مزید پڑھیں : سان فرانسسکو کی پہلی سیاہ فام خاتون میئر سے ملیے

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انتخابات میں 14 امیدوار شامل تھے، لائٹ فٹ 20 مئی کو حلف وفا داری اٹھائیں گی، ان سے شکاگو کے میئر رام ایمانول حلف لیں گے اور وہ ستمبر میں ہی اعلان کرچکے تھے کہ آئندہ انتخاب نہیں لڑیں گے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 56 سالہ لائٹ فٹ شکاگو کی تاریخ میں 56 ویں میئر ہوں گی۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا سیکریٹری داخلہ منتخب کرنے کا اعلان کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا سیکریٹری داخلہ منتخب کرنے کا اعلان کردیا

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس کے اختتام پر امریکا کے نئے سیکریٹری داخلہ منتخب کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے نئے سیکریٹری داخلہ کے انتخاب کا اعلان اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے کیا۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر پیغام دیا کہ رواں برس کے اختتام پر موجودہ سیکریٹری داخلہ رایان زینک اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے جس کے بعد نئے سیکریٹری داخلہ کا اعلان کیا جائے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ وایٹ ہاوس میں بجٹ کے شعبے کے ڈائریکٹر جون مائیکل کو جون کیلی کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جون کیلی کو سیکریٹری داخلہ منتخب کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال کے آخر تک چیف آف اسٹاف 68 سالہ جان کیلی عہدہ چھوڑ دیں گے، تاہم ٹرمپ نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا آیا اُن کی جگہ کون لے گا۔

    کیلی ایک ریٹائرڈ میرین جنرل ہیں، جنھوں نے جولائی 2017ء سے چیف آف اسٹاف کے فرائض سنبھالے ہیں، جلد اُن کی جگہ کی جانے والی تقرری کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ 57 سالہ رایان زینک امریکی سیاست دان اور معروف کاروباری شخصیت ہیں جو سنہ 2017 میں سیکریٹری داخلہ کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے اور دسمبر 2018 میں ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

  • جارجیا میں پہلی خاتون صدر منتخب

    جارجیا میں پہلی خاتون صدر منتخب

    تبلسی : جارجیا کی عوام نے صدارتی انتخابات کے دوران پہلی مرتبہ سالومے نامی خاتون کو ملک کی سربراہی کے لیے منتخب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ اور ایشیا کے درمیان واقع ملک جارجیا میں دو روز قبل صدارتی انتخابات منعقد ہوئے جس میں بڑی تعداد میں عوام اپنے سربراہ مملکت کا انتخاب کرنے اپنے گھروں سے ووٹ ڈالنے نکلے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف جارجیا نے بدھ کے روز انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جس میں جارجیا کی پہلی خاتون صدر 66 سالہ سالومے زوربیشویلی کو سربراہ مملکت منتخب کیا گیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سالومے بیشویلی کا تعلق جارجیا کی حکمران جماعت ہے، جس نے انہیں صدارتی انتخابات کے لیے نامزد کیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سالومے کے حق میں 59 فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار کو تقریباً 40 فیصد ملے جس کے باعث سالومے صدارتی الیکشن کے میدان میں کامیاب رہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سالومے زوربیشویلی آئندہ ماہ 16 تاریخ کو سربراہ مملکت کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی سالومے کو ملک کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جارجیا کی نو منتخب صدر بطور سفارت کار بھی خدمات انجام دے چکی ہے جس کی خدمات اور ذہانت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی جماعت نے انہیں صدارتی امیدوار نامزد کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 66 سالہ سالومے پیرس میں پیدا ہوئی تھیں، کیوں کہ 1921 میں جارجیا کا روس کے ساتھ الحاق ہونے بعد ان کے والدین پیرس فرانس منتقل ہوگئے تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جارجیا کے صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے امید وار اور حزب اختلاف کی 11 اتحادی جماعتوں نے نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔

  • چینی وزیر اعظم کی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    چینی وزیر اعظم کی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے فون پر مبارک باد وصول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے چینی ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، چین کے درمیان تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

    چین کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے ہر منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے، اس دور میں پاک چین دوستی میں مزید استحکام آئے گا۔

    نو منتخب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی مشکل کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے، پاک چین دوستی کو بلندیوں تک لے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ عمران خان رواں برس 17 اگست کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے اور 18 اگست کو  ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔

  • انتونیوگوٹیرز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب

    انتونیوگوٹیرز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب

    نیویارک : سابق پرتگالی وزیراعظم انتونیوگوٹیرزکو باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کانیاسیکریٹری جنرل منتخب کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کو منتخب کرنے کی تقریب ہوئی،جس میں 193 رکن ممالک نے قرارداد کے ذریعے پرتگال کے سابق وزیر اعظم انٹونیو گوٹیرز کو نیا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔

    پرتگال کے سابق وزیراعظم 67 سالہ انٹونیو گوٹیرز کاانتخاب گزشتہ ہفتے تیرہ امیدواروں میں سے کیاگیاتھا۔وہ یکم جنوری دوہزارسترہ سے پانچ سال کےلیےسیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    خیال رہےکہ انٹونیوگوٹیرز نے جون 2005 سے دسمبر 2015 کے دوران ایک دہائی سے زائد عرصے تک اقوام متحدہ میں کمشنر برائے مہاجرین کے طور پر مہاجرین کے حقوق کے لیےفرائض انجام دیے۔

    یاد رہےکہ پرتگال کے سابق وزیر اعظم انتونیوگوٹیرز کو گزشتہ دنوں سلامتی کونسل کی جانب سے نامزد ہونے پر بان کی مون نے مبارکباد دی تھی۔

    واضح رہے کہ بان کی مون کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے نئے منتخب ہونے والے سیکریٹری جنرل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا کی خوشحالی اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔