Tag: منحرف

  • ایران کا حجاب سے منحرف خواتین کیلئے اہم اعلان

    ایران کا حجاب سے منحرف خواتین کیلئے اہم اعلان

    ایران نے خواتین کی حجاب نہ پہننے کی حالیہ لہر کو ذہنی مسئلہ قرار دیا ہے جبکہ بے حجاب خواتین کے لئے اہم اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے حجاب سے منحرف خواتین کے لیے کلینک کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے تہران میں نئے کلینک کے لیے منصوبہ بندی کا اعلان سامنے آیا ہے۔

    اس کلینک کی منصوبہ بندی کی نگرانی کرنے والی مہری طالبی دریستانی نے بتایا کہ یہ ایران کا پہلا کاؤنسلنگ کلینک ہے جو بے حجاب خواتین کا سائنسی اور نفسیاتی طریقہ کار سے علاج کرے گا۔

    اُنہو ں نے کہا کہ اس کلینک میں ایرانی نئی نسل، نو عمر، نوجوان، بالغ خواتین کے ساتھ ساتھ ان خواتین کا بھی علاج کیا جائے گا جو اسلامی شناخت کی خواہش مند ہیں۔

    یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں حجاب سے انحراف کی حالیہ لہر 2022ء میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے بعد شروع ہوئی تھی۔

    بھارتی عدالت کا بیٹی کی جائیداد سے متعلق بڑا فیصلہ

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون نیم عریاں لباس میں تہران کی ایک جامعہ کے باہر سڑک پر چہل قدمی کررہی ہے۔

  • شمالی کوریا کا منحرف فوجی غیر عسکری علاقہ پار کرکے جنوبی کوریا پہنچ گیا

    شمالی کوریا کا منحرف فوجی غیر عسکری علاقہ پار کرکے جنوبی کوریا پہنچ گیا

    سیؤل :جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ایک فوجی کو گرفتار کر لیا ہے جو دونوں ممالک کی سرحد پر واقع سخت نگرانی والے ڈی ملٹرائزڈ زون (غیر عسکری علاقے) کو پار کر کے اس طرف نکل آیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ایک بیان میں کہاکہ اس فوجی کو اندھیرے میں حرارت کی نشاندہی کرنے والے تھرمل آلات کی مدد سے تلاش کیا گیا تھا، جنوبی کورین حکام نے فوجی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا کہناہے کہ شمالی کوریا کی فوج میں کام کرنے والے اس سپاہی نے اپنی وفادریاں تبدیل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہر سال درجنوں لوگ شمالی کوریا سے بھاگ نکلتے ہیں لیکن ڈی ایم زی کو پار کرنا انتہائی خطرناک ہے اور ایسے واقعات کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

    شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع ڈی ملٹرائزڈ زون دونوں کوریائی ممالک کے درمیان ایک ایسا بفرزون ہے جہاں خار دار تاریں، نگرانی والے کیمرے، بجلی کی باڑ اور بارودی سرنگیں موجود ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق تازہ ترین واقعے میں جزیرہ نما کوریا کے مغرب میں ڈی ایم زی کے دونوں اطراف بہنے والے دریا اِمجِن کے قریب سے ایک شخص کو آدھی رات کے اندھیرے میں تلاش کیا گیاتھا جسے جنوبی کوریا کی افواج نے اپنی حراست میں لے لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارےکا کہناتھا کہ اس واقعے سے ایک دن پہلے شمالی کوریا نے کم فاصلے پر مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے،شمالی کوریا نے کہا کہ یہ تجربے رواں ماہ کے آخر میں امریکہ اور جنوبی کوریا کے مابین ہونے والی فوجی مشقوں کے حوالے سے ایک انتباہ ہے۔

  • برطانیہ : ڈی یو پی تھریسامے کی حمایت سے منحرف، حکومت مشکلات کا شکار

    برطانیہ : ڈی یو پی تھریسامے کی حمایت سے منحرف، حکومت مشکلات کا شکار

    لندن : شمالی آئرلینڈ کی سخت گیر سیاسی جماعت ڈی یو پی معاہدے سے منحرف ہوگئی جس کے باعث برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی حکومت مشکل کا شکار ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی آئر لینڈ کی نمائندگی کرنے والی سیاسی جماعت اور تھریسامے کی اتحادی جماعت ڈی یو پی وزیر اعظم کے حق میں ووٹ دینے کا معاہدے منحرف ہوگئی، ڈی یو پی نے تھریسا مے کی حکومت بحال رکھنے کے لیے ایک ارب پاؤنڈ کا معاہدہ کیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تھریسامے اور ڈی یو پی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت شمالی آئرلینڈ کی جماعت نے حکومتی قوانین کی حمایت میں ووٹ دینا تھا تاہم مذکورہ جماعت کے ممبران نے پارلیمنٹ لیبر پارٹی کے حق میں ووٹ دے دیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ بجٹ کی ووٹنگ کے دوران ڈی یو پی نے لیبر پارٹی کو ووٹ دیئے جس کے باعث تھریسامے کو اراکین پارلیمنٹ کے مطالبات ماننے اور اس بات کا تجزیہ کرنے پر راضی ہوئیں کہ بریگزٹ معاہدے کی منسوخی سے کیا مشکلات پیش آئیں گی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 585 صفحات پر مشتمل معاہدے کے تحت شمالی آئرلینڈ سے برطانیہ درآمد کیے جانے والے سامان پر کسٹمز چیک کی بات ہوئی تھی۔

    ڈی یو پی کی جانب سے بریگزٹ کے ترجمان سیمی ولسن کا کہنا تھا کہ تھریسامے ہمیں اعتماد میں لیے بغیر سودے بازی کا آغاز کیا، پارلیمنٹ میں وزیر اعظم تھریسا مے کے خلاف ووٹنگ وزیر اعظم کے لیے پیغام ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈی یو پی کے اتحاد کے بغیر وزیر اعظم عوام سے بریگزٹ پلان منظور نہیں کرواسکتے۔