Tag: مندی

  • گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 15 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 15 سو 62 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 1 ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 3.3 فیصد کمی کے بعد 45 ہزار 73 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    20 سے 24 ستمبر 2021 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 91 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ 61 ارب 95 کروڑ روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔

    ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 304 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 831 ارب روپے رہی۔

  • ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

    ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

    ٹوکیو / بیجنگ: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، دوسری جانب تیل اور سونے کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 221 پوائنٹس کی کمی ہوئی، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 36 پوائنٹس گر گیا۔

    ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 523 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    دوسری جانب امریکی خام تیل کے سودے 42 ڈالر 49 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 سو 51 ڈالر 65 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    رواں ہفتے کے آغاز پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 144 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 58 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔

  • ایس ای سی پی اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دینے میدان میں آ گیا

    ایس ای سی پی اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دینے میدان میں آ گیا

    اسلام آباد: کرونا وائرس سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے پیش نظر سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) مارکیٹ کو سہارا دینے میدان میں آ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والی صورت حال اور اسٹاک مارکیٹ پر پڑنے والے اثرات کے تناظر میں فیوچر مارکیٹ میں حصص کی شارٹ سیلنگ کو اپ ٹک رول سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ کے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے لیا گیا یہ فیصلہ مارکیٹ میں لیکوڈیٹی کو بحال رکھنے میں معاون ہوگا، اس حوالے سے ایس ای سی پی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق فیوچر مارکیٹ کے 36 حصص میں شارٹ سیلنگ کو اپ لنک رول سے مشروط کیا گیا ہے۔

    کرونا کا وار، پاکستان میں 2 اموات کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 292 تک پہنچ گئی

    میوچل فنڈ انڈسٹری کو سپورٹ دینے کے لیے قرض کی مدت کو 90 دن سے بڑھا کر 360 دن کر دیا گیا ہے، کمیشن نے مارکیٹ کے ٹی آر ای سی ہولڈرز کی کم از کم سرمائے کے عوض ڈیپازٹ کی شرائط کو بھی کم کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی نے مارکیٹ میں نئے اکاؤنٹ کو کھولنے کے لیے KYC کی تصدیق کو مکمل کرنے کے لیے بھی سہولت فراہم کر دی ہے، جس سے نئے سرمایہ کاروں کے لیے کے وائی سی کا عمل 90 دن میں مکمل کیا جا سکے گا۔

    ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، تمام متعلقہ اداروں، شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

  • کرونا وائرس: یورپی و ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

    کرونا وائرس: یورپی و ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

    بیجنگ / برلن / پیرس: کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی تنزلی جاری ہے، یورپی و ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث معیشتوں کو نقصان پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، یورپی و ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔

    جرمن انڈیکس میں 729 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، فرانسیسی انڈیکس میں 364 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ برطانوی مارکیٹ فٹسی میں 460 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب ایشیا کی بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان ہے، جاپانی اسٹاک مارکیٹ 11 سو 17 پوائنٹس کی مندی پر بند ہوا۔ چینی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 4 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

    ہانگ کانگ انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 11 سو 6 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جبکہ جنوبی کوریا اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 4 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

    ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی آج کریش کر گئی اور 100 انڈیکس 21 سو سے زائد پوائنٹس تک گر گیا۔ پوائنٹس میں بدترین کمی کے بعد بینچ مارک انڈیکس 36 ہزار 113 پوائنٹس پر آگیا۔

  • گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 1 ہزار 6 سو 78 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہفتوں کی مندی اور ایک ہفتہ تیزی کے بعد گزشتہ ہفتے پھر مندی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1678 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    گزشتہ ہفتے انڈیکس کی 31 اور 30 ہزار کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکیں، اہک ہفتے میں انڈیکس 31 ہزار 350 پوائنٹس سے گر کر 29 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے 61 کروڑ 76 لاکھ سے زائد حصص کے سودے ہوئے، کاروبار کیے گئے شیئرز کی مالیت 23 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 256 ارب روپے کمی ہوئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6339 ارب سے گر کر 6082 ارب پر آگئی۔

    اس سے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، اس ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    19 سے 23 اگست کے دوران 100 انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 350 کی سطح پر بند ہوا تھا، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 424 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور کیپٹلائزیشن 5916 ارب سے بڑھ کر 6340 ارب روپے ہوگئی۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں‌ شدید مندی، 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

    اسٹاک ایکسچینج میں‌ شدید مندی، 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے گہرے بادلوں کا راج رہا اور انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتےکےچوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران شدیدمندی کارجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 1002 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ٹریڈنگ کے آغاز ہوا تو ابتدا سے ہی مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی اور یہ سلسلہ مارکیٹ بند ہونے تک جاری رہا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس 1002 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار کی نفیساتی حد بھی کھو بیٹھا، مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس 38 ہزار 300 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ میں 335 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 79 کے شیئرز کی قدر بڑھی جبکہ 237 کی قیمتیں کم ہوئی۔ ٹریڈنگ کے دوران 24 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 11 ارب روپے سے زائد رہی۔

    گزشتہ روز کی مارکیٹ سمری: اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 299 پوائنٹس کی کمی

    دوسری جانب ایشیائی ممالک کے اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی کاروبار دیکھا گیا، جاپان، چین اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس منفی زون میں رہا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے مندی

    اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے مندی

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے مندی دیکھی گئی، گزشتہ ہفتے بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے ایک کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں صبح سے ہی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 520 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 221 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 160 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 582 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے بھی مسلسل مندی کا شکار رہی۔ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 846 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹاک ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کار حکومت کی جانب سے اہم معاملات پر فیصلوں کے منتظر ہیں جن میں گردشی قرضوں کا معاملہ سر فہرست ہے۔

    گزشتہ ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے ایک کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکالا تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں انتخابات کے کامیاب انعقاد اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی تھی، جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی تھی۔

  • نوازشریف کا متنازعہ بیان: اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی

    نوازشریف کا متنازعہ بیان: اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی

    کراچی: سابق وزیراعظم نوا زشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مندی کے بادل چھا گئے، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک دن میں 1095 پوائنٹس کی واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کےمطا بق ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے جس کے سبب اسٹاک ایکسچینج رواں سال کی تاریخی مندی کا شکا ر رہا۔

    اسٹاک ایکسچینج ذرائع کے مطابق ہنڈرڈ پوائنٹ انڈیکس میں 1095 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی اور شیئر مارکیٹ 43595 پوائنٹس سے گر کر 42499 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ ماہرین کےمطابق اس مندی کی وجہ صرف اور صرف نواز شریف کا بیان ہے جس سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے متنازعہ بیان پر سرمایہ کار اور تاجر سخت ناراض ہیں اور مارکیٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔ اسی وجہ سے اسٹاک ایکسچنیج 43 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکی۔

    اسٹاک تجزیہ نگاروں کے مطابق کاروباری او رتجارتی حلقوں میں نواز شریف کے بیان سے بے چینی پھیل گئی تھی اور آج یہ بے چینی عدم اعتماد میں تبدیل ہوگئی۔ جس کے سبب غیر ملکی سرمایہ دار پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں اپنا سرمایہ لگانے سے گریز کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آئی تھی ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 271.96 پوائنٹس کی کمی سے 43795.00 پوائنٹس پر بند ہوا، مجموعی طور پر 378 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 93 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 267 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا تھا۔

    اسٹاک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد سے شیئر مارکیٹ میں مسلسل مندی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 7 کاروباری سیشنز میں 1500 پوائنٹس گر چکی ہے۔اسٹاک تجزیہ کار کے مطابق سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کار سائیڈ لائن ہیں، زیر سماعت ہائی پروفائل کیسز پر سرمایہ کار محتاط ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس میں 449 پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس میں 449 پوائنٹس کی کمی

    کراچی: سیاسی ہلچل اسٹاک مارکیٹ میں بھی اثر انداز ہوگئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کی لہر برقرار ہے۔

    ملک میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت سے اسٹاک مارکیٹ بھی نہ بچ سکی اور مندی کے گرداب میں پھنس کر رہ گئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹس کی مضبوط نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رہ سکی۔ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالر نکل گئے۔

    بیس اکتوبر سے اب تک سرمایہ کاروں کی مسلسل فروخت کے باعث 1900 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بازار سے 300 ارب سے زائد سرمایہ بھی نکل چکا ہے۔

  • کے ایس ای میں مندی کی لہر،مارکیٹ چارسو پوائنٹس گرگئی

    کے ایس ای میں مندی کی لہر،مارکیٹ چارسو پوائنٹس گرگئی

    کراچی : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے انسائیڈر ٹریڈنگ کی تحقیقات زور پکڑنےپرکراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی بڑی لہر۔ایک دن میں مارکیٹ چارسو پوائنٹس گرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی گونج کےبعد ان دنوں تاجرحلقوں میں انسائیڈر ٹریڈنگ کےچرچےہیں۔لیکن یہ ہلچل ملک کےبازارحصص میں تنزلی کا سبب بن رہی ہے۔

    ذرائع کےمطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سےاسٹاک مارکیٹ میں انسائیڈرٹریڈنگ کی تحقیقات زرو پکڑنے پر پیرکوکراچی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مندی کی لپیٹ میں آگئی ۔

    ایک دن میں چارسو پوائنٹس کی گراوٹ کےباعث مارکیٹ33ہزار پوائنٹس کی اہم حدکھوبیٹھی۔

    اسٹاک سےموصولہ اطلاعات کےمطابق انسائیڈر ٹریڈنگ جو غیرقانونی اور جرم ہےکو لیکر ایس ای سی پی حکام نے شئیر مارکیٹ کےبعض بڑے ممبران اور میوچل فنڈز کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔