Tag: مندی کا رجحان

  • یورپی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی، ایشیا میں مندی کا رجحان

    یورپی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی، ایشیا میں مندی کا رجحان

    لندن / پیرس / بیجنگ: برطانوی و یورپی اسٹاک مارکیٹس میں معمولی تیزی دیکھی جارہی ہے جبکہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹس بدستور گراوٹ کا شکار ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔ برطانوی اسٹاک مارکیٹ میں کمی کے بعد 85 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

    دوسری جانب یورپی حصص بازاروں میں بھی کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، جرمن اسٹاک مارکیٹ میں 203 پوائنٹس کی تیزی اور فرانسیسی اسٹاک مارکیٹ میں 92 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں کاروبار بدستور زوال پذیر ہے اور کاروبار کا اختتام ریڈ زون میں ہورہا ہے۔ جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 451 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    چینی اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار رہی جبکہ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں 217 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    گزشتہ روز سعودی شیئرز مارکیٹ میں بھی ریکارڈ کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد سعودی شیئرز کی قدر میں 8.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔ شیئرز کا لین دین 7.15 ارب ریال کا رہا، یہ ستمبر 2019 کے بعد سے کیش میں شیئرز کے لین دین کی سب سے بڑی شرح ہے۔

    خلیجی شیئرز مارکیٹ بھی گراوٹ کا شکار ہے، کویت اسٹاک ایکسچینج میں 10 فیصد، دبئی میں 7.9 فیصد اور ابو ظہبی مارکیٹ میں 5.4 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

  • ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

    ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

    اسلام آباد: چین، جاپان، ہانگ کانگ اور سنگاپور سمیت دیگر ایشیائی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی حصص بازاروں میں مندی دیکھی جارہی ہے۔ چین، جاپان، ہانگ کانگ اور سنگاپور کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چینی اسٹاک مارکیٹ میں 46 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جبکہ جاپانی حصص مارکیٹ میں 52 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    اسی طرح ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں بھی 127 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    مندی کی وجہ جاپانی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنا ہے جبکہ امریکی صدر کا مواخذہ بھی مندی کا باعث بن رہا ہے۔

    امریکی صدر کے ممکنہ مواخذے کی وجہ سے گزشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی گئی تھی۔

    گزشتہ ماہ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین اور امریکا تجارتی معاملہ حل کرنے کے بہت قریب ہیں، چینی صدر نے بھی کہا تھا کہ باہمی اتفاق رائے اور برابری کی بنیاد پر مسئلے کو حل کریں گے۔

    ان اعلانات کے بعد بیشتر ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس34500،34400،34300اور34200کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔

    کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت54.18فیصدکم جبکہ71.62فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا تاہم خریداروں کی عدم موجودگی کے باعث پہلے گھنٹے میں کے ایس ای100انڈیکس میں200پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس تنزلی کا شکار رہا۔

    جمعہ کی نماز سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں 322پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، نمازکے بعد میں مندی کا سلسلہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 34063پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔

    تاہم بعد ازاں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 34100کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

    مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس380.60پوائنٹس کمی سے35190.02پوائنٹس پر بندہوا۔ جمعہ کو مجموعی طور پر 296کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے73کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،212کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج : مثبت آغاز کے بعد مندی کا رجحان غالب رہا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج : مثبت آغاز کے بعد مندی کا رجحان غالب رہا

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز کے بعد مندی کے ساتھ بند ہوا، مجموعی طورپر12کروڑ 36لاکھ19ہزار 400حصص کے سودے ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے، ہینڈرڈ انڈیکس میں 20 پوائنٹس کی کمی سے 40ہزار 486 پر بند ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز کے بعد دن بھر مندی کا رجحان غالب رہا، ہینڈرڈ انڈیکس 20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 486 پر بند ہوا جبکہ 30 انڈیکس 10پوائنٹس کے اضافے سے19ہزار454 پر بند ہوا۔

    مسلسل تیسرے روز بھی میوچل فنڈز کی جانب سے حصص کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

    آخری روز 132 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 160کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی 92 کڑور حصص کا کاروبار ہوا اور جن کی مالیت 4.6 ارب روپے رہی۔

    کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار339کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 138کے بھاؤ میں اضافہ، 183کے داموں میں کمی اور18کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 991 پوائنٹس کی کمی کے باعث آج مندی کا رجحان رہا۔

    تفصیلات کے مطابق 26 جنوری کو بلند ترین سطح کو عبور کرنے والی پاکستان استاک ایکسچینج کو مشکلات کا سامنا رہا ہے اور ہفتے کا پہلا ہی روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا اور ایک ہی دن میں 991 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ایک دم مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث پُر جوش سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔

    اس طرح 991 پوائنٹس کی کمی کے بعد آج 50 ہزار کی سطح کراس کرنے والا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار 972 پوائنٹس پر آگیا۔

    یاد رہے کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 18 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار 610 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 14 ارب 70 کروڑ 82 لاکھ 10 ہزار 564 روپے رہی۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی، ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے پانچ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آج ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ ریڈ زون میں نظر آئی اور ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ساڑھے پانچ سو پوائنٹس کی مندی نظر آئی، اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے با عث انٹر نیشنل اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی ریکارڈ کی جارہی ہے، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی غیر ملکی سرمایا کاروں کی جانب سے فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز بعد ہی تیزی کا رجحان واپس

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز بعد ہی تیزی کا رجحان واپس

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز بعد ہی تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا، مارکیٹ ابتدائی لمحات میں گرنے کے بعد سنبھل گئی۔

    منگل کو بازار حصص کراچی میں کاروبارکا آغاز فروخت کےدبائو اور مندی سےہوا۔۔ابتدائی آدھےگھنٹےمیں مارکیٹ کو ایک سو چورانوےپوائنٹس کی بڑی گراوٹ کاشکار ہوتےبھی دیکھاگیا تاہم سرمایہ کاروں کےدرمیان موجود آئندہ دنوں میں مارکیٹ بہتر ہوجانےکےگہرے تاثر نےمندی کے اثرات کو زائل کردیا۔

    سیمنٹ سیکٹرکی کمپنیوں کےشیئرز میں آنے والی نئی خریداری نےمارکیٹ میں ماحول کو بدل کر رکھ دیا، کاروبارکےاختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس چوہتر پوائنٹس کےاضافےسے32 ہزار چوراسی پوائنٹس پربند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈسطح سے نیچےآگئی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈسطح سے نیچےآگئی

    کراچی: فیصل آباد میں گھن گھرج، جلائوگھیرائو سے سرمایہ کار سہم گئے، بلندی کی جانب محو پروازکراچی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈسطح سے نیچےآگئی۔

    پچھلےایک ہفتےکی مسلسل تیزی کےبعد پیرکوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئےکاروباری ہفتےکا آغاز بھی مثبت اور تیزی کےرجحان کےساتھ ہوا تاہم فیصل آباد میں جوں جوں صورتحال خراب ہوتی گئی اُس کےساتھ ساتھ مارکیٹ میں کاروبار اُتار چڑھائوکا شکار اور سرمایہ کاروں کےاعتمادکاگراف نیچےگرتاگیا۔

    یوں گذشتہ ہفتےہر روز نیا ریکارڈ بنانےوالی مارکیٹ پیرکو نیا ریکارڈ نہ بنا سکی اور تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 138 پوائنٹس گرکر 32010 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

    کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں سولہ روز بعد ریکارڈ بریک ہوگیا بتیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل ایک بار پھر عبور ہوگیا،اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننےکا موسم پھر لوٹ آیا، سرمایہ کار پھر پور طریقے سے بازار حصص میں سرگرم نظر آئے، نمایاں تیزی کے رجحان میں سولہ روز بعد بتیس ہزار چھے پوائنٹس کی سابقہ ریکارڈ سطح کو بریک کرکے مارکیٹ جمعرات کے روز تاریخ کی نئی بلندترین سطح بتیس ہزار اکیانوے پوائنٹس پر بند ہوئی۔ٹریڈنگ کےدوران مارکیٹ انڈیکس میں تین سو پینسٹھ پوائنٹس کا نمایاں اضافہ بھی ہوا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کےبعد یہ اضافہ کاروبارکے اختتام پردو سو اٹھارہ پوائنٹس رہا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا

    کراچی: تیس نومبر کےبعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں کاروباری سرگرمی ریکارڈکی گئی، مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا۔

    تیس نومبرکادن پُرامن طور پرگذر جانےکےبعدکر اچی اسٹاک مارکیٹ میں پہلےکاروباری روز سرمایہ کار ایک بار پھربازارحصص میں سرگرم نظرآئے، ایک موقع پرمارکیٹ میں ڈھائی سو پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی، سات ماہ بعد ایک روز میں بیس ارب روپےسےزائد مالیت کےشئیرزکی تجارت ہوئی۔

    تاہم تیل کی گرتی قیمتوں کےباعث تیل وگیس تلاش اور فروخت کرنےوالی کمپنیوں کےشئیرز میں فروخت کےدبائو نےتیزی کے رجحان کو محدودکردیاجبکہ سیمنٹ،فرٹیلائیزر،کیمیکل، ٹیکسٹائل اور پاور سیکٹرکی کمپنیوں کےشئیرز میں نئی خریداری کی گئی۔۔کاروبارکے اختتام پرہنڈریڈ انڈیکس ایک سو دوپوائنٹس کےاضافےسےاکتیس ہزار تین سو پوائنٹس پربند ہوا۔