Tag: منسا ملک

  • منسا ملک مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں: علیزے شاہ کا دعویٰ

    منسا ملک مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں: علیزے شاہ کا دعویٰ

    (28 جولائی 2025): پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ منسا ملک انہیں دھمکیاں دے رہی ہیں۔

    علیزے شاہ حال ہی میں ساتھ اداکارہ منسا ملک کے ساتھ آن لائن فائٹ کے بارے میں حیران کن انکشافات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں تاہم اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ منسا انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں لکھا کہ منسا ملک مجھے انجان نمبروں سے کال کر رہی ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لو یہ اسی کا کام ہوگا۔

    اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا 3 سال پہلے بھی اسی عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی، میں نے آج تک جو کمایا وہ عزت اور حلال طریقے سے کمایا، مگر جو حرام کھاتے ہیں، انہیں نہ خدا کا خوف ہوتا ہے نہ انجام کا۔

    علیزے نے ان میسجز کے اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں ہیں، ساتھ ہی ایک اور اسٹوری میں علیزے شاہ نے کہا کہ میں منسا ملک کو اس وقت تک معاف نہیں کروں گی جب تک وہ اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتی، میری آپ سب فالوورز سے اپیل کی کہ آپ سب منسا ملک کو سب تک ٹرول کریں جب تک وہ معافی نہیں مانگ لیتی۔

  • ’حسین اتنا لگو کہ 4 کیس لوگ جیلسی میں۔۔۔‘ تنازع کے بعد علیزے شاہ کی نئی پوسٹ

    ’حسین اتنا لگو کہ 4 کیس لوگ جیلسی میں۔۔۔‘ تنازع کے بعد علیزے شاہ کی نئی پوسٹ

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔

    اداکارہ علیزے شاہ اپنے ساتھی اداکاروں کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ سلوک کے لاتعداد تنازعات کا شکار رہی ہیں۔

    گزشتہ دنوں اداکارہ علیزے کا ساتھی اداکارہ کے ساتھ پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران ایک اور تنازع کا سامنے  آیا ہے، ساتھی اداکارہ منسا ملک نے ان پر مقدمہ درج کرایا تھا۔

    ’منسا پر جسمانی تشدد‘ علیزے شاہ نے بھی حقائق سے پردہ اٹھادیا

    منسا ملک نے کہا تھا کہ 15 اگست کے روز علیزے شاہ نے سیٹ پر موجود تمام افراد کے سامنے مجھ پر جلتا ہوا کا سگریٹ پھینکا اور مجھے جوتیوں کے ساتھ مارا جس کے بعد میں نے بہت مشکل سے اپنی جان بچائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

    تاہم اس کا جواب اداکارہ علیزہ شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دیا تھا، انہوں نے عائشہ جہانگیر ملک نامی صارف کی اسٹوری کا اسکرین شارٹ بطور ثبوت پیش کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ سچ کبھی چھپتا نہیں‘‘۔

    اب علیزے شاہ نے اس سارے تنازع کے بعد فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی ہے اور اس بارے میں ایک دلچسپ کیپشن دیا ہے۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ’ حسین اتنا لگو کہ 3 4 کیس لوگ جیلسی میں تھوک دیں‘،علیزے کے اس دعوے پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔