Tag: منسوخ

  • سیکیورٹی خدشات،اہل سنت والجماعت کی ریلی منسوخ

    سیکیورٹی خدشات،اہل سنت والجماعت کی ریلی منسوخ

    کراچی: اہل سنت و الجماعت نے شہادتِ خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر نکالی جانے والی سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کرتے ہوئے کارکنان کو کراچی مرکز پہنچنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان اہل سنت والجماعت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں لسبیلہ سے تبت سینٹر تک نکالی جانے والی کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو کراچی مرکز اہلست والجماعت ناگن چورنگی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ ترجمان اہل سنت کے مطابق ریلی سیکیورٹی خدشات کے بعد منسوخ کی گئی ہے۔

    یاد رہے ہر سال کی طرح امسال بھی یکم محرم الحرام کو شہادتِ حضرتِ عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں اہل سنت والجماعت کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں شرکاء خلیفہ ثانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے یکم محرم کو تعطیل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    علاوہ ازیں اہل سنت والجماعت کی جانب سے محرم کے ابتدائی 10 روز کو عشرہ فاروق و حسین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ دو سالوں اس سال بھی یکم محرم کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    قبل ازیں خیبرپختونخوا میں بھی اہل سنت والجماعت کی صوبائی قیادت کی جانب سے ریلی کا انعقاد جاتا تھا تاہم گزشتہ دو سال سے یکم محرم کو حکومت کی جانب سے تعطیل کے اعلان کے بعد کے پی کے میں یکم محرم کی ریلیاں نکالے جانے کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔

  • سانحہ لاہور کے باعث، وزیر اعظم نے دورہ امریکہ منسوخ کردیا

    سانحہ لاہور کے باعث، وزیر اعظم نے دورہ امریکہ منسوخ کردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور خود کش حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں امریکا کا دورہ منسوخ کردیا۔

    وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور خودکش حملے کے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورت حال کو دیکھتے ہوئے امریکا کا دورہ منسوخ کردیا ہے، وزیراعظم نواز شریف کو امریکہ میں ہونے والی نیوکلئرکانفرنس میں شرکت کے لیے امریکہ جانا تھا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے قریبی رفقا سے مشاورت کے بعد دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جگہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نیوکلیئر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

  • ایران نے سعودی عرب جانے والی تمام عمرہ پروازیں منسوخ کردیں

    ایران نے سعودی عرب جانے والی تمام عمرہ پروازیں منسوخ کردیں

    تہران: ایران نےغیر معینہ مدت کے لیے سعودی عرب جانے والی تمام عمرہ پروازیں منسوخ کردیں۔

    ایران اورسعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں، برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جدہ میں دو ایرانی لڑکوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

    دو ایرانی نوجوانوں نے الزام لگایا تھا کہ مارچ کے مہینے میں عمرہ سے واپسی پر جدہ ایئر پورٹ پر سکیورٹی حکام نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

    واقعےکے بعد تہران میں سعودی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کے بعد ایران نےعمرہ کے لیے سعودی عرب جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردیں ۔

    ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

  • کراچی سے لاہورجانیوالی پروازکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعدروانہ

    کراچی سے لاہورجانیوالی پروازکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعدروانہ

    کراچی+ لاہور: انتظامیہ کی لاپرواہی نےقومی ایئرلائنز کے مسافروں کواذیت سےدوچار کردیاہے۔کراچی سے لاہورجانے والی پروازکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعدروانہ ہوگئی ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہورجانے والی پرواز پی کے تین سوچارکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ کردی گئی۔ذرائع کاکہناہے کہ جہاز کے کپتان نے اوولوڈنگ کے باعث پرواز لے جانے سے انکار کردیا تھا۔جہاز کی مسافر اداکارہ روبینہ اشرف نے بتایاکہ آدھی بورڈنگ ہوئی تھی کہ مسافروں کووجہ بتائے بغیر آف لوڈ کردیاگیا۔

    علاوہ ازیں لاہور ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور گونوازگوکے نعرے لگائے۔طیارے میں فنی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ کچھ دیر بند رہا۔لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی بارسلونا جانے والی پرواز سیون نائن فائیو کومنسوخ کرکے مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کردیاگیا۔

    جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اور گونواز گو اور پی آئی اے مردہ باد کے نعرے لگائے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرواز کو پالپا اور ائیر لیگ کے احتجاج کے باعث منسوخ کیا گیا۔ادھراسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کےطیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی ہوگئی۔ جس کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ کوکچھ دیرکیلئےبندرکھاگیا،طیارے کو رن وے سے ہٹانے کے بعد ائیرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

    دریں اثناء پی آئی اے کے چیئرمین محمد علی گردیزی نے کہا ہے کہ پالپا کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، اب تمام پروازیں وقت پر روانہ ہوں گی۔
    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے محمد علی گردیزی کا کہنا تھا کہ حج آپریشن کے دوران پی آئی اے کے پائلٹس اور کیبن کریو کے 1.8 ارب ڈالر کے الاؤنسز واجب الادا تھے، جو 31 اکتوبر تل قسط وار ادا کر دیئے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ میں پی آئی اے کے عملے کے ملوث ہونے کی اطلاعات درست نہیں، 6 اے ٹی آر طیاروں کی 8 سالہ لیز کے معاہدے ہو گئے ہیں جبکہ 11 اے 320 ایئر بسیں بھی لیز پر حاصل کی جائیں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ چار 747 طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے ہیں جبکہ آخری طیارے کو بھی حج آپریشن کے بعد گراؤنڈ کر دیا جائے گا۔ چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پہلی ششماہی میں خسارے میں 44 فیصد کمی آئی ہے۔

    بیرون ملک 200 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے جن کی جگہ جنرل سیلز ایجنٹس کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا، جس سے پی آئی اے کے خسارے میں مزید کمی آئے گی۔