Tag: منسٹرز انکلیو

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اسلام آباد میں کس بنگلے میں رہیں گے؟

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اسلام آباد میں کس بنگلے میں رہیں گے؟

    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کے لیے بنگلہ الاٹمنٹ کا معاملہ حل نہیں ہو سکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو منسٹرز انکلیو میں بنگلہ الاٹ نہ ہو سکا، مرزا آفریدی کو بنگلہ الاٹ کرانے کے لیے سینیٹ سیکریٹریٹ نے وزارت ہاؤسنگ کو خط لکھ دیا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ مرزا محمد آفریدی کو منسٹرز انکلیو میں بنگلہ نمبر 22 الاٹ کیا جائے، یہ بنگلہ اس سے قبل سلیم مانڈوی والا کے زیر استعمال رہا، جب کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی ماضی میں اسی بنگلے میں مقیم رہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ہاؤسنگ کے نوٹیفکیشن کے بعد مرزا محمد آفریدی کو بنگلہ الاٹ ہوگا۔

  • شہباز شریف منسٹرز انکلیو پہنچ گئے، میڈیکل بورڈ بھی روانہ

    شہباز شریف منسٹرز انکلیو پہنچ گئے، میڈیکل بورڈ بھی روانہ

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لاہور سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا، انھیں پرواز پی کے 1852 کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد لایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا، ایئر پورٹ سے انھیں سیدھا منسٹرز انکلیو منتقل کیا گیا، جہاں ان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بھی پہنچے گا۔

    [bs-quote quote=”منسٹرز انکلیو میں شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انتظامیہ نے پہلے ہی شہباز شریف کی سرکاری رہائش گاہ سب جیل قرار دے رکھی ہے، شہباز شریف کو لینے کے لیے نیب راولپنڈی کی 5 رکنی ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود تھی۔

    اسلام آباد میں نیب ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اسد مسعود جنجوعہ کر رہے تھے۔ دوسری طرف منسٹرز انکلیو میں شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق 3 رکنی میڈیکل بورڈ پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل ہے، کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر آصف عرفان میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہیں۔

    کارڈک فزیشن ڈاکٹرحامد اور نیب کے ڈاکٹر امتیاز میڈیکل بورڈ کا حصہ ہیں، یہ میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا معمول کا طبی معائنہ کرے گا، خصوصی میڈیکل بورڈ نیب کی درخواست پر تشکیل دیا گیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  آشیانہ اقبال اسکینڈل : قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا


    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ وقتاً فوقتاً اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا طبی معائنہ کرے گا، اسلام آباد میں دورانِ قیام میڈیکل بورڈ شہباز شریف کے ہم راہ رہے گا۔

    خیال رہے کہ شہباز شریف کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد لایا گیا ہے، گزشتہ اجلاس میں شرکت کے وقت بھی نیب کی درخواست پر میڈیکل بورڈ ترتیب دیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا ای سی جی، بی پی اور شوگر چیک کرے گا۔

  • نواز شریف کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات، پارٹی امور پر مشاورت

    نواز شریف کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات، پارٹی امور پر مشاورت

    اسلام آباد: میاں نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم نواز شریف ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے لیے اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ منسٹرز انکلیو اسلام آباد پہنچ گئے۔

    [bs-quote quote=”شہبا شریف نے نے پارٹی کی 18 رکنی مجلسِ عاملہ تشکیل دے دی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    شریف برادران کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور پارٹی امور پر مشاورت کی گئی، ملاقات میں نیب کیسز اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔

    میاں نواز شریف نے ملاقات میں شہباز شریف کے ساتھ قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا، جب کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر بھی غور کیا گیا۔

    خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی منسٹرز انکلیو والی رہائش گاہ کو نیب کی جانب سے سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔

    دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نے پارٹی کی 18 رکنی مجلسِ عاملہ تشکیل دے دی، جس کے کنوینر کے لیے احسن اقبال کو منتخب کیا گیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کو میڈیکلی فٹ قرار دے دیا


    دوسری طرف ڈاکٹرز نے آج صبح 7 بجے منسٹرز انکلیو میں شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد شہباز شریف کو فٹ قرار دے دیا۔

    ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر، ای سی جی ٹیسٹ کیا جب کہ معدے، گردوں اور مثانے کے الٹرا ساؤنڈ کیے گئے، تمام ٹیسٹ نارمل نکلے۔

    بعد ازاں شہباز شریف کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ نیب کو فراہم کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔