Tag: منشا پاشا

  • پہلی شادی کا وقت میرے لیے بہت مشکل تھا، منشا پاشا

    پہلی شادی کا وقت میرے لیے بہت مشکل تھا، منشا پاشا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا پہلی شادی کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

    اداکار و ماڈل منشا پاشا نے گزشتہ روز اداکار علی عباس کے ساتھ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    منشا پاشا نے زندگی میں اچھے ہمسفر ہونے کی اہمیت اور افادیت پر بھی بات کی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری پہلی شادی کا وقت میرے لیے بہت مشکل تھا اور کالج کا وقت بھی مشکل رہا ہے یہ زندگی کے بڑے مشکل وقت ہوتے جس میں انسان فیصلے لے رہا ہوتا ہے اور پتا نہیں ہوتا ہے کہ آگے کیا ہے۔

    منشا پاشا نے کاہ کہ والد کی وفات کا وقت بھی بہت کڑا گزرا تھا، انہیں کینسر ہوگیا تھا اس کے فوری بعد والدہ کو بھی دل کا دورہ پڑا تھا وہ دو سال ہی ایسے تھے، ایسا وقت آتا ہے جس میں ہر چیز آگے پیچھے ہورہی ہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ منشا پاشا معروف سماجی کارکن اور سیاست دان جبران ناصر کے ساتھ خوش گوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔

    منشا پاشا کی جبران ناصر سے شادی 2021 میں ہوئی تھی۔

    اس سے قبل وہ اسد فاروقی نامی شخص کے ساتھ 2013 سے 2018 تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہیں۔

  • طلاق کی شرح بڑھنے کے باعث لوگ شادی سے ڈرتے ہیں، منشا پاشا

    طلاق کی شرح بڑھنے کے باعث لوگ شادی سے ڈرتے ہیں، منشا پاشا

    معروف اداکارہ اور سماجی کارکن جبران ناصر کی زوجہ منشا پاشا سمجھتی ہیں کہ طلاق کی شرح بڑھنے کی وجہ سے بہت سے لوگ ڈر کر شادی ہی نہیں کررہے۔

    ایک انٹرویو میں انھوں نے طلاق سے متعلق کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی پہلی شادی کی ناکامی اور اس کے بعد دوسری شادی پر بھی گفتگو کی۔ انھوں نے کا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ ان کی شادی کا اختتام ایسے ہوگا جب کہ طلاق کے صدمے سے نکلنے میں پانچ سال کا وقت لگا

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے انسان آزاد ہوتا ہے لیکن شادی کے بعد اس کی تمام زندگی تبدیل ہوجاتی ہے اور وہ دوسرے شخص کو ذہن میں رکھ کر زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔

    منشا پاشا کے مطابق بہت سارے لوگ اس لیے شادی نہیں کر رہے کیوں کہ انھیں لگتا ہے جب شادی کے بعد طلاق ہونی ہے تو پھر شادی نہ ہی کی جائے تو بہتر ہے۔

    منشا پاشا ذاتی معلومات کو سامنے لانے پسند نہں کرتیں تاہم اکثر لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے شوہر جبران ناصر سے تعلقات کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ شادی سے قبل ہی ان کے درمیان کئی سال سے دوستی تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ وہ اور جبران سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کے دوست تھے،تاہم مشترکہ دوستوں کے ساتھ وہ پہلی بار ملے، جہاں سے ان کے درمیان گہرے تعلقات شروع ہوئے جو بعد میں شادی میں تبدیل ہوگئے۔

    منشا پاشا نے بتایا کہ ان کی پیدائش حیدرآباد میں ہوئی، جب کہ ان کے والد نوابشاہ اور والدہ کا تعلق دادو ضلع سے ہے۔

  • منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی ختم ہونے کے متعلق کیا کہا؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے حال ہی میں اپنی پہلی شادی کے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

    ایک ویب شو کے دوران گفتگو میں منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں بتایا، ہاں میری شادی پہلی ہوئی تھی لیکن میں اس بارے میں زیادہ بات نہیں کرتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میری جس سے شادی ہوئی تھی اس کا تعلق پاکستان کی اسی  انڈسٹری سے تھا۔

    منشا نے کہا کہ اگر شادی کامیاب نہیں ہوتی تو میرے خیال سے بہت سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ یہی بس زندگی ہوگئی  بس کسی طرح اسے لے کر چلنا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ شادی دو لوگوں کا ملنا ہے، جس میں وضاحت نہیں ہوتی، یہ ایک مختلف رشتہ ہوتا ہے، اس رشتے میں ایک دوسرے کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    اس دوران اگر آپ کی شادی نہیں چلتی تو آخری میں طلاق کا آخری حربہ ہے جسے استعمال کیا جاتا ہے، بعض اوقات ہم بغیر سوچے سمجھے فیصلہ کر لیتے ہیں  بعض سوچ سمجھ کر، لیکن اگر شادی ناکام ہورہی ہے تو کیا کرسکتے ہیں، کوئی بھی طلاق لینے کے لیے شادی نہیں کرتا ہے۔

    منشاپاشا کا کہنا تھا کہ میری شادی بہت کم عمر میں ہوئی تھی، اس لیے میری شخصیت میں نکھار بھی نہیں ہے۔

    منشاپاشا نے مزید کہا کہ اگر شادی چھوٹی عمر میں ہوجاتی ہے کہ ہے تو معاملات کو سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے، اور میرا ماننا یہ ہے کہ یہ دو لوگ کے درمیان کا معاملہ نہیں شادی پورے خاندان سے چلتی ہے۔

  • معروف اداکارہ نے والد کے نام پر مسجد تعمیر کروا دی

    معروف اداکارہ نے والد کے نام پر مسجد تعمیر کروا دی

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں مسجد تعمیر کروا دی، مداحوں نے ان کے نیک کام پر انہیں بے حد سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مسجد کی تصاویر شیئر کیں۔

    تصویر کے کیپشن میں انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس مقدس مہینے میں انہوں نے اور ان کی بہنوں نے اپنے والد کی یاد میں ایک مسجد تعمیر کروائی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

    یہ مسجد کراچی سے 4 گھنٹے کی ڈرائیو پر ایک گاؤں میں ہے جس کی تعمیر کافی عرصے سے جاری تھی اور یہ اب مکمل ہوئی ہے۔

    منشا نے ان کارکنوں اور خیر خواہوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے دعا کی اور انہیں سپورٹ کیا۔

    مسجد کا نام مسجد طارق رکھا گیا ہے، اس مسجد کو منشا اور ان کی بہنوں زینت، ماریہ اور حنا نے مکمل کروایا ہے۔

  • کرونا وائرس کے باوجود شادیوں کے انعقاد پر معروف اداکارہ پریشان

    کرونا وائرس کے باوجود شادیوں کے انعقاد پر معروف اداکارہ پریشان

    لاہور: معروف اداکارہ منشا پاشا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود لوگوں کے اجتماع اور شادیوں کے انعقاد پر پریشان ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ میں لاہور میں ہونے والی شادیوں کی ویڈیوز دیکھ رہی ہوں جن میں رقص کیا جارہا ہے اور شادی ہال لوگوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یار اب اس طرح تو نہ کرو۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ سنیما، شادی ہالز اور پارکس بھی بند کردیے گئے ہیں۔

    اس کے باوجود اکثر مقامات پر پابندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور تقریبات کا انعقاد معمول کے مطابق کیا جارہا ہے، پولیس نے کچھ مقامات پر شادی ہالز پر چھاپے مار کر مالکان کو گرفتار بھی کیا ہے۔