Tag: منشیات اسمگلر

  • بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون کی زندگی پر سیریز بنانے کی تیاری

    بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون کی زندگی پر سیریز بنانے کی تیاری

    کولمبیا کی بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون گرزیلڈا بلانکو کی زندگی پر ایک نیٹ فلکس سیریز بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کی بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون گرزیلڈا بلانکو کی زندگی پر سیریز  بنائی جائے گئی جس میں مرکزی کردارمعروف اداکارہ صوفیہ ورگارا ادا کر رہی ہیں۔

    ڈیلی اسٹار کے مطابق گرزیلڈا بلانکو اس دھندے میں منشیات اسمگلر پیبلو ایسکوبار کی حریف تھی، بلانکو اس قدر سفاک تھی کہ اپنے مخالف گینگز کے کارندوں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے ایک بار بھی نہیں سوچتی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق اسمگلر خاتوں نے 2 شادیاں کیں اور اپنے دونوں شوہروں کو بھی قتل کر دیا تھا،  بلانکو کے گینگ میں کام کرنے والے ایک ملزم نے بعد ازاں بتایا تھا کہ گرزیلڈا بلانکو لوگوں کو قتل کرنے کا آرڈر اس طرح دیا کرتی تھی جیسے لوگ پیزا آرڈر کرتے ہیں۔

    گرزیلڈا بلانکو نے 70 اور 80 کی دہائیوں میں منشیات اسمگلنگ سے ڈیڑھ ارب پاﺅنڈ سے زائد کی دولت کمائی، اس نے 11سال کی عمر میں 10سالہ لڑکے کو قتل کیا تھا اور یہ اس کی زندگی کی پہلی واردات تھی۔

    رپورٹس کے مطابق گرزیلڈا بلانکو کی سفاکیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے ایک بار ایک 2سالہ بچے کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    گرزیلڈا بلانکو نے 200 سے 2 ہزار کے درمیان لوگوں کو قتل کرایا، اب اس کی زندگی پر نیٹ فلکس سیریز کی شوٹنگ جاری ہے۔

    اداکارہ صوفیہ ورگارا کا کہنا ہے کہ اسے گرزیلڈا بلانکو بننے کے لیے روزانہ 2گھنٹے میک اپ کروانے میں لگ جاتے ہیں۔

  • پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات اسمگلر اور گٹکا، ماوا سپلائر گرفتار

    پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات اسمگلر اور گٹکا، ماوا سپلائر گرفتار

    کراچی: ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات بر آمد کرلی گئی۔

    ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ملزمان میں بین الصوبائی منشیات اسمگلر اور گٹکا، ماوا سپلائر شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم کوئٹہ سے منشیات بس میں لاکر سائٹ ایریا پہنچا تھا۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کی شناخت چاکر خان کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے 5015 گرام چرس بر آمد کرلی گئی ہے۔

    دوسری کارروائی میں حب ریور روڈ سے گٹکا سپلائر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم کورکشے میں گٹکا لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم کے 2 ساتھی شمس اللہ اور ضیاالدین موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ ملزم سے 225 پیکٹ ماوا، 20250 انڈین گٹکا برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ ملزمان کوتھانہ سعید آباد اور سائٹ اے کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • سزا پوری ہونے کے باوجود 5 سال سے قید برمی شہری کو وطن واپس بھیج دیا گیا

    سزا پوری ہونے کے باوجود 5 سال سے قید برمی شہری کو وطن واپس بھیج دیا گیا

    اسلام آباد: برما کے منشیات اسمگلر کو، پاکستان میں سزا مکمل ہونے کے باوجود 5 سال تک قید رہنے کے بعد بالآخر وطن واپس بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا پوری ہونے کے باوجود 5 سال سے قید برمی منشیات اسمگلر کے کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

    وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں فیصل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

    برمی منشیات اسمگلر پاکستان میں سزا مکمل ہونے کے باوجود 5 سال سے قید تھا، درخواست دائر ہونے پر ہائیکورٹ نے ابراہیم کو 16 ستمبر تک اس کے ملک واپس بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

    سماعت کے دوران وزارت داخلہ اور خارجہ نے عمل درآمد رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی جس میں بتایا گیا کہ برمی شہری ابراہیم کو 5 سال بعد اپنے ملک واپس بھیج دیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ابراہیم کوکو کی وزارت خارجہ کے ذریعے برمی شہریت کی تصدیق کی گئی، شہریت کی تصدیق ہونے پر ابراہیم کو اس کے ملک روانہ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق برمی سفارت خانے نے ابراہیم کوکو کی سفری دستاویزات کا بندوبست کیا، ابراہیم کو 10 اگست کو اسلام آباد سے میانمار ڈی پورٹ کیا گیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابراہیم کوکو کی اپنے ملک روانگی کے بعد درخواست نمٹا دی۔

  • منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، اے این پی رہنما کے بیٹوں سمیت 6 گرفتار

    منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، اے این پی رہنما کے بیٹوں سمیت 6 گرفتار

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اے این پی رہنما کے بیٹوں سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لیے۔

    اے این ایف کے ذرایع کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ ایم ون کے قریب منشیات کے اسمگلروں کے خلاف ایک اہم کارروائی کی گئی ہے، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رہنما کے دو بیٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ملزمان کو 3 گاڑیوں میں منشیا ت کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے، یہ کارروائی موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

    ذرایع نے بتایا کہ کارروائی میں ضلع خیبر کے اے این پی رہنما عمران آفریدی کے 2 بیٹے کامران اور عرفان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والے دیگر افراد میں اے این پی رہنما کا بھتیجا فیضان اور جوہر آفریدی بھی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع

    اے این ایف کے مطابق جن 3 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے ان میں 2 بی ایم ڈبلیو اور سرف شامل ہیں، 128 کلو چرس اور افیون پشاور سے اسلام آباد اسمگل کی جا رہی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب کے رہنما رانا ثنا اللہ کو بھی منشیات کیس میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    چار دن قبل منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا کو انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا گیا لیکن جج کی عدم موجودگی کے باعث ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کی گئی۔

  • نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ 2 غیرملکی گرفتار

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ 2 غیرملکی گرفتار

    اسلام آباد : نیواسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات اسمگلر سمیت 2غیر ملکی افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے نائجیریا سے تعلق رکھنے والے جانسن اور جنیفر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرلی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق دونوں کے قبضے سے ڈیڑ ھ کلو ہیروئین برآمد ہوئی ہے، دونوں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہے تھے۔

    اے ایس ایف کے مطابق دونوں غیرملکیوں کا تعلق نائجیریا سے ہے جبکہ دونوں کو گرفتار کرکے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ہیروئن برآمد

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کے 200 سے زائد کیپسول اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم شہبازعارف کو گرفتارکرلیا تھا۔

    کراچی ایئرپورٹ سے میاں بیوی گرفتار،20 کلو ہیروئن برآمد

    یاد رہے کہ رواں سال 6 مارچ کو کسٹم پریوینٹو کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کو شش ناکام بناتے ہوئےمیاں بیوی کو گرفتار کرلیا تھا۔