Tag: منشیات اسمگلرز

  • کراچی میں بین الاقوامی منشیات اسمگلرز کا 2 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی میں بین الاقوامی منشیات اسمگلرز کا 2 رکنی گروہ گرفتار

    ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق نارکوٹکس فورس نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلرز کے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ کراچی فیڈرل بی ایریا بلاک 10 نصیرآبادمیں کارروائی کی گئی، ملزم کے گھر سے 2 گھڑیوں میں چھپائی گئی 800 گرام آئس برآمد، ملزم فرقان صدیقی نے گھڑیوں کے ذریعے منشیات  اسمگل کرنی تھی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر گروہ میں شامل خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان خلیجی، عرب ممالک میں کئی بار منشیات اسمگل کرچکے ہیں۔

    ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ایک اور کارروائی اسلام آباد  ائیر پورٹ پر کی گئی، ایئرپورٹ پر مانچسٹر جانے والے مسافر سے 2990 نشہ آورگولیاں برآمد ہوئی ہے جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ باچا خان ایئرپورٹ پشاور میں کارروائی کے دوران دوحہ جانے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے پیٹ سے 62 آئس ، 30 چرس بھرے کیپسولز  برآمد ہوئی ہے۔

    دوسری جانب اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران پاک افغان بارڈر  پر 49 کلو چرس بر آمد کرلیا گیا۔

  • 3 غیر ملکیوں سمیت 10 منشیات اسمگلرز گرفتار

    3 غیر ملکیوں سمیت 10 منشیات اسمگلرز گرفتار

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کارروائیاں کر کے غیر ملکیوں سمیت 10 منشیات اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس نے ملکی و بین الاقوامی سطح پر کارروائیاں کر کے 595 کلوگرام ہیروئن اور 5.033 کلوگرام کوکین برآمد کر لی۔

    ان کارروائیوں کے دوران 10 اسمگلرز گرفتار کیے گئے ہیں، جن میں 3 ویسٹ افریقن باشندے شامل ہیں، اور ان میں ایک عورت بھی ہے۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پر ایتھوپیا سے آنے والی مغربی افریقی خاتون سے جب 1.393 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی، تو اس کیس کے تعاقب میں اے این ایف نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

    فیصل آباد ایئر پورٹ پر بحرین سے آنے والے 2 ویسٹ افریقی باشندوں کے قبضے سے 3.640 کلوگرام کوکین برآمد کی گئی۔

    اے این ایف انٹیلیجنس کی سری لنکن سیکیورٹی حکام کو فراہم کی جانے والی خفیہ معلومات کے نتیجے میں کھلے سمندر میں ایک کارروائی کی گئی، جس کے دوران 2 کشتیوں سے مجموعی طور پر 595 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

    اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں پاکستانی و غیر ملکی باشندے شامل ہیں۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • وفاقی حکومت کا ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے اہم فیصلہ

    وفاقی حکومت کا ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے اہم فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر ملک کو منشیات سے پاک کرنے کی کوششیں تیز کردی گئیں، بڑے منشیات اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن اور ان کی گرفتاریوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بڑے منشیات اسمگلرز پر ہاتھ ڈالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

    اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کی۔ اجلاس میں صوبوں کے آئی جیز، رینجرز کے ڈی جیز، ڈی جی اے ایف ایف، ایف سی کمانڈنٹس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہ شریک ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے سول و عسکری ادارے ایک صفحے پر ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف پوری قوت سے مشترکہ آپریشنز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کریک ڈاؤن سے قبل حساس اداروں نے بڑے منشیات اسمگلرز کی ابتدائی فہرست تیار کرلی، تصدیق کے لیے فہرست دوبارہ حساس اداروں کے حوالے کردی گئی، حتمی فہرست کی بنیاد پر کریک ڈاؤن اور گرفتاریاں شروع ہوں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں منشیات اسمگلرز کے خلاف مشترکہ آپریشن کا طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے، وفاقی وزارت انسداد منشیات، اسمگلرز کے تمام آپریشنز کو لیڈ کرے گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مالی، تکنیکی اور لاجسٹک وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی، بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت انسداد منشیات سرگرمیوں پر خرچ ہوگی۔

    علاوہ ازیں شہروں، تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں بھی منشیات کی سپلائی روکنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • افغانستان سے پاکستان آئس منشیات اسمگلنگ کرنے والا عالمی نیٹ ورک پکڑا گیا

    افغانستان سے پاکستان آئس منشیات اسمگلنگ کرنے والا عالمی نیٹ ورک پکڑا گیا

    پشاور: خیبر پختون خوا پولیس نے پشاور میں منشیات کا عالمی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے جو افغانستان سے پاکستان میں آئس منشیات کا دھندا کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی پولیس نے افغانستان سے پاکستان آئس منشیات کا دھندا کرنے والا عالمی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔

    ایس ایس پی پشاور کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے 12 اسمگلرز سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد ہوئی ہے، عالمی اسمگلروں کی گرفتاری حساس اداروں کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اسمگلر پشاور کو ٹرانزٹ روٹ کے طور پر استعمال کر رہے تھے، اسمگلرز میں زیادہ تر کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی کے تعلیمی اداروں میں آئس کا زہر فراہم کرنے والا گروہ پکڑا گیا

    خیال رہے کہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں کے تعلیمی اداروں میں آئس نشے کے استعمال میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس پر سرکاری رپورٹس بھی آ چکی ہیں اور اے آر وائی نیوز نے بھی اس سے متعلق متعدد رپورٹس دیں۔

    29 مئی کو بھی کراچی کے تعلیمی اداروں میں آئس کا زہر فراہم کرنے والا ایک گروہ پکڑا گیا تھا، پولیس نے گروہ کے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

    رواں ماہ 2 جولائی کو انسدادِ منشیات فورس نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران 18 کلو گرام منشیات پکڑی، یہ منشیات فیصل آباد سے کراچی اسمگل کی گئی تھی۔