Tag: منشیات اسمگلر خواتین

  • اندرون وبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کیلئے خواتین کے استعمال کا انکشاف

    اندرون وبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کیلئے خواتین کے استعمال کا انکشاف

    اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایک ہفتے میں 6 منشیات اسمگلر خواتین کو گرفتار کرکے 26 کلوسے زائد منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک گیر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ہفتے میں 6 منشیات اسمگلر خواتین کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں گرفتار ملزمان سے 26 کلوسے زائد منشیات برآمد کی گئی، گرفتار خواتین بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

    اے این ایف کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر خاتون کے پیٹ سے 87 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسلام آباد چورنگی 26 کے قریب سے بھی خاتون منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔