Tag: منشیات اسمگلنگ

  • بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

    بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ لاہورکے قریب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اےاین ایف عملے نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، ملزمان نے گاڑی روکنے کے بجائے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی، فرار ہونے کی کوشش میں ملزمان نے  اے این ایف کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

    ترجمان کے مطابق اے این ایف عملے نے ملزمان کو کامیابی سے روک کر گرفتار کر لیا تلاشی لینے پر گاڑی سے 1200 گرام منشیات کے 65 پیکٹ برآمد ہوئے، مجموعی طور پر گاڑی سے 78 کلو منشیات برآمد کی گئی۔

    اے این ایف ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پکڑی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 55 لاکھ روپے بنتی ہے، ملزمان کا تعلق بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ سے ہے، ملزمان پشاور سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات اسمگل کرتے ہیں، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی اسلام آباد اور پشاور ائیر پورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے مسافروں سے علی الترتیب 1.166 کلو گرام آئس ہیروئن اور 1.210 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

      اے ایس ایف حکام کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوحہ کی پرواز پر اے ایس ایف عملہ نے مسافر شیر خان اور پشاور ائیر پورٹ پر جدہ کی پرواز پر مسافر اقبال حسین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مسافر نے مذکورہ منشیات ٹرالی بیگ کی اندرونی تہوں میں جبکہ پشاور میں یہ منشیات اندرسوں (مٹھائی) میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

     تاہم اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی سرچ کرنے پر سامان کی تلاشی پر بیگ سے بالترتیب 1.166 کلو گرام اور 1.210 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    اے ایس ایف حکام نے کہا کہ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

  • ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

    ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

    اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، اسی دوران 5 مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 164 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کلی عمر روڈ  پر گاڑی سے 50 کلو منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا، ایم ٹو پر گاڑی سے 12 کلو افیون اور 18 کلو منشیات کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد میں ٹی چوک پر گاڑی سے 9 کلو 600 گرام منشیات جبکہ فیض آباد کے قریب 2 ملزمان سے 9 کلو 600 گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے 964 گرام آئس برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج  کرلیا گیا۔

  • اے این ایف نے سمندر کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

    اے این ایف نے سمندر کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے سمندر کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے سمندر کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، مکران کوسٹل لائن کے قریب منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔

    اے این ایف کا کہنا ہے کہ خفیہ نگرانی کے بعد خلیج عمان جانے والی اسپیڈ بوٹ کا پیچھا کیا، جیونی کے قریب سمندر میں کامیاب آپریشن کے ذریعے بڑی مقدار میں آئس برآمد ہوا۔

    اے این ایف ترجمان کے مطابق کئی گھنٹوں پر محیط آپریشن میں مجموعی طور پر 60 کلو آئس برآمد ہوئی، برآمد آئس مختلف پیکٹوں اور ڈبوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

    اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ گہرے سمندر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • 4 ممالک کیلئے مٹھائی کے ٹنوں میں چھپائی گئی منشیات اسمگل کرنے کی  کوشش ناکام

    4 ممالک کیلئے مٹھائی کے ٹنوں میں چھپائی گئی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    راولپنڈی : 4 ممالک کیلئے مٹھائی کے ٹنوں میں چھپائی گئی منشیات اسمگل کی کوشش ناکام بنادی گئی، منشیات یو کے، سری لنکا، ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ بھیجی جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے کراچی میں انٹرنیشنل کنسائنمنٹ کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ 4 ممالک کیلئے مٹھائی کےٹنوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کی گئی ، کراچی میں کوریئرآفس میں بھیجے جانیوالے مٹھائی کے ٹنوں میں چھپائی گئی منشیات قبضے میں لے لی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ منشیات یو کے، سری لنکا، ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ بھیجی جارہی تھی، مجموعی طورپر9.55 ملین مالیت کی 3.5 کلو ہیروئن اور 7.2 کلو آئس قبضے میں لے لی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، ملزم نے دوران تفتیش منظم منشیات نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہا کہ ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • آلو کے اندر منشیات چھپا کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    آلو کے اندر منشیات چھپا کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی : آلو کے اندر منشیات چھپا کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، آلوؤں سے بھرا کنٹینر قطر بھیجا جا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں آلوؤں کے اندر منشیات چھپا کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ راس الخور قطر جانے والے آلو پر مشتمل ایک کنٹینر کو خفیہ اطلاع پر روکاگیا، کارگو کی جانچ پڑتال میں بھاری مقدار میں میتھفٹامائن برآمد کی گئی۔

    حکام نے بتایا کہ آلوؤں سے بھرا کنٹینر قطر بھیجا جا رہا تھا، اسمگلروں نے آلوؤں کے اندر مہارت سے نشہ اور دوائیں چھپا رکھی تھیں۔

    اے این ایف حکام کے مطابق کارگو کنٹینر پنجاب کے گودام سے لوڈ کرایا گیا تھا۔

  • بیرون ملک اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی منشیات کی کھیپ پکڑگئی

    بیرون ملک اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی منشیات کی کھیپ پکڑگئی

    راولپنڈی: اے این ایف نے پسنی میں بیرون ملک اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی منشیات کی کھیپ پکڑلی۔

    تفصیلات کے مطابقاینٹی نارکوٹکس فورس  نے منشیات اسمگلنگ کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں پسنی میں بیرون ملک اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی منشیات کی کھیپ پکڑلی۔

    ترجمان نے بتایا کہ آپریشن مکران کوسٹل لائن سےمتصل چوڑ بندر کے علاقے میں کیا گیا، آپریشن اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل میں لایا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لیاقت اور واحد مذکورہ گروہ کےسرغنہ ہیں اور یہ گروہ کے ارکان سمندری راستے سے بیرون ممالک منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

    انٹیلی جنس اطلاع پر اے این ایف ٹیم نے مذکورہ علاقے میں چھاپہ مارکارروائی کی، چھاپہ مار کارروائی کے دوران خفیہ مقام پر ذخیرہ کی گئی منشیات برآمد کرلی گئیں۔

    آپریشن کے دوران ایک ٹن سے زائد منشیات اور51 ہزار نشہ آورکیپسول برآمد ہوئے ، برآمد شدہ منشیات میں 850 کلو، چرس 164 کلو آئس شامل ہے۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات سمندری راستے سے بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچائی جانی تھی۔

    ترجمان کے مطابق گروہ کے سرغنہ لیاقت اور واحد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اے این ایف منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے سرگرم ہے۔

  • بھارتی فلم پروڈیوسر کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

    بھارتی فلم پروڈیوسر کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

    بھارتی فلم پروڈیوسر اور سیاستدان جعفر صادق کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول نے مبینہ طور پر 2000 کروڑ روپے کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی نارکوٹکس کنٹرول(این بی سی) اور دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے تامل فلم کے پروڈیوسر جعفر صادق کو 2 ہزار کروڑ روپے کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔

    بھارتی این سی بی کے مطابق ملزم بھارت سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منشیات اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہے جس نے اب تک بھارت سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگل کی ہے۔

    بھارتی این سی بی کے مطابق ملزم پروڈیوسر جعفر صادق نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے لیے کام کیا اور 4 فلمیں بنائی ہیں، ان کی پانچویں فلم اس ماہ کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے، ہمیں  گزشتہ دو ہفتوں سے ملزم کی تلاش تھی۔

    بھارتی حکام کا بتانا ہے کہ جعفر صادق نے 45 مرتبہ 3500 کلو ایفی ڈرین بیرون ملک بھیجی ہے، جعفر کی گرفتاری چنئی میں دو ٹرین مسافروں سے 180 کروڑ روپے کی منشیات برآمد ہونے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

  • اندرون وبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کیلئے خواتین کے استعمال کا انکشاف

    اندرون وبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کیلئے خواتین کے استعمال کا انکشاف

    اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایک ہفتے میں 6 منشیات اسمگلر خواتین کو گرفتار کرکے 26 کلوسے زائد منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک گیر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ہفتے میں 6 منشیات اسمگلر خواتین کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں گرفتار ملزمان سے 26 کلوسے زائد منشیات برآمد کی گئی، گرفتار خواتین بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

    اے این ایف کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر خاتون کے پیٹ سے 87 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسلام آباد چورنگی 26 کے قریب سے بھی خاتون منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

  • ریلوے ملازمین منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نکلے

    ریلوے ملازمین منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نکلے

    راولپنڈی : اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرین کے انجن میں چھپائی گئی چرس اور آئس برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے ملازمین منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نکلے ، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ٹرین کے انجن میں چھپائی گئی بارہ کلو چرس اور ایک کلو آئس برآمد کرلی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دورانِ کارروائی منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں ٹرین کے ڈرائیوراور اسسٹنٹ ڈرائیور کوموقع سےگرفتار کر لیا گیا۔

    اے این ایف نے پشاور کے رہائشی ریلوے ملازم ملزمان منشیات ٹرین کے انجن روم میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے ، ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔