Tag: منشیات اسمگلنگ

  • سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی : سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، برآمد چرس کو مہارت کیساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    دوحہ کیلئے بک کئے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کر لی گئی، تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

    برآمد چرس کو مہارت کیساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا، ترجمان اے این ایف کے مطابق کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کیلئے بک کیا گیا تھا، منشیات قبضے میں لیکر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

  • اے این ایف نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار

    اے این ایف نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار

    کراچی: اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے ایک کارندے کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن اور ڈرون بر آمد کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ترجمان اے این ایف نے اس حوالے سے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاع پر ڈی ایچ اے لاہور کے قریب کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار ملزم نے گاڑی روکنے کی بجائے موقع سے بھگادی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گاڑی کے تعاقب کے دوران ملزم نے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا دی، اس دوران کار سوار ملزم لاہور کے رہائشی فیاض حسین کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

    تلاشی لینے پرگاڑی سے 10 کلو ہیروئن اور ڈرون برآمد کر لیا گیا ہے، ایک کلو ہیروئن کا ایک پیکٹ ہوائی ڈرون کے ساتھ منسلک تھا، گرفتار ملزم اے این ایف کو دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش گرفتار ملزم نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کااعتراف کیا ہے، جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس پر بیرون ممالک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس پر بیرون ممالک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی : ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس پر بیرون ممالک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور مسافروں سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے ملتان اسلام آباد اور پشاورائیر پورٹس پر کاروائیاں کرتے ہوئے بیرون ممالک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے ملتان سے دوحہ جانے والے مسافر سے 1.170 کلو گرام آئس ہیروئن ، اسلام آباد سے دوحہ جانے والے مسافر سے 810 گرام آئس ہیروئن جبکہ پشاور سے دوحہ جانے والے مسافر سے 2.73 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

    مسافر محمد ابرار نے ملتان ایئرپورٹ پر ہیروئن بیگ کی لائننگ میں، مسافر محمد راشد علی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیگ کی تین تہوں میں جبکہ مسافر محمد نعمان نے پشاور ائیرپورٹ پر مذکورہ منشیات بیگ کی تہہ میں کمال مہارت سے چھپا رکھی تھی-

    اے ایس ایف کے عملے نے تینوں واقعات میں سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

    ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

  • مسافر ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، 2 ملازمین گرفتار

    مسافر ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، 2 ملازمین گرفتار

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے گارڈ انچارج اور اسسٹنٹ ایگزامینر الیکٹرک کو گرفتار کر لیا۔

    اے این ایف ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع تھی کہ ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی جا رہی ہے، جس پر راولپنڈی، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے جنکشنز پر ٹرینوں کو چیک کیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے پر جعفر ایکسپریس میں گجرات جنکشن کے مقام پر کارروائی کی گئی، تلاشی لینے پر ملزمان کی سرکاری پیٹی سے 4 کلو چرس اور 2 کلو افیون برآمد ہوئی، جس پر گارڈ انچارج اور اسسٹنٹ ایگزامینر الیکٹرک کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان منشیات راولپنڈی سے جیکب آباد اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، واقعے کے بعد تمام بڑے جنکشنز اور ٹرینوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے، اے این ایف کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان راولپنڈی کے رہائشی ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • اے این ایف کامنشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کامنشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی:اے این ایف کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، 6 ملزمان کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق 3 کارروائیوں کے دوران 185 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی جبکہ 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    سپرہائی وے، جامشورو پر ٹرک کے خفیہ خانوں سے 180 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، جبکہ دوران کارروائی شکارپور اور حیدرآباد کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لک بائی پاس کوئٹہ کے قریب ٹیکسی گاڑی میں سوار چاغی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے 1 کلو آئس اور 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، ملزم نے برآمد کی گئی منشیات کار کی ڈگی میں چھپائی ہوئی تھی۔

    حیات آباد ٹول پلازہ پشاور کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

    خیبر کے رہائشی دو ملزمان منشیات باڑہ سے پشاور اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کرلئے گئے، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی : اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) نے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے قطر جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ، اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) نے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کی۔

    کارروائی کے دوران دوحہ قطر جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا، ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کے پیٹ میں منشیات سے بھرے کیپسول کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایکسرے رپورٹ میں مسافروں کے معدہ میں کیپسول کی موجودگی ظاہر ہوئی تاہم دونوں مسافروں کو مزید کارروائی کے لئے سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایم بی اے کا طالب علم ساتھیوں سمیت گرفتار

    منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایم بی اے کا طالب علم ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایم بی اے کا طالب علم ساتھیوں سمیت گرفتار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے حب ریور روڈ رئیس گوٹھ کے قریب کارروائی میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایم بی اے کا طالب علم ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق ملزمان سے 6 کلو سے زائد ویڈ اور چرس برآمد ہوئی، جس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے، ملزمان میں رافع علی، ناصر اور ندیم شامل ہیں۔

    پولیس حکام نے انکشاف کیا کہ ملزمان گوادر سے حب چوکی کے ذریعے منشیات کراچی منتقل کر رہے تھے، یہ منشیات ڈیفنس، کلفٹن کے کالجز، یونیورسٹی اور ڈانس پارٹیز میں سپلائی کی جاتی تھی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ وسیم نامی شخص نے منشیات گوادر سے کراچی میں احمد سولنگی نامی شخص کو پہنچانی تھی، ملزم رافع علی ایم بی اے فنانس کا طالب علم ہے اور ریٹائرڈ پروفیسر سید علی مرتضیٰ کا بیٹا ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق رافع کراچی میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو منشیات فروخت کرتا ہے۔

  • پاکستان سے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی : پاکستان سے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ ایئرپورٹس سیکیورٹی نے جدہ جانے والے مسافر کو گرفتار1.264 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مسافر رحمت اللہ نے آئس ہیروئن دو بیگوں کے فریموں اور تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی ۔ تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنائی۔

    ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

  • مدینہ، جدہ اور ترکیہ منشیات اسمگل کرنے والے پکڑے گئے

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کی بین الاقوامی کوششیں ناکام بنا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر مدینہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جہلم کے رہائشی ملزم سے 2 کلو 982 گرام آئس اور 8 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    اے این ایف اور اے ایس ایف نے باچا خان ایئر پورٹ پر مشترکہ کارروائی میں جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 1 کلو 624 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    لاہور ایئر پورٹ سے ترکیہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 36 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے، ترجمان اے این ایف نے کہا کہ جہلم کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی کیماڑی کے قریب کارروائی میں رکشے سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔

    ایک اور کارروائی میں فرینڈ شپ گیٹ چمن پر 2 افغان باشندوں کو پاکستان منشیات لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 5 کلو 500 گرام آئس اور 490 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

    ملزمان نے منشیات بکسے کے اندر بنائے گئے خفیہ خانے میں چھپا رکھی تھی، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

  • افغانستان سے خیبر منشیات اسمگل کرنے والے افغان پکڑے گئے

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے افغانستان سے خیبر منشیات اسمگل کرنے والے افغان باشندے پکڑ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف نے بتایا ہے کہ منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران افغانستان سے خیبر منشیات اسمگلنگ کی ایک کوشش بھی ناکام بنا دی گئی ہے۔

    تورخم بارڈر سے 3 افغان باشندے خیبر آ رہے تھے جنھیں گرفتار کر لیا گیا ہے، اور ان کے قبضے سے 36 کلو 500 گرام آئس، 7 کلو ہیروئن، اور 8 کلو 580 گرام دیگر مشکوک مواد برآمد کیا گیا۔

    دوسری طرف اے این ایف نے کراچی کے ایک نجی کوریئر آفس میں 2 مختلف کارروائیوں میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 230 گرام مشکوک مواد برآمد کر لیا۔

    ایک پارسل دبئی بھیجا جا رہا تھا جس سے 10 گرام آئس برآمد ہوئی، ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔