Tag: منشیات اسمگل

  • افغانستان سے پاکستان کے بڑے صوبوں میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    افغانستان سے پاکستان کے بڑے صوبوں میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے افغانستان سے پشاور، پنجاب اور سندھ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور میں منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے بڑے صوبوں میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان نے بتایا کہ پشاور میں چار سدہ روڈ کے قریب ملزم سے 6 کلو ہیروئن برآمد کیا گیا ، پشاور کا رہائشی ملزم مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔

    ترجمان کے مطابق پوچھ گچھ پرگرفتار ملزم  نے گھر میں مزید ہیروئن کی موجودگی کا انکشاف کیا، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اے این ایف کی ٹیم نے قریب واقع گھر پر چھاپہ مارا  کارروائی کے دوران گھر کی بالائی منزل سے مزید 78 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوا۔

    اےاین ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 84 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، مذکورہ گھر ملزم کی جانب سے منشیات ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • کراچی :موٹر سائیکل کے ذریعے انوکھے طریقے سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی :موٹر سائیکل کے ذریعے انوکھے طریقے سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی : پولیس نے موٹر سائیکل کے ذریعے انوکھے طریقے سے کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ماموں بھانجا کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکل پر انوکھے طریقے سے منشیات اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، موچکو پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے والے ماموں بھانجے کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ موچکو پولیس کی اسنیپ چیکنگ جاری تھی اسی دوران 2 موٹرسائیکل سوار نوجوانوں جن کی عمر 16 اور 20 سال تھی کو روکا گیا۔

    فدا حسین جانوری کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گھبراہٹ اور شک کی بنیاد پر جب موٹرسائیکل چیک کی تو پولیس پارٹی خود حیران رہ گئی، ملزمان نے انتہائی مہارت سے موٹرسائیکل کی سیٹ سے فوم نکال کر چرس کے 12 کلو سے زائد وزنی 10 پیکٹ رکھ کر اوپر ریگزین کور چڑھا دیا تھا اور اس کے بعد موٹرسائیکل کا کپڑا بھی ڈھک دیا تھا تاکہ کسی کو شک نا ہو۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار منشیات سپلائرز میں جان محمد اور عبدالنبی شامل ہیں جو کہ ماموں بھانجا ہیں۔

    ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ان کا کوئٹہ خضدار سے کراچی پانچواں چکر تھا ملزمان کو منشیات سپلائی پر فی پیکٹ 35 سو روپے ملتے تھے۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا عمل شرو ع کردیاگیا ہے ۔

  • کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار

    کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: پولیس نے کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے کار کے خفیہ خانوں سے منشیات کے 6 پیکٹ برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے موچکو چیک پوسٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ کار کے خفیہ خانوں سے منشیات کے 6پیکٹ برآمد کرلئے ہیں، ملزم خورشید منشیات کوئٹہ سے براستہ حب کراچی اسمگل کررہاتھا۔

    فدا حسین جانوری کا کہنا تھا کہ منشیات کے پیکٹس کوسیل کرکے کار کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر کار کے پارٹس کوکھولاگیااورمنشیات برآمدکی گئی۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے مزید بتایا کہ ملزم کو تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کیاجارہاہے۔

    دوسری جانب کراچی میں کیماڑی لالہ زار چوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں مفرور،عادی جرائم پیشہ،منشیات فروش اورجواسٹہ چلانے والے شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں بدنام زمانہ منشیات فروش خان بادشاہ عرف خانی بھی شامل ہے، ملزم خان بادشاہ عرف خانی پہلےبھی متعددمرتبہ جیل جاچکا ہے۔

    ملزم یوسف،عبدالمجید،عامرحسین اورشیرازجوا سٹہ اورمنشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان سے منشیات اور رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئےکوششیں جاری ہے۔

  • پاکستان سے شارجہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش  ناکام

    پاکستان سے شارجہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    فیصل آباد : اے ایس ایف نے منشیات اسمگلنگ کی کوششں ناکام بناتے ہوئے مسافر سے 1048 گرام آئس ہیروئن اور 192 گرام براؤن ہیروئن برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے مسافر سے 1048 گرام آئس ہیروئن اور 192 گرام براؤن ہیروئن برآمد کر لی۔

    مسافر حافظ محمد اختر نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-

    ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اسلام آباد اے این ایف کے عملے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین بین الاقوامی اسمگلروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان اےاین ایف کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ کے داخلی راستے پر دوران تلاشی جارج نامی ملزم سے2 کلو600گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام

    اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا اور بیرون ملک روانہ ہونیوالے مسافر سے 2 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی ، کارروائی کے دوران بیرون ملک روانہ ہونیوالے مسافر سے 2 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

    ترجمان اےاین ایف نے بتایا کہ دوحہ روانہ ہونیوالےمسافرنےمنشیات ٹرالی بیگ میں چھپائی تھی،ملزم کومعمول کی چیکنگ کےدوران حراست میں لیاگیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بحرین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو حراست میں لے لیا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ حضرت بلال نامی مسافر غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے بحرین جارہا تھا ، جب اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والے مسافر کے بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے524گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

  • دوران پرواز ویڈیو بنانے پر مسافروں میں جھگڑا، منشیات اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار

    دوران پرواز ویڈیو بنانے پر مسافروں میں جھگڑا، منشیات اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز دو مسافر خاتون کی ویڈیو بنانے پر آپس میں لڑ پڑے، اے ایس ایف نے شارجہ جانے والے مسافر سے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پروازپی کے331میں دوران پرواز مسافرآپس میں لڑ پڑے، ایک مسافر کا دوسرے مسافر پرالزام تھا کہ وہ خواتین کی ویڈیو بنارہا تھا۔

    ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر دونوں مسافرآپس میں الجھ پڑے، فضائی میزبانوں کے منع کرنے کےباوجود نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، دونوں مسافروں نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

    طیارے کے عملے نےتمام صورتحال سے کپتان کو آگاہ کیا، جس کے بعد طیارہ کراچی لینڈ ہوتے ہی مسافر کو سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا۔

    علاوہ ازیں ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پی کے257سے شارجہ جانے والے مسافر سے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرلی۔

    اس حوالے سے اےایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافرکو حراست میں لے لیا گیا ہے، مسافرپی کے257کے ذریعےشارجہ جارہا تھا، گرفتارملزم کو اے این ایف کے حوالےکردیا گیا ہے۔