Tag: منشیات برآمد

  • پولیس اہلکار منشیات فروشی میں ملوث نکلے، گھر سے منشیات برآمد

    پولیس اہلکار منشیات فروشی میں ملوث نکلے، گھر سے منشیات برآمد

    پاکپتن میں خفیہ رپورٹ پر منشیات فروشی میں ملوث ایک پولیس اہلکار کو گرفتار جبکہ دوسرے اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں پولیس اہلکاروں کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے اور پشت پناہی کرنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار اور دوسرے اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

    پولیس کے 2 اہلکاروں کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے کی خفیہ رپورٹ موصول ہوئی جس پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر پولیس اہلکار اکرم رضا محسن کے گھر چھاپا جہاں  سے منشیات برآمد ہوا۔

    منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی پی او طارق ولائیت نے منشیات برآمد ہونے پر پولیس اہلکار کو چارج شیٹ کر کے ریگولر ڈیپارٹمنٹل انکوائری کا حکم دے دیا۔

    ڈی پی او طارق ولائیت نے بتایا کہ پولیس کے 1 اور اہلکار انتظار جوئیہ کے خلاف بھی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے کی شکایات پر انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ڈی پی او نے پولیس اہلکار انتظار جوئیہ کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

  • ممبئی ایئر پورٹ پر خاتون سے کروڑوں کی منشیات برآمد

    ممبئی ایئر پورٹ پر خاتون سے کروڑوں کی منشیات برآمد

    بھارت کے ممبئی ایئرپورٹ پر غیرملکی خاتون کو 40 کروڑ کی منشیات کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ خاتون کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے جسے منشیات (کوکین) کی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کو پہلے سے ملنے والی معلومات پر حکام نے گرفتار کیا جو کہ ایتھوپیا سے ممبئی پہنچی تھی۔

    خاتون کی تلاشی کے دوران کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں کی گئی، تاہم اس کے ٹرالی بیگ سے کئی پیکٹوں میں موجود سفید پاؤڈر برآمد ہوا جسے ٹیسٹ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ منشیات ہے۔

    ہاسٹل کی نابالغ طالبہ عصمت دری کا شکار

    ضبط کی گئی گئی منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 40 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے، خاتون کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • جناح ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے کروڑوں کی منشیات برآمد

    جناح ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے کروڑوں کی منشیات برآمد

    کراچی: جناح ایئرپورٹ پر کسٹمزحکام نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافرکے سامان سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کلکٹر کسٹمز نے اس حوالے سے بتایا کہ جدہ جانیوالے مسافرکے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

    کلکٹر کسٹمز کے مطابق مسافر نے ایم فیٹا مائن منشیات سوٹ کیس میں چھپائی ہوئی تھی،برآمد کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 6 کروڑ روپے ہے۔ ملزم کوکسٹم اورنارکوٹکس ایکٹ کے تحت ایف آئی آردرج کرکے گرفتارکرلیاگیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کسٹمز انٹیلی جنس انویسٹی گیشن کراچی نے اربوں روپے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10ارب پچا س کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا پکڑی تھیں۔

    کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی جانب سے اسمگل شدہ اشیا اور درآمدات کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    کسٹمز انٹیلی جنس انویسٹی گیشن کراچی نے اربوں روپے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تھی جبکہ رواں مالی سال کے 5 مہینوں میں 10ارب پچا س کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا کو پکڑا گیا۔

    انڈر انوائسنگ اورمراعات کے غلط استعمال کے خلاف کارروائیوں سے 5 ارب40کروڑ ریونیوحاصل ہوا اور 5 ماہ میں 5 ارب روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 74 کروڑ 70لاکھ روپے کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کی گئی تھی جبکہ رواں سال اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 570 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    کسٹمز نے اربوں مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا

    بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پرتمام درآمدی اور برآمدی کسٹمز کلیئرنس کی نگرانی کو بڑھایا گیا اور ڈالر کا غیر قانونی لین دین اورمنی لانڈرنگ کے پانچ کیسز پکڑے گئے۔

  • اے این ایف کی کارروائیاں: 54 کلو سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی کارروائیاں: 54 کلو سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔

    اے آئی وائی نیوز کے مطابق اے این ایف کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان تمام کارروائیوں میں 54 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہیں جبکہ 5 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کے مطابق موٹروے اسلام آباد کے قریب کارروائی میں گاڑی سے 21 کلو 600 گرام افیون اور 25 کلو  200 گرام چرس برآمد ہوئی ہے ساتھ ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر سے 3 ملزمان کو پکڑا گیا ہے جس سے 4 کلو 800 گرام مشکوک مواد برآمد ہوا جبکہ خیبر کے علاقے غیر آباد سے 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کی گئی۔

    ترجمان  کا بتانا ہے کہ کمالپور انٹر چینج فیصل آباد کے قریب 2 ملزمان کو  گرفتار کیا گیا جس کی گاڑی سے 9 کلو 600 گرام افیون اور 6 کلو چرس برآمد ہوا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ کے علاقے مور کپورہ سے ملزم کو گرفتار کیا گیا جس سے 1 کلو ہیروئن برآمد ہوا جبکہ جی پی او لاہور میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 42 گرام افیون برآمد کی گئی ہے۔

    اے این ایف حکام نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • دوحہ جانے والے مسافر سے 8 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

    دوحہ جانے والے مسافر سے 8 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

    پشاور : پشاور ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام  بناتے ہوئے دوحہ جانےوالے مسافر سے 8 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    اے ایس ایف نے مسافر کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔

    ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ ترجمان اے ایس ایف دوحہ جانے والے مسافر قیصر علی نے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 7.14 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

    ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ‌‌‌کراچی :  آسٹریلیا کے لئے بک پارسل سے منشیات  برآمد

    ‌‌‌کراچی : آسٹریلیا کے لئے بک پارسل سے منشیات برآمد

    راولپنڈی : اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی میں شارع فیصل پر نجی کوریئرآفس میں آسٹریلیا کے لئے بک پارسل سے منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی میں بڑی کارروائی کی۔

    کارروائی کے دوران شارع فیصل پر نجی کوریئرآفس میں آسٹریلیا کے لئے بک پارسل سے آئس برآمد کرلی۔

    ترجمان اےاین ایف نے بتایا کہ آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل کا مجموعی وزن 49کلوگرام ہے، برآمد شدہ آئس خواتین اور بچوں کے کپڑوں میں جذب کی گئی تھی۔

    ترجمان کے مطابق پارسل چمن کے رہائشی کی جانب سےبک کرایا گیا تھا۔

    اےاین ایف نے ملزم کیخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    یاد رہے اے این ایف نے 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، 5 خواتین گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، 5 خواتین گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 خواتین کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر (بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں سوار 4 خواتین سے 25 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش (چرس) برآمد کر کے چاروں خواتین کو حراست میں لے لیا۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق ایک اور کوچ میں سوار مسافر خاتون سے 12 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش (چرس) برآ مدکر کے مسافر خاتون اسمگلر کو حراست میں لے لیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ دوران گشت وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پرغیر قانونی طور پر چھپایا گیا 50 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا 6 کروڑ 18 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات اور 5 خواتین اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز نے تربت اور ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے موبائل گشت کے دوران تالار تربت روڈ کے مقام پر ایک مشکوک نقل وحرکت کا تعاقب کیا۔ موبائل گشت کو دیکھ کر ملزمان رات کے اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مشکوک پہاڑی علاقے کی تلاشی کے دوران 1770 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ایک اور کارروائی میں ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے ایک کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 9 کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآمد کر کے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر بلوچستان) پرمختلف گاڑیوں سے 2,305 کلو گرام چھالیہ، 1175 پیکٹ انڈین گٹکا،120 پیکٹ نسوار، 136 بیگز چائنا سالٹ،93 عدد مختلف گاڑیوں کے ٹائرز اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کیے گئے۔

    ترجمان کے مطابق تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ اور متفرق اشیاء تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پکڑی جانے والی متفرق اشیاء اور منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1956.86 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 نومبر کو پاکستان کوسٹ گارڈز کے عملے نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات ، چھالیہ، انڈین گٹکا اور دیگر اشیاء برآمد کرکے تارکین وطن سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

  • کراچی: ایکسائزاینڈ نارکوٹکس فورس کی کارروائی‘ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی: ایکسائزاینڈ نارکوٹکس فورس کی کارروائی‘ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی: شہرقائد کے علاقے صفورا میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صفورا میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران منشیات تیارکرنے والا پلانٹ پکڑلیا۔

    نارکوٹکس حکام کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ویڈنامی منشیات بھی برآمد کرلی گئی، چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔

    ایکسائزاینڈ نارکوٹکس فورس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات تیارکرکے تعلیمی اداروں میں بیچتے تھے، ملزمان نے ویڈ کی کاشت کا انتظام کررکھا تھا۔

    نارکوٹکس حکام کے مطابق ویڈ کے خلاف ملکی تاریخ کی پہلی بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 13 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی۔

    اے این ایف حکام کے مطابق برطانوی شہریت یافتہ خاتون کوثریونس سے 13کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی تھی، خاتون نے3 مختلف بیگزمیں 13 کلو ہیروئن چھپائی تھی۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 13 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 13 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

    اے این ایف حکام کے مطابق برطانوی شہریت یافتہ خاتون کوثریونس سے 13کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی، خاتون نے3 مختلف بیگزمیں 13 کلو ہیروئن چھپائی تھی۔

    اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو ایئرپورٹ لاؤنج سے حراست میں لیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

    اے این ایف کے مطابق ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے بحرین جا رہا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکیے تھے۔

    اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان قطرایئرلائن کی پروازکیو آر633 اے سے دوحا جا رہے تھے۔