Tag: منشیات برآمد

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی:  پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے آج بلوچستان کے علاقے وندر کھاری چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کی، جس میں‌ کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر  وین سے37 کلوگرام حشیش برآمد کر لی.

    ترجمان پوسٹ گارڈز کے مطابق حشیش برآمد کر کے  پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے.

    دوسری کارروائی حب کے قریب پھورپوسٹ  کے علاقے میں کی گئی، جس میں شہزور پک اپ سے غیر ملکی شراب کی 160 بوتلیں برآمد کی گئی، جب کہ ملزم گرفتار کر لیا گیا.

    ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی مجموعی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت چھ کروڑ  ساٹھ لاکھ روپے سے زاید ہے، برآمد منشیات، دو گاڑیاں اور چھ اسمگلرز کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے.

    یاد رہے کہ 24 جنوری 2019 کو کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • لاہورایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ منشیات برآمد

    لاہورایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ منشیات برآمد

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے لاکھوں مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق جدہ جانے والے مسافر نسیم خان کے پاس سے لاکھوں روپے کی منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرگزشتہ ہفتے اے این ایف نے ابوظہبی جانے والے مسافر کے قبضے سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم نے آئس ہیروئن چائے کے پیکٹ میں چھپا رکھی تھی، مسافر پروازای وائی 232 کے ذریعے ریاض سے براستہ ابوظہبی جا رہا تھا۔

    اسلام آبادایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کی تھی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم نعمان نے جسم کے ساتھ منشیات چھپا رکھی تھی، مسافر بحرین جا رہا تھا۔

  • منشیات برآمدگی پر بھارتی اداکارہ کو گرفتار کرلیا گیا

    منشیات برآمدگی پر بھارتی اداکارہ کو گرفتار کرلیا گیا

    کوچی: بھارتی ڈراموں اور فلموں کی اداکارہ اسوتھی باہو کو منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اسوتھی باہو اپنے ڈرائیور کے ساتھ سفر کررہی تھیں، سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ان کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اور جب تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔

    تھرکاکاارا پولیس اسٹیشن نے اسوتھی باہو کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے، پولیس کے مطابق اداکارہ سے منشیات برآمد کرکے کیس فائل کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ اکثر اوقات نائٹ پارٹیز میں جاتی رہتی ہیں جہاں وہ منشیات کی گولیوں کا استعمال کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت میں منشیات کا استعمال عام ہے اور پولیس آئے دن نائٹ پارٹیوں میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے۔

    یہ پڑھیں: بھارتی اداکارہ گھر میں جعلی کرنسی چھاپنے کے الزام میں گرفتار

    خیال رہے کہ اس سے قبل انسداد منشیات سیل نے ایک بیکاسر میں واقع ہوٹل میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اداکار اعجاز خان کو اپنی حراست میں لیا تھا۔

    اداکار اعجاز خان کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا ان کے قبضے سے 8 ایکٹیسی کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں، پولیس نے ان کے دو موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے تھے۔

    یاد رہے کہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ اعجاز خان انہیں مسلسل نازیبا پیغامات بھیج کر پریشان کررہے ہیں، بعدازاں پولیس نے اداکار کو گرفتار کیا تھا تاہم عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

  • اسلام آبادایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    اسلام آبادایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    راولپنڈی : اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے بحرین جانے والے نعمان نامی مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم نعمان نے جسم کے ساتھ منشیات چھپا رکھی تھی، مسافر بحرین جا رہا تھا۔

    اے ایس ایف حکام نے منشیات برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی ‘ ہیروئن برآمد


    یاد رہے کہ رواں ماہ 11 ستمبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر سے ہیروئن اور چرس برآمد کی تھی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم عرفان نے ہیروئن ہارمونیم میں چھپا رکھی تھی، مسافر دوحہ جا رہا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم رحمت اللہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔

  • کراچی آنے والے ٹرک سے 3 ارب 11 کروڑ کی منشیات برآمد

    کراچی آنے والے ٹرک سے 3 ارب 11 کروڑ کی منشیات برآمد

    کراچی: کوسٹ گارڈ نے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ارب 11 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پاکستان کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملی کہ بلوچستان سے کراچی منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے بدوک چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کو اپنے قبضے میں کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق ٹرک کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے بہت بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس کا وزن 2600 کلو گرام ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پکڑی گئی 2600 کلو گرام اس منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 3 ارب 11 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

    کوسٹ گارڈ نے گرفتار دو ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • لندن میں پی آئی اے کے طیارے سے مبینہ طورپرمنشیات برآمد

    لندن میں پی آئی اے کے طیارے سے مبینہ طورپرمنشیات برآمد

    لندن : پی آئی اے کی پرواز پی کے758 کو برطانوی کسٹم حکام منشیات کی موجودگی کے شبے میں تلاشی کے بعد کلیئر قرار دے دیا، طیارہ اسلام آباد سے لندن پہنچا تو کسٹم حکام نے طیارے کے عملے کو روک لیا تھا، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے تحریری طور پرآگاہ نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن سے لاہور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے طیارے میں منشیات کی موجودگی کے شبے میں برطانوی کسٹم حکام نے تلاشی لی، پرواز جیسے ہی لندن پہنچی کسٹم حکام نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے شک کی بنیاد پربرطانوی حکام نے عملے کے تیرہ ارکان کو اپنی تحویل میں لیا،جہاز کو بھی شک کی بنیاد پرحصارمیں لیا گیا تھا، تحویل میں لئے گئے عملے کے ارکان میں کپتان حامد گردیزی، فرسٹ آفیسر ایوب اور دس فضائی میزبان شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق جہاز اور کِرو کے سامان کی تلاشی کے بعد اسے چھوڑدیا گیا۔ بعد ازاں بارڈر سیکیورٹی فورس نے کیپٹن حامد گردیزی کا پاسپورٹ واپس کردیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ تلاشی کا عمل چھ گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس کے باعث لندن سے لاہور آنے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ، ترجمان کا کہنا ہے برطانوی حکام سےطیارے کو روکنے کے بارےمیں پوچھیں گے۔

    دوسری جانب پی آئی اے کے طیارےسے ہیروئن برآمد ہونے کے معاملہ کے حوالے سے پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے تحریری طور پرآگاہ نہیں کیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کسٹم حکام نے تحویل میں لئے گئے افراد کے پاسپورٹ اہنے پاس رکھ کران کے فنگر پرنٹس بھی لے لیے ہیں اور اس کی وجہ سے وہ برطانیہ نہیں چھوڑ سکیں گے۔

    علاوہ ازیں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے طیارے سے گذشتہ رات لندن ہیتھرو ہوائی اڈے پر ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی نے بھجوائے گئے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ایجنسی نے بیان میں مزید کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور تفتیش جاری ہے۔

    پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق برطانوی حکام نے ایئرلائن کے جن 13 ملازمین کو پوچھ گچھ کے لیے روکا تھا انہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا ، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے منشیات برآمدگی کے حوالے سے تحریری طور پرآگاہ کرنے کے بجائےاسٹیشن منیجر کو صرف زبانی آگاہ کیا گیا ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق برطانوی بارڈرسیکیورٹی فورس نے کیپٹن حامد گردیزی کا پاسپورٹ واپس کردیا ہے، جس کے بعد حامد گردیزی آج لندن سے پی آئی کی پرواز آپریٹ کرینگے۔

  • کراچی: منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    کراچی: منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    کراچی: سائٹ اے پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بڑی مقدار میں منشیات بر آمد کرلی، منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی پولیس نے خفیہ معلومات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے 5 ارکان کوگرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی پولیس کےمطابق حراست میں لیے گئے ملزمان سے اسلحہ سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے جس میں 750 گرام آئس پاؤڈر، چرس اور منشیات کی دیگر اقسام برآمد شامل ہیں جنہیں بیرون ملک اسمگل کرنا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے آئس پاؤڈر، منشیات اور چرس کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے میں بنتی ہے جب کہ ایسے ملزمان بیرون ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث بھی بنتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات کی توقع ہے جس کی مدد سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزمان تک پہنچیں گے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔