Tag: منشیات سپلائی

  • کراچی میں  منشیات سپلائی کے الزام میں ٹک ٹاکر گرفتار ، اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی میں منشیات سپلائی کے الزام میں ٹک ٹاکر گرفتار ، اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کے الزام میں ٹک ٹاکر کے اہم انکشافات سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کے الزام میں ٹک ٹاکر کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

    ٹک ٹاکربابرہ عرف بیبو سے پولیس کی ابتدائی تفتیش کی رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں بتایا کہ ملزمہ نے انکشاف کیاکہ وہ پوش علاقوں میں پارٹیوں میں جاتی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ آئس،کوکین کا نشہ اورمنشیات کی سپلائی کا کام کرتی تھی، ملزمہ پہلے 2 مرتبہ چوری کے مقدمات میں بھی گرفتار ہوچکی ہے۔ پولیس

    حکام نے بتایا کہ ملزمہ نےدوران تفتیش کچھ نام لیے ہیں، جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، ملزمہ نے منشیات سپلائی کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ کے ساتھیوں کی تلاش جاری، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • واٹس ایپ کے ذریعے منشیات سپلائی  کرنے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    واٹس ایپ کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    کراچی : واٹس ایپ کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں دو   خواتین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات سپلائی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ملیرکاشف عباسی نے بتایا کہ ملزمان میں2خواتین بھی شامل ہیں، جن سے ایک کروڑسےزائدمالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہے۔

    کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ملزمان کارمیں تربت سےکراچی منشیات چھپاکرلائےتھے، ملزمان سے15کلوچرس،2کلوافیون،10کلوآئس بھی برآمد ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑسےزائدہے،ملزمان نےتفتیش کراچی میں منشیات خریدنےوالےافرادکےنام بھی بتائےہیں۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے،۔

  • کراچی میں پیزا ڈیلیوری کے زریعے منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف

    کراچی میں پیزا ڈیلیوری کے زریعے منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف

    کراچی : پیزا ڈیلیوری کے زریعے منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف سامنے آیا، سندھ کے وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ منشیات کی سپلائی کرنے والا گروہ کو پکڑ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے حوالے سے معاشرہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہے ، پیزا کے ساتھ منشیات کی سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔

    سندھ کے وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے چار بینک اکاؤنٹس پکڑے ہیں جن میں منشیات کےپیسے آتے ہیں، ملزمان نےبتایاپیزا ڈیلیوری کیساتھ منشیات بھی بھیجی جاتی ہیں ، شاید ڈلیوری بوائے کو بھی پتہ نہ ہوکہ وہ منشیات بھی سپلائی کررہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ منشیات فروش قربان شاہ کے اکائونٹ میں منشیات کے پیسے بھیجے جاتے تھے، ملزم کے موبائل فون سے ٹھوس شواہد حاصل ہوئے ہیں، وہ شخص اسلام آباد میں ہے، گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کریں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک بینک کو 23 مئی کو خط لکھا گیا لیکن اس نے اب تک جواب نہیں دیا،ایک ملزم باسط خواجہ کوگرفتار کیا جو کراچی کےپوش علاقے میں منشیات فراہم کرتا تھا، پولیس نے 6 ماہ میں 7632 لوگوں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس ،ایکسائز سےمقابلوں میں 6 سے 7منشیات فروش مارے گئے، متعدد زخمی ہوئے،حب ریور روڈ پر چیک پوسٹ قائم کردی ہے، سپرہائی وے پر 10دن میں چوکی قائم ہوجائے گی۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اسکولوں میں بچوں کی سرپرائز چیکنگ کریں گے، سب کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

  • پنجاب کی جیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتیں منشیات سپلائی کا سبب بننے لگیں

    پنجاب کی جیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتیں منشیات سپلائی کا سبب بننے لگیں

    لاہور : پنجاب کی جیلوں میں سپرنٹنڈنٹس کی جانب سے منشیات کے قیدیوں سے ملاقاتوں کے دوران منشیات اور نشہ آور اشیا کی سپلائی کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتیں منشیات سپلائی کا سبب بننےلگیں ، سپرنٹنڈنٹس کی جانب سے منشیات کے قیدیوں سے ڈیوڑھی میں ملاقاتیں ہوئیں۔

    ان ملاقاتوں کے دوران منشیات اور نشہ آور اشیا کی سپلائی کا انکشاف ہوا، آئی جی جیل کے خط نے جیلوں میں منشیات کی اسمگلنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    جیلوں میں ایڈمن بلاک میں منشیات کے قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی، مراسلے میں کہا کہ منشیات فروش جیلوں میں مختلف ذرائع سے منشیات اسمگلنگ میں سرگرم ہیں، منشیات کےمقدمات کےقیدیوں کی ایڈمن بلاک میں ملاقاتیں نہیں کرائی جائیں گی۔

    آئی جی جیل کی ہدایت پرعملدرآمدنہ کرانے پر افسران کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا گیاہے۔

  • لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والا سب سے بڑا جارڈن گینگ گرفتار

    لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والا سب سے بڑا جارڈن گینگ گرفتار

    لاہور : منشیات سپلائی کرنے والے سب سے بڑے جارڈن گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، :ملزمان میکسیکو، کینیڈا و دیگرممالک سے منشیات بھیجتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والے سب سے بڑے جارڈن گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ فیز 6 سے گینگ کے 5 رکن اور 9 گن مین گرفتار کیے گئے، گینگ کے محمد ایوب سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد ہوئی۔

    حکام کے مطابق ملزمان میکسیکو، کینیڈا و دیگرممالک سے منشیات بھیجتےتھے، ملزمان کوریئر کے ذریعے چاکلیٹ اور ٹافی کی شکل میں منشیات بھیجتے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان فیک آئی ڈی سے پاکستان میں موجود سپلائر سے رابطہ کرتے تھے۔

  • اسلام آباد میں اہم شخصیات کو منشیات سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

    اسلام آباد میں اہم شخصیات کو منشیات سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اہم شخصیات کو منشیات سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا اور ملزمان کے قبضے سے 30 کروڑ مالیت کی ہیروئن، آئس اور گولیاں برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد میں سرکاری عہدیداروں اور نجی افراد کو منشیات کی فراہمی میں ملوث گروہ کو پکڑ لیا۔

    اے این ایف کے انٹیلیجنس ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے ایف ۔ 7 ، ایف ۔ 10 ، ایف ۔ 11 ، اور جی -12 محلوں میں آپریشن کیا گیا ، اس دوران خاتون سمیت 7افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ بیرون ملک سے منشیات پاکستان لانے والا غیر ملکی بھی پکڑا گیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے 30 کروڑ مالیت کی ہیروئن، آئس اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ دیگر منشیات میں کوکین، ایکس ٹی سی گولیاں اور چرس بھی شامل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات تعلیمی ادارےسمیت پارٹیوں،اہم شخصیات کوفروخت کی جاتی تھی، نجی اور سرکاری شخصیات کے نام خفیہ رکھے جارہے ہیں، ملزمان کے موبائل فونز سے دیگر اہم لوگوں کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی حکومت کا ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے اہم فیصلہ

    انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق ایک ملزم نے پولیس اہلکاروں کو بھی منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بڑے منشیات اسمگلرز پر ہاتھ ڈالنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا تھا  ، ذرائع کا کہنا تھا  کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے سول و عسکری ادارے ایک صفحے پر ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف پوری قوت سے مشترکہ آپریشنز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کریک ڈاؤن سے قبل حساس اداروں نے بڑے منشیات اسمگلرز کی ابتدائی فہرست تیار کرلی، تصدیق کے لیے فہرست دوبارہ حساس اداروں کے حوالے کردی گئی، حتمی فہرست کی بنیاد پر کریک ڈاؤن اور گرفتاریاں شروع ہوں گی۔

  • کراچی : تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا چھ رکنی گروہ گرفتار

    کراچی : تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا چھ رکنی گروہ گرفتار

    کراچی : گلشن اقبال پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے چھ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے چار کلو سے زائد چرس،50 پیکٹ ہیروئن، اسلحہ اور15موبائل برآمد کیے گئے ہیں۔

    یہ بات ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈالمیا میں کارروائی کے دوران پکڑے گئے ملزمان میں گروہ کا سرغنہ شاکرڈاڈا، ناصر، فیضان، حسین شاہ ،نثار عرف حاجی اور حذیفہ شامل ہیں۔

    ملزمان تعلیمی اداروں کے علاوہ رہائشی علاقوں میں آئس اور کرسٹل فراہم کرتے تھے، ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے موبائل فون سے منشیات حاصل کرنے والے اسکول کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء کوریکارڈ بھی نکالا ہے۔

    موبائل ڈیٹا سے منشیات خریدنے والوں کی فہرست تیار کرلی گئی منشیات لینے والے طلبا کے والدین سے رابطہ کر کے ان معلومات سے ان کو بھی آگاہ کریں گے۔

    اظفر مہیسر کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے چھ رکنی گروہ سے ساڑھے کلوچرس،50 پیکٹ ہیروئن اور اسلحہ برآمد کیا ہے، مذکورہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں30مقدمات درج ہیں۔

    ملزمان کے گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں،ٹوٹل20رکنی گروہ ہے، گرفتار گروہ بلوچستان سے آپریٹ ہوتا ہے، جن جامعات کے طلبہ آئس کرسٹل حاصل کرتے ہیں ان کے وائس چانسلر سے بھی رابطے کیے ہیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ یہ منشیات اب منظم جرائم میں شامل ہورہا ہے، شیشہ بار جیسے مقامات سے ایسے نشوں کی لت شروع ہوتی ہے، ہیروئن کے نشے کا ٹیسٹ تین ماہ تک آجاتا ہے، والدین اپنے بچوں کا ٹیسٹ ضرور کرائیں بچوں کی نہ سنیں۔

  • تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 11 افراد گرفتار

    تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 11 افراد گرفتار

    اسلام آباد: اے این ایف نے وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں کریک ڈاؤن کرکے گیارہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا،  کمانڈر اے این ایف حماد ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملزمان تعلیمی اداروں  میں  منشیات سپلائی کرتےتھے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف تعلیمی اداروں میں کریک ڈاؤن کر کے 11 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

    اے این ایف کے کمانڈر حماد ڈاوگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے کا کام کرتے تھے‘‘۔

    پڑھیں: ’’ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ، توجہ دلاؤ نوٹس جمع ‘‘

    انہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اس دوران اہم پیش رفت کا بھی امکان ہے، ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی درس گاہوں میں منشیات سپلائی کرنے والے  افراد کےخلاف آپریشن جاری رہےگا۔

    یاد رہے ملک کے تعلیمی اداروں میں طلبہ میں منشیات کے استعمال کا رجحان بڑھنے کی حالیہ سروے رپورٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا گیا تھا۔

    سروے رپوٹ کے مطابق ملک کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے رحجان کی گونج قومی اسمبلی میں بھی پہنچ گئی، حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں میں دس فیصد لڑکے اور چار فیصد لڑکیوں کے منشیات استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔