Tag: منشیات سے بھرا ڈرون

  • لاہور میں  گرنے والا منشیات سے بھرا ڈرون کہاں سے اڑا؟ گتھی 5 روز بعد بھی سلجھائی نہ جاسکی

    لاہور میں گرنے والا منشیات سے بھرا ڈرون کہاں سے اڑا؟ گتھی 5 روز بعد بھی سلجھائی نہ جاسکی

    لاہور : رسول پورہ میں گرنے والا منشیات سے بھرے ڈرون کے مالک اور منزل کا سراغ نہ لگایا جاسکا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رسول پورہ میں گرنے والا منشیات سے بھرا ڈرون کی گتھی 5 روز گزر جانے کے باوجود سلجھائی نہ جاسکی ۔

    ڈرون سے منشیات کی سپلائی اندرون ملک ہورہی تھی یا ہمسایہ ملک؟ بہت سے سوالات تاحال حل طلب ہیں۔

    ڈرون جمعہ کے روز کاہنہ کی حدود رسول پورہ گاؤں میں گرا تھا اور پانچ روز گزر جانے کے بعد بھی ڈرون کے مالک اور منزل کا سراغ نہ لگایا جاسکا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹا ڈرون نہیں بلکے وزن اٹھانے والا ڈرون تھا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنائی ہے جبکہ پولیس ،رینجر انٹیلیجنس اور اینٹی نارکوٹکس فورس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ڈرون کہاں سے اڑا، اسکا مقصد کیا تھا،یہ کہاں جا رہا تھا تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

    ڈرون میں انسٹال جی پی آر ایس کے ذریعے بھی حقائق تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔