Tag: منشیات فروخت کرنے والا بھارتی نژاد شہری پکڑا گیا

  • برطانیہ میں منشیات فروخت کرنے والا بھارتی نژاد شہری پکڑا گیا،7 سال کی سزا

    برطانیہ میں منشیات فروخت کرنے والا بھارتی نژاد شہری پکڑا گیا،7 سال کی سزا

    برطانیہ میں بھارتی نژاد شخص 10 لاکھ پائونڈ کی منشایت لے جاتے ہوئے پکڑا گیا، سات سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا، برطانوی پولیس کو برمنگھم ہائی وے کے قریب تلاشی لینے پر مجرم کی گاڑی سے کوکین ملی تھی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ ڈرائیور اسکچین ڈیل کو برمنگھم ہائی وے کے قریب پولیس نے روکا، گاڑی کی چیکنگ کرنے پر پتا چلا کہ اس میں 10 لاکھ پاؤنڈ سے زائد مالیت کی منشیات موجود ہے، مذکور واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا تھا۔

    گرفتار شخص نے منشیات فروخت کرنے کا جرم قبول کیا تھا جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا کہ مذکورہ ملزم برطانیہ میں ڈرائیونگ کے لیے بھی نااہل قرار دیا جاچکا ہے۔

    برطانوی پولیس حکام کے مطابق ملزم کو 26 جون کو برمنگھم کی شاہی عدالت پیش کیا گیا جہاں سے اسے 7 سال 4 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    یہ بات قابل ذکر ہے ک برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین جن کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے، انھوں نے اپریل میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز بیان دیا تھا، تاہم اس واقعے پر انھوں نے چپ سادھی ہوئی ہے۔