Tag: منشیات فروشوں

  • سعودی عرب: مکہ اور مدینہ سے منشیات فروش غیر ملکی و شہری گرفتار

    سعودی عرب: مکہ اور مدینہ سے منشیات فروش غیر ملکی و شہری گرفتار

    سعودی عرب میں سیکیورٹی اداروں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دو الگ کارروائیوں میں منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر نشہ آور مواد ضبط کرلیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں روڈ سیکیورٹی فورس کی سپیشل ٹیم نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 7905 نشہ آور گولیاں ضبط کرلی گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ ’گرفتار شدگان ایتھوپین تارکین تھے جن میں سے ایک کے پاس اقامہ تھا جبکہ دوسرا درانداز تھا‘۔

    مذکورہ افراد ابھی تفتیش کے مراحل سے گزر رہے ہیں، جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا۔

    محکمہ انسداد منشیات نے مدینہ منورہ میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے نشہ آور مادہ کرسٹل ضبط کرلیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں دو پاکستانی تارکین وطن اور ایک سعودی شہری ہے۔

    مذکورہ افراد کے قبضے سے ایک کلو کرسٹل ضبط ہوا ہے اور یہ لوگ شہر میں منشیات فروخت کر رہے تھے، تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کرگیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی نقل و حمل یا ان کی تجارت کرنا ایک سنگین جرم سمجھا جاتا ہے، اور اس کے لیے انتہائی سخت سزائیں رکھی گئی ہیں۔ سعودی قوانین کے مطابق، منشیات کے ساتھ پکڑے جانے کی صورت میں درج ذیل سزائیں ہو سکتی ہیں:

    موت کی سزا:

    مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ یا بڑی مقدار میں منشیات رکھنے پر موت کی سزا دی جا سکتی ہے۔ یہ سزا زیادہ تر اس وقت دی جاتی ہے جب کسی شخص کو 50 گرام سے زیادہ ہیروئن، کوکین، یا دیگر منشیات کے ساتھ پکڑا جائے۔

    طویل قید:

    اگر کسی شخص کو منشیات کے ساتھ پکڑا جائے لیکن مقدار کم ہو، تو اس کے بدلے میں کئی سالوں کی قید ہو سکتی ہے۔ یہ قید کئی سالوں سے لے کر کئی دہائیوں تک ہو سکتی ہے، اور جیل کی حالت سخت ہوتی ہے۔

    جرمانہ: کچھ صورتوں میں مجرم سے بھاری جرمانہ بھی وصول کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر اگر منشیات کی مقدار کم ہو یا یہ پہلی دفعہ ہو۔

    سزاؤں کا نفاذ:

    مملکت میں ان سزاؤں کو بہت سختی سے نافذ کیا جاتا ہے اور وہاں کے قوانین کے مطابق منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو بہت کم موقع ملتا ہے۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جاتا ہے، اور ان پر تیز رفتار ٹرائل کیا جاتا ہے۔ یہ ٹرائل عموماً عدالت میں ایک سے دو ہفتوں میں مکمل ہو جاتے ہیں، اور اس کے بعد سزا دی جاتی ہے۔

    سعودی عرب، مسجد سے چوری کرنے والا غیر ملکی گرفتار

    مثال: اگر کوئی شخص مملکت میں منشیات کے ساتھ پکڑا جائے، تو اس پر تیزی سے مقدمہ چلایا جاتا ہے اور فیصلہ جلدی کیا جاتا ہے۔ اکثر ملزمان کو عدالت سے موت کی سزا یا طویل قید کی سزا ملتی ہے۔

  • منشیات فروشوں نے سی آئی اے انچارج اور اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

    منشیات فروشوں نے سی آئی اے انچارج اور اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

    سجاول کے گاؤں علی نواز مگسی میں منشیات فروشوں نے سی آئی اے انچارج اور اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے سجاول کے گاؤں علی نواز مگسی میں چھاپے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا، تاہم اس دوران ملزمان نے انچارج سی آئی اے ٹیم  وحید مراد چانڈیو اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    سی آئی اے کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے کی کشمکش کے بعد بنوں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انچارج سی آئی اے وحید چانڈیو کو بازیاب کرا لیا۔

    بازیابی کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا، تشدد اور منشیات فروشی کے مقدمات درج کئے ہیں، ملزمان کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

    انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف تین مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں اغوا، تشدد اور منشیات سے متعلق الزامات شامل ہیں، اور علاقے میں منشیات فروسوں کے خلاف مہم جاری رکھی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/anf-in-operation-drugs-seized/

  • اورنگی ٹاون میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، ملزمان کی جدید اسلحے سے فائرنگ

    اورنگی ٹاون میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، ملزمان کی جدید اسلحے سے فائرنگ

    کراچی: اورنگی ٹاون مومن آباد کے علاقے ایرانی کیمپ میں ضلع ویسٹ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دروان 140 سے زائد مشکوک و مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اتوار کے روز دو منشیات فروش گروپوں میں تصادم ہوا تھا جس کو پولیس نے بڑی مشکل سے کنٹرول کیا جس کے بعد آج صبح پولیس نے رینجرز کی مدد سے آپریشن کیا گیا۔

     9 جولائی کو پولیس آپریشن کے دوران اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایرانی کیمپ میں دو منشیات فروش گروپوں میں تصادم کے دوران اسلحے کی نمائش کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس اپنی موبائل چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی۔

    تاہم آج پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن میں  منشیات فروش گروپوں کے درمیان تصادم میں ملوث افراد کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان سے بھاری تعداد میں چرس، آئس، کرسٹل، ہیروئن، تیار، غیر تیار گٹکا ماوا، تمباکو اور چوری، چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہے۔

              گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    آپریشن سے قبل علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل کارڈن کر کے سیل کردیا گیا تھا۔

  • کراچی : منشیات فروشوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے رکشوں کا استعمال شروع کر دیا

    کراچی : منشیات فروشوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے رکشوں کا استعمال شروع کر دیا

    کراچی : پولیس نے رکشے میں چرس اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور 12 کلو چرس برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں منشیات فروشوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے رکشوں کا استعمال شروع کر دیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ رکشےمیں چرس اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ کارروائی صفورہ کے علاقے میں کی گئی، کارروائی میں تلاشی کے دوران رکشے کے خفیہ خانوں سے12 کلو چرس برآمد ہوئی۔

    زبیر نذیر شیخ نے کہا کہ چرس کورکشے کے ذریعے دوسرے علاقے سپلائی کیا جارہا تھا، گرفتار ملزم اورچرس کو گلستان جوہر پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چرس کہاں سے لاکر کس کو پہچانا تھی تفتیش کر رہے ہیں، ایس پی گلشن ظفر صدیق کی ٹیم مزید تحقیقات کررہی ہے۔

  • کراچی  میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام سامنے آگئے

    کراچی میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام سامنے آگئے

    کراچی : پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم منشیات فروش کا ویڈیو بیان منظر عام پرآگیا، جس میں ملزم نے منشیات فروشی کی سرپرست پولیس اہلکاروں کے نام بتادیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کی منشیات فروشوں کی مبینہ سرپرستی کا انکشاف سامنے آیا۔

    زمان ٹاون پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم منشیات فروش کا ویڈیو بیان سامنے آیاہے ، جس میں ملزم سدھیرنے منشیات فروشی کی سرپرست پولیس اہلکاروں کے نام بھی بتائے۔

    ملزم سدھیر نے کہا ہے کہ میں دو سال سے منشیات بیچ رہا تھا،میری پولیس سے سیٹنگ ہے ہر ہفتے پیسے دیتا تھا۔

    ملزم سدھیر نے انکشاف کیا اے ایس آئی شفیق اور سپاہی منیب کو پیسے دیتا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سدھیر کو دوران گشت پولیس نے چیکنگ کے دوران منشیات برآمدگی پر حراست میں لیا، اس سے قبل بھی ملزم سدھیر متعدد مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے۔

    حکام کے مطابق ملزم سے منشیات،رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • منشیات فروشوں کے  منی لانڈرنگ میں  ملوث ہونے کے انکشاف، کراچی پولیس کا بڑا فیصلہ

    منشیات فروشوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے انکشاف، کراچی پولیس کا بڑا فیصلہ

    کراچی : ایف آئی اے نے منشیات فروشوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد کراچی پولیس سے منشیات کے اہم کیس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ،جس کے بعد ایف آئی اے نے کراچی پولیس سے منشیات کے اہم کیس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کی تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے تمام کیسزکا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ منظم منشیات فروشوں کےکرمنل ریکارڈسمیت دیگرتفصیل دی جائیں گی، جس پر پولیس نے منشیات فروشوں کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا ہے۔

    خیال رہے کراچی میں پولیس افسران بھی منشیات فروشی میں ملوث نکلے تھے ، منشیات فروشوں کو چھوڑنے کے لیے 18 لاکھ رشوت لینے والے سچل پولیس افسران کے خلاف رپورٹ تیار کر لی تھی۔

  • لاہور: تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،150ملزمان گرفتار

    لاہور: تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،150ملزمان گرفتار

    لاہور : پولیس نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے150سے زائد منشیات فروش گرفتار کرلیے، ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی سی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی ٹھان لی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت ہر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروش کرنے والی مافیا کے کارندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    لاہور میں تعلیمی اداروں کے اطراف میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ لاہورمیں منشیات فروشوں نے تعلیمی اداروں کے اطراف ڈیرے جما رکھے تھے۔

    پولیس نے بڑا کریک ڈاون کرکے تین دن میں ڈیڑھ سو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔